مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ویکیپیڈیا:منن سے رجوع مکرر)

معتدل نقطۂ نظر ویکیپیڈیا کی ہدایات و حکمت عملیوں اور اس کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔

ویکیپیڈیا کے تمام مضامین اور دیگر اندراجات لازماً معتدل نقطۂ نظر کے تحت لکھے جانے چاہئیں جو ممکنہ حد تک بلا کسی تعصب مصدقہ و شائع شدہ ذرائع میں آنے والے تمام نقطۂ ہائے نظر کی غیر جانبدارانہ ترجمانی کرتے ہوں۔ یہ معتدل نقطہ نظر ناقابلِ گفت و شنید ہے اور تمام مضامین اور جملہ صارفین و منتظمین کے لیے واجب العمل ہے۔

ویکیپیڈیا:معتدل نقطۂ نظر ویکیپیڈیا کی تین بنیادی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ باقی دو حکمت عملیوں میں تثبیت اور اصل تحقیق نہیں، شامل ہیں۔ مشترکہ طور پر یہ تین حکمت عملیاں ویکیپیڈیا کے مضامین کے لیے متن کے معیار و کیفیت اور قابل قبول ہونے کا تعین کرتی ہیں۔

ویکیپیڈیا کے جملہ مواد کا متعدل نقطہ نظر سے مزین ہونا لازمی ہے۔ معتدل نقطہ نظر سے یہ مراد ہے کہ متن منصفان ہو، معتدل ہو اور جہاں تک ممکن ہو سکے تعصب سے پاک ہو۔ اور وہ تمام نظریات پر مبنی ہو جنہیں ویکیپیڈیا: تصدیقیت کے تحت نشر کیا گیا ہے۔