کبشہ بنت ثابت
Appearance
كبشہ بنت ثابت جو حسان بن ثابت کی بہن ہیں انھیں کبیشہ بھی کہا جاتا ہے، ان کا لقب برضاء ہے۔
پورا نام كبشہ بنت ثابت بن منذر بن حرام انصاریہ،یہ قبیلہ انصار کی بہت ہی جاں نثار صحابیہ ہیں ایک مرتبہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی مشک کے منہ سے اپنا منہ لگا کر پانی نوش فرما لیا تو کبشہ نے اس مشک کا منہ کاٹ کر تبرکاً اپنے پاس رکھ لیا۔[1]
ایک صحابیہ کبشہ انصاریہ کے گھر حضور تشریف لے گئے اور ان کی مشک کے منہ سے آپ نے اپنا منہ لگا کر پانی نوش فرما لیا تو کبشہ نے اس مشک کا منہ کاٹ کر تبرکاً اپنے پاس رکھ لیا۔[2][3] ان کو کاٹ کر رکھ لینا بغرض تبرک تھا کہ چونکہ اس سے حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) کا دہن اقدس لگا ہے، یہ برکت کی چیز ہے اور اس سے بیماروں کو شفا ہوگی۔