مندرجات کا رخ کریں

صارف:Izharekhayal/ریتخانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کوٹلی رائے ابو بکر

اس گاؤں کا شمار آبادی اور رقبے کے اعتبار سےضلع قصور کے بڑھےاور مشہور و معروف گاؤں میں ہوتا ہے، جوکہ محل وقوع کے اعتبار سےقصور شہر سے22کلو میٹر کے فاصلہ پرمغرب میں اور کوٹ رادھا کشن کےمشرق میں واقع ہےاس کے شمال میں رائے ونڈ اور جنوب میں کھڈیاں خاص ہے۔ا س میں اہل سنت کےتینوں مسالک اہل حدیث ، دیوبندی اور بریلوی کے لوگ رہتے ہیں ،جب کہ آبادی اور مساجد کے اعتبار سے اہل حدیث مسلک کی اکثریت ہے، جب کہ باقی مسالک کی ایک ایک مسجد ہے ۔یہاں کے تمام لوگوں کا تعلق راجپوت برادری سے ہے ،اس کے ساتھ ایک کوٹ ہے جہاں ملک کھوکھر برادری رہتی ہے ، دال پورہ کے نام سے دوسرا کوٹ ہے جو مہاجر برادری پر مشتمل ہے، اس گاؤں میں لڑکوں کے لئےگورئمنٹ ہائی سکول ، لڑکیوں لے لئے گورئمنٹ مڈل سکول کا م کر رہے، اس کے علاوہ ہسپتال ،یونین کونسل بھی موجود ہے۔