مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:منتظمین/معیارات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اردو ویکیپیڈیا کی رکنیت ہر کسی کے لئے عام ہے۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے منتظم بننا چاہتے ہیں یا کسی کو منتظمی کے لئے نامزد کرنا چاہتے ہیں تو یہاں درخواست دیں۔ رائے شماری میں کامیاب ہونے پر یہ اختیار دے دیا جائے گا۔

معیارات برائے نامزدگی

منتظمی کے لئے یہ موجودہ معیارات موجود ہیں۔ لیکن یہ محسوس کیا گیا ہے کہ کچھ منتظمین ویکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پا رہے۔ دراصل منتظم بننا ویکیپیڈیا پر ایک عہدہ ہے جس کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔ اسی لیے یہ خیال کیا گیا ہے کہ معیارات کے ساتھ منتظم کی ذمہ داریاں اور کچھ شرائط بھی شامل کی جائیں تا کہ منتظمین اردو ویکیپیڈیا پر اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیں سکیں۔

معیارات برائے نامزدگی

چھ ماه سے موجود ہو

منتظمی کے لئے درخواست دہنده یا نامزد صارف کے لئے ضروری ہے کہ درخواست یا نامزدگی سے قبل کم از کم اردو ویکیپیڈیا پر چھ ماه سے زائد عرصہ سے متحرک ہو، یا رکنیت کو چھ ماه گزر چکے ہوں (مؤخر الذکر صورت میں ویکیپیڈیا کا تجربہ ہونا لازمی ہے)۔

انتظامی امور میں شریک ہو

درخواست یا نامزدگی سے قبل اردو ویکیپیڈیا کے انتظامی امور (استرجع اور رائے شماری وغیره) میں شریک ره چکا ہو۔

ویکی اصولوں سے واقف ہو

درخواست دہنده یا نامزد صارف غیر جانبداری اور دائرة المعارف کی حکمت عملیوں اور اصول کی پاسداری میں معروف ہو۔

اردو کا ماہر ہو

درخواست دہنده یا نامزد صارف اردو زبان میں مہارت رکھتا ہو اور دائرة المعارف میں (باستثناء ضرورت) اردو کے علاوه کسی اور زبان میں اظہارِ خیال نہ کرے۔

ذمہ داریاں اور شرائط

  1. ویکیپیڈیا کا منتظم بنے رہنے یا کوئی اور عہدہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ منتظم یا دیگر عہدے دار ہر 6 ماہ میں کم از کم 100 ترامیم کرے۔ ایسا منتظم یا عہدے دار جس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 100 سے کم ترامیم اور بیس سے کم انتظامی امور پر عمل در آمد کیا ہو، اس سے اختیارات سلب کیے جائیں گے۔
  2. ایسے تمام منتظمین یا دیگر عہدے دار جو 6 ماہ سے غیر فعال ہیں ، اُن سے اردو ویکیپیڈیا کی منتظمی کے اختیارات اور دیگر عہدے واپس لے لیے جائیں گے۔
  3. ایسے منتظمین یا دیگر عہدے داران جو کسی بھی وجہ سے ویکیپیڈیا پر کام نہ کرنا چاہیں اور اپنے عہدے سے رضاکارانہ سبکدوش ہونا چاہیں، وہ دیوان عام میں اعلان کر کے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔ ایسے صارفین کو دوبارہ فعال ہونے یعنی 6 ماہ میں 180 ترامیم کرنے پر دوبارہ بغیر رائے شماری کے اُن کے سابقہ اختیارات واپس کر دیے جائیں گے۔ تاہم اس بات کا امکان ہے کہ کسی صارف کے اعتراض کرنے پر متعلقہ شخص کے لیے دوبارہ رائے شماری کرائی جا سکتی ہے۔
  4. منتظم دیگر منتظمین کو یا مامور اداری حضرات کو اپنا موبائل نمبر اور برقی پتہ ضرور مہیا کرے گا، تاکہ غیر حاضری کے دوران میں، اس سے رابطہ کیا جا سکے۔

انتظامی امور

  1. منتظم ویکیپیڈیا پر تخریب کاری اور تخریب کار صارفین کی روک تھام کرے گا۔
  2. منتظم نئے صارفین کی مدد کرے گا، اور ویکیپیڈیا قوانین کے مطابق صارفین کو موجودہ حکمت عملیوں سے آگاہ کرے گا۔
  3. صارفین کی جانب سے حذف کا سانچہ لگائے جانے والے صفحات کی مناسب جانچ کے بعد کارروائی کرے گا۔

مزید دیکھیے