مندرجات کا رخ کریں

شرنبلالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شرنبلالی
(عربی میں: حسن بن عمار بن علي أبو الإخلاص ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1585ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1659ء (73–74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
أعمال مراقي السعادات في علمي التوحيد والعبادات: وهو مختصر في العقيدة .
نور الإيضاح ونجاة الأرواح: يعد هذا الكتاب من أشهر متون الفقه الحنفي وأهمها؛ لاشتماله على ملخص شامل ودقيق لأمور العبادات. ولقد شاع هذا المتن واشتهر منذ حياة مؤلفه، لذلك عاد المؤلف إليه مرة ثانية، فشرحه، ثم اختصر شرحه، وسماه: «مراقي الفلاح»، وعمل عليه أحد أهل العلم حاشية، عرفت بحاشية الطحطاوي. ولا تزال هذه الكتب الثلاثة: المتن والشرح والحاشية مقصد أهل العلم ومعتمدهم، ينتفعون بها وينفعون. ويبحث الكتاب المواضيع التالية: الطهارة، والصلاة، والصوم، والزكاة، والحج.[1]

حسن بن عمار بن علی ابو اخلاص وفائی مصری شرنبلالی حافظِ قراٰن، فاضل و استاذ جامعۃ الازہر، فقیہِ حنفیہ، استاذُالعلماء اورکثیر کتب کے مصنف تھے۔

ولادت

[ترمیم]

علامہ شرنبلالی کی ولادت 994ھ شبرا بلولہ (منوفیہ) مصر میں ہوئی شرنبلانی بضم شین مع رامہملہ وسکون نون وضم باء موحدہ خلاف قیاس شرابلولہ کی طرف منسوب ہے جو مصر کے نواح میں تاجروں کے ایک شہر کا نام ہے۔

عظیم فقیہ

[ترمیم]

مفتی اسلام کی فقہ میں کئی تصانیف ہیں۔ آپ اپنے عصر کے بڑے فقہا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اور فقہ میں عقل اور اس کے نصوص و قواعد کی معرفت کے باعث متاخرین میں خاص مقام رکھتے ہیں۔[2]اعیان فقہا اور اعلم فضلا میں سے مشہور زمانہ اور معتبر فی الفتاویٰ تھے، علم عبد اللہ نحریری اور محمد محبی اور علی بن غانم مقدسی سے حاصل کیا اور آپ سے ایک جماعت مثل سید احمد حموی اور احمد عجمی اور اسمٰعیل نابلسی وغیرہم نے استفادہ کیا۔[3]

تلامذہ

[ترمیم]

بہت سے لوگوں نے اس پر کام کیا اور اس سے استفادہ کیا جن میں وہ بھی شامل تھے۔:

  • علامہ احمد عجمی.
  • سيد السند احمد حموی.
  • وشيخ شاہین ارمناوی.
  • علامة عبد الغنی نابلسی .
  • وعالم القدس شيخ عبد الرحيم بن ابی اللطف حسينی.
  • شيخ حسن بن علی بن محمد بن عبد الرحمن جبرتی حنفی، جد والد جبرتی مؤرخ صاحب عجائب الآثار.
  • شيخ عبد الحي الشرنبلالی.
  • شيخ ابراہیم شرنبلالی، ولده شيخ حسن شرنبلالی.
  • شيخ احمد سعودی شہير شلبی مصری حنفی.
  • شيخ صالح بن علی صفدی حنفی.
  • شيخ عبد الباقی بن عبد الرحمن ابن عبادہ.
  • شيخ فخر الدين بن زكريا بن ابراہیم المعروف معری حنفی.

تالیفات

[ترمیم]

بہت کتابیں تصنیف کیں جن میں سے شرح منظومہ ابن وہبان اور درروغرر کے حواشی اور نور الایضاح فقہ میں اور اس کی شرح امداد الفتاح اور اس کا مختصر مراقی الفلاح وغیرہ رسائل ساٹھ سے زیادہ ہیں

وفات

[ترمیم]

آپ کی ماہِ رمضان 1069ھ میں ہوئی، ’’مجموعۂ رشادت‘‘ تاریخ وفات ہے،

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. كتاب: نور الإيضاح ونجاة الأرواح - موقع نداء الإيمان. آرکائیو شدہ 2017-08-30 بذریعہ وے بیک مشین
  2. انظر ترجمتہ في: خلاصة الأثر للحموي (2/ 38)، والأعلام للزركلي (2/ 208)، ومعجم المؤلفين لكحالة (3/ 265)، وهدية العارفين (/292)، وغيرہا۔
  3. حدائق الحنفیہ