مندرجات کا رخ کریں

برجیندر ناتھ سیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برجیندر ناتھ سیل
برجیندر ناتھ سیل

معلومات شخصیت
پیدائش 1864ء
کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی ہند
تاریخ وفات 1938ء
قومیت برطانوی ہند
نسل بنگالی ہندو
مذہب ہندو مت
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
اسکاٹش چرچ کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلسفی
ملازمت جامعہ کلکتہ ،  جامعہ میسور   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نائٹ بیچلر    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بَرَجیندر ناتھ سیل ((بنگالی: ব্রজেন্দ্রনাথ শীল)‏؛ 3 ستمبر 1864ء – 1938ء) بنگال کے مشہور و معروف انسان دوست فلسفی تھے۔ برجیندر کا شمار برہمو سماج کے عظیم اور حقیقی مفکرین میں ہوتا تھا، انھوں نے تقابل ادیان اور فلسفہ سائنس پر خاصا کام کیا ہے۔ نیز انھوں نے برہمو سماج کے فلسفیانہ افکار میں انسان دوستی کو منظم کیا اور ساتھ ہی اپنی کاوشوں میں اس امر پر زور دیا کہ برہمو الہیات میں آزاد خیال خدا پرستی سے نامذہب انسان دوستی کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔

اپنے معروف نظریاتی پیشرو ایشور چندر ودیا ساگر کی طرح برجیندر ناتھ بھی سائنسی تحقیق اور عقلیت پسندی کے علم بردار، معلم، متعدد الفنون صلاحیت کے مالک اور منظم مذہب کے برعکس انسان دوستی کے داعی تھے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

برجیندر ناتھ سنہ 1864ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد موہندر ناتھ سیل بنگال میں آگسٹ کامٹے کے پیش کردہ نظریہ اثباتیت کے اولین پیروکاروں میں سے ایک تھے۔ جب برجیندر ناتھ جنرل اسمبلی انسٹی ٹیوشن (موجودہ اسکاٹش چرچ کالج، کلکتہ) میں زیر تعلیم تھے تو وہ برہمو الہیات کی جانب راغب ہوئے اور اپنے مشہور ہم جماعت اور دوست نریندر ناتھ دت اور مستقبل کے سوامی ویویکانند کے ساتھ سادھارن برہمو سماج کی نشستوں میں پابندی سے شریک ہونے لگے۔ کچھ عرصے بعد ان لوگوں نے دت سے علاحدہ ہو کر اپنے آپ کو کیشب چندر سین کے نئے نظام سے وابستہ کر لیا اور برجیندر ناتھ بدستور اس کے رکن رہے۔ اس عرصے میں برجیندر ناتھ اور دت نے ساتھ مل کر جان اسٹیورٹ مل، آگسٹ کامٹے، ہربرٹ اسپینسر اور ہیگل کی کاوشوں کی مدد سے روحانی بصیرت اور ارتقا کو سمجھنے کی کوشش کی۔ منطق اور ریاضی میں برجیندر کو خداداد صلاحیت حاصل تھی۔

سنہ 1884ء میں برجیندر ناتھ نے کلکتہ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور سٹی کالج، کلکتہ میں مدرس ہو گئے۔

حواشی

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  • Kopf, David. 1979. The Brahmo Samaj and the Shaping of the Modern Indian Mind. Princeton, NJ. Princeton University Press
  • Scottish Church College Magazine(Year – 1999,2000 and 2001.Volume – 87,88 and 89).

بیرونی روابط

[ترمیم]
  • About Brajendra Nath Seal
  • Pradip Kumar Roy (2012)۔ "Seal, Brajendra Nath"۔ در Sirajul Islam؛ Ahmed A. Jamal (مدیران)۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh