مندرجات کا رخ کریں

یوجین لفانٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوجین لفانٹ
پادری لفانٹ کی نوجوانی کی ڈرائننگ

معلومات شخصیت
پیدائش 26 مارچ 1837ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مونس [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 مئی 1908ء (71 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دار جیلنگ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مغربی بنگال   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بیلجیئم   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مبلغ [1]،  کاتھولک پادری ،  طبیعیات دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یوجین لفانٹ بلجیم کے ایک یسوعی پادری جو ہندوستان میں سائنس کے مسیحی مبلغ تھے۔ وہ ہندوستان کی پہلی سائنٹیفک سوسائٹی کے بانی اور ہندوستان میں شہرت پانے والے سائنس دان تھے۔[2]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

وہ 26 مارچ 1837ء کو مونس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پیئر لفانٹ ایک عسکری افسر تھے اور ان کے والد کی فوجی چوکی مونس میں تھی۔[3]

ہندوستان میں خدمات

[ترمیم]

سینٹ زیویرز کالج

[ترمیم]

1859ء میں یسوعی انجمن کے سربراہ اعلیٰ نے مغربی بنگال کے مقامی کاتھولکوں کے لیے ایک کالج کھولنے کا کام بلجیم کے یسوعی صوبے کو سونپا۔ نامور کی یسوعی انجمن کے سربراہ ہنری ڈیپیلچن کو یسوعیوں کے گروہ کا مُکھیا بنا کر ہندوستان بھیجا گیا تاکہ وہ کالج قائم کرنے کے ہدف کی سربراہی کریں۔ سینٹ زیویرز کالج، کلکتہ جنوری 1960ء میں کلاسوں کے لیے کُھل گیا۔ ہنری ڈیپیلچن یوجین لفانٹ کے سائنس کے شعبہ میں مہارت سے بخوبی واقف تھے، اسی وجہ سے ڈیپیلچن نے لفانٹ کو ہندوستان آ کے تبلیغ کرنے کی دعوت دی۔ 1865ء میں لفانٹ ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے اور اسی سال 4 دسمبر کو کلکتہ پہنچے۔

سائنسی درس

[ترمیم]

1870ء میں لفانٹ نے عام عوام میں سائنس سے متعلق درس دینا شروع کیا۔ انھوں نے ہندوستانی عوام کو سائنس کی نئی ایجادات سے روشناس کرایا اور ایسے سائنسی آلات کے متعلق آگاہ کیا جن سے پہلے کبھی وہ واقف نہ تھے۔[4]

انڈین ایسوسی ایشن فار دی کلٹیویشن آف سائنس

[ترمیم]

1876ء میں اپنے مخیر دوست مہیندر لال سرکار کی مالی امداد سے انھوں نے انڈین ایسوسی ایشن فار دی کلٹیویشن آف سائنس (سائنس کی نشو و نما کے لیے ہندوستانی جماعت) قائم کی۔ اس جماعت کا پہلا مقصد سائنسی معلومات کی تبلیغ کرنا اور عام عوام کو جدید ترین سائنسی ترقیوں میں دوسروں کے برابر کرنا تھا۔ جماعت کے ابتدائی سالوں کی سرگرمیوں میں پادری یوجین لفانٹ جمعرات کی دوپہر کو سائنس پر درس دیا کرتے تھے۔ بعد میں یہ جماعت ایک تحقیقی مرکز میں تبدیل ہو گئی۔ جگدیش چندر بوس (1858–1937) لفانٹ کے شاگرد اور بعد میں دوست بنے تھے[5]

وفات

[ترمیم]

دار جیلنگ میں 10 مئی 1908ء کو 71 برس کی عمر میں یوجین لفانٹ نے وفات پائی۔

کتابیات

[ترمیم]
  • Arun Kumar Biswas (2001)۔ Father Eugene Lafont of St. Xavier's College, Kolkata and the Contemporary Science Movement۔ Asiatic Society۔ ISBN:978-81-7236-104-4۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-12
  • Udayan Namboodiry (1995)۔ St. Xavier's, the making of a Calcutta institution۔ Viking۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-12
  • Achille Verstraeten: A Jesuit physicist and Astronomer, in Jesuit profiles, Anand, 1991.

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ https://www.odis.be/lnk/PS_91845
  2. Missions belges de la Compagnie de Jésus 1908 - Page 242 "Le Révérend Père Eugène Lafont, S.J. : Le 10 mai est décédé à Darjeeling, dans la Mission du Bengale, le Père Eugène Lafont. « Cette perte, écrit M. Guillaume Verspeyen, n'afflige pas seulement les parents et amis du regretté défunt et ..."
  3. "Father Eugene Lafont: A Selfless Missionary of Science in India"۔ Vigyan Prasar Science Portal۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-05
  4. Thomas Hockey, Katherine Bracher, Marvin Bolt Biographical Encyclopedia of Astronomers 2007 - Page 1120 "During the trip to India, needing a low latitude observatory for winter solar observations, Tacchini founded the spectroscopic Calcutta Astronomical Observatory, at Saint Xavier College (directed by Eugène Lafont, S.J.) From 1874 on, Tacchini, ..."
  5. S. J. De Laet — History of Humanity: The twentieth century - 1994 Page 732 "After an initial education at a village school, Jagadis Chunder studied sanskrit, latin and physics with Father Eugène Lafont at st. Xavier's College, Calcutta. upon graduation in 1879, ..."