ایس پی بالا سبرامنیم
ایس پی بالا سبرامنیم | |
---|---|
(تیلگو میں: ఎస్. పి. బాలసుబ్రహ్మణ్యం) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 جون 1946ء نیلور ضلع |
وفات | 25 ستمبر 2020ء (74 سال)[1] چنئی [1] |
وجہ وفات | کووڈ-19 [2]، بندش قلب [2] |
مدفن | نیلور ضلع |
شہریت | بھارت |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | فلمی ، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی |
آلہ موسیقی | صوت |
پیشہ | پس پردہ گلوکار ، گلو کار ، نغمہ ساز ، اداکار ، فلم ساز ، ریکارڈنگ آرٹسٹ |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، تمل ، کنڑ زبان ، ہندی |
اعزازات | |
پدم وبھوشن (2021)[3] فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (1990) نندی اعزازات فنون میں پدم شری قومی فلم اعزاز برائے بہترین مرد پس پردہ گلوکار پدم بھوشن |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[4] | |
درستی - ترمیم |
شریپتی پنڈترادھیول بالسوبرامنیم (تیلگو: శ్రీపతి పండితారాధ్యుల బాలసుబ్రహ్మణ్యం ؛ انگریزی: S. P. Balasubrahmanyam؛ 4 جون 1946 – 25 ستمبر 2020) ایک بھارتی پلے بیک سنگر، اداکار، موسیقار، گلوکار اور فلم پروڈیوسر تھے۔۔ انھیں کبھی کبھی ایس پی بی یا ایس پی بالو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انھوں نے چھ بار بہترین پلے بیک سنگر کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ اور آندھرا پردیش حکومت کی طرف سے 25 بار تیلگو سنیما میں نندی ایوارڈ بھی جیتا۔
انھوں نے ہندی، تلگو، ملیالم اور تمل سمیت تقریباً 16 زبانوں میں 40 ہزار کے قریب نغموں کو آواز دی[5]. ایس پی بالا نے اپنے 55 سالہ کیریئر میں 40 ہزار سے زائد نغمے گائے جس پر انھیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ملا، اُن کے رومانوی گیتوں نے کافی مقبولیت حاصل کی اور زبان زد عام تھے۔ ’ساگر سے گھیرا ہے پیار‘، دل دیوانہ بن سجناں کے، ہم بنے تم بنے ایک دوجے کے لیے اور ’آکے تیری بانہوں میں‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔[6]
ایس پی بالا سبرامنیم کی پیدائش نلور کے تلگو خاندان میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایس پی سمبامورتی آرٹسٹ تھے۔ ایس پی بالاسبرمنیم کے نام سب سے زیادہ فلمی گانوں میں آواز دینے پر گنیز بکل آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ ایس پی بالا کو پدم شری (2001) اور پدم بھوشن (2011) سے بھی نوازا گیا تھا۔ انھیں ایس پی بی اور بالو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
گلوکارہ ایس پی بالاسبرمنیم کو سلمان خان کی آواز کہا جاتا تھا، واضح رہے کہ انھوں نے سلمان خان کی کئی مشہور فلموں مثلا! ’میں نے پیار کیا‘، 'ہم آپ ہیں کون'، 'ساجن'، 'لَو'، 'پتھر کے پھول'، 'انداز اپنا اپنا'، 'سنگدل صنم'، 'جاگرُتی'، 'دل تیرا عاشق'، جیسی فلموں میں گلوکاری کرنے والے ایس پی بالا ایک زمانے میں سلمان خان کی آواز بن گئے تھے۔ بالی ووڈ کے لیے انھوں نے ’میں نے پیار کیا‘، 'ہم آپ ہیں کون'، 'اندھا قانون'، 'ساجن'، '100 ڈیز'، 'چنئی ایکسپریس' اور 'انگار' جیسی فلموں میں اپنی آواز دی۔[5]
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کا 25 ستمبر کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کورونا انفیکشن میں بھی مبتلا تھے۔
اعزازات
[ترمیم]پانچ دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے ایس پی بالا سبرامنیم کو بھارتی حکومت نے پدم بھوشن اور پدم شری سے بھی نوازا۔ اس کے علاوہ وہ چھ بار قومی ایوارڈز کے حقدار بھی ٹھہرے۔
ایس پی بالا سبرامنیم نے ہندی، تامل، تیلگو‘ کانڈا اور ملیالم سمیت دیگر 16زبانوں کے کم و بیش 40 ہزار گیت گا کر گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بھی بنائی۔
ایس پی بالا سبرامنیم کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے 12 گھنٹوں میں 21 کنڑ زبان کے گیت بھی ریکارڈ کرائے۔ [7]
ایس پی بالا سبرامنیم کے مقبول ہندی گیت
[ترمیم]نغمہ/گانا | ساتھی گلوکار | موسیقی ہدایتکار | گیت کار | فلم / میوزک البم | سال |
---|---|---|---|---|---|
تیرے میرے بیچ میں کیسا ہے یہ بندھن | لتا منگیشکر | لکشمی کانت پیارے لال | آنند بخشی | ایک دوجے کے لیے | 1981 |
ہم تم دونوں جب مل جائیں | |||||
ہم بنے تم بنے ایک دوجے کے لیے | |||||
تیرے میرے بیچ میں کیسا ہے یہ بندھن | -سولو- | ||||
میرے جیون ساتھی پیار کیے جا | انورادھا پدوال | ||||
جوانی شرارت کرے، اُڑے آنچل | آشا بھوسلے | آرڈی برمن | ندا فاضلی | منگل سوترا | 1981 |
ہم تم سے پیار نہ کرتے تو تم کیا کرتے | آشا بھوسلے | لکشمی کانت پیارے لال | آنند بخشی | ایک ہی بھول | 1981 |
ماں تو مجھ سے پیار نہ کر | -سولو- | لکشمی کانت پیارے لال | میں انتقام لوں گا | 1982 | |
دیوانہ دیوانہ، انجانہ افسانہ | -سولو- | بپی لہری | تیری بانہوں میں | 1984 | |
دھرتی اپنی ماں | لتا منگیشکر | بپی لہری | اندیوار | کامیاب | 1984 |
او ملن موجوں کا | آشا بھوسلے | بپی لہری | اندیوار | تحفہ | 1984 |
یہ کیا ہوا، کیا ہو | آشا بھوسلے | بپی لہری | اندیوار | نیا قدم | 1984 |
رام ہو کیا تم پتھر کو چھو کر پون جس نے کیا | |||||
پھول جہاں وہاں بہار | |||||
سچ میرے یار ہے، بس وہی پیار ہے | -سولو- | آر ڈی برمن | جاوید اختر | ساگر | 1985 |
تیرے نینوں نے بان چلائے | -سولو- | راجیش روشن | اندیوار | انوبھو | 1986 |
دیکھیے یہ سنسار ہے | -سولو- | لکشمی کانت پیارے لال | آنند بخشی | سنسار | 1987 |
بڈھا ہو گیا گھوڑا | |||||
مجھے بانہوں میں بھر کے دیکھ لے | انورادھا پدوال | الیا راجا | فاروق قیصر، گلشن باورا | مہادیو | 1987 |
او ساجن بیت نہ جائے ساون | آشا بھوسلے | آر ڈی برمن | اندیوار | مردوں والی بات | 1988 |
آجا شام ہونے آئی، موسم نے لی انگڑائی | لتا منگیشکر | رام لکشمن | دیو کوہلی | میں نے پیار کیا | 1989 |
آتے جاتے ہنستے گاتے، سوچا تھا میں نے من میں | |||||
دل دیوانہ، بن سجنا کے، مانے ناں | اسد بھوپالی | ||||
دل دے کے دردِ محبت لیا ہے | |||||
کبوتر جا، جا، جا | |||||
تم لڑکی ہو، میں لڑکا ہوں | لتا منگیشکر، شلیندر سنگھ | ||||
میرے رنگ میں رنگنے والی | -سولو- | ||||
دل دیوانہ، بن سجنا کے، مانے ناں | -سولو- | ||||
انتاکشری | ۔۔۔ | ||||
تیری آنکھوں میں آنسو ہیں، میں تیرا کھوالا | -سولو- | آنند ملند | سمیر | رکھوالا | 1989 |
آئی ایم کرشنن ائیر ایم اے، آئی ایم ناریل پانی والا | -سولو- | کشمی کانت پیارے لال | آنند بخشی | اگنی پتھ | 1990 |
کس کو تھا پتہ، کس کو تھی خبر | الگا یاگنک | ||||
میں نے تجھے خط لکھا او ساجنا | لتا منگیشکر | آنند ملند | میرا پتی صرف میرا ہے | 1990 | |
تو نے ساتھی پایا اپنا جگ میں | -سولو- | الیا راجا | پریم دھنون | اپو راجا | 1990 |
کبھی مندر کبھی پوجا | ادت نارائن، سادھنا سرگم | آنند ملند | سمیر | ڈانسر | 1991 |
رم جھم رم جھم ساون برسے | لتا منگیشکر | ||||
کہنی اہے ایک بات مگر کہہ نہیں پاتی | سپنا مکھرجی | آنند ملند | سمیر | تری نیترا | 1991 |
میں نے جانا یہ تونے نہ جانا | شیو رام بومبے جے شری | آنند ملند | سمیر | شطرنج | 1991 |
آئ لیو فار یو، آئی ڈائے فار یو | کویتا کرشنا مورتی | آنند ملند | سمیر | پریم قیدی | 1991 |
پریاتما اور مری پریتما | سادھنا سرگم | ||||
جیئں تو جیئں کیسے بن آپ کے | کمار سانو، انورادھا پاٹل | ندیم شرون | سمیر | ساجن | 1991 |
دیکھا ہے پہلی بار ساجن کی آنکوں میں پیار | الگا یاگنک | ||||
بہت پیار کرتے ہیں تم کو صنم | -سولو- | ||||
پہلی بار ملے ہیں، ملتے ہی دل نے کہا | -سولو- | ||||
سُن بیلیا | لتا منگیشکر | وجے پاٹیل | ۔۔۔ | 100 ڈیز | 1991 |
تانادیرے نا تانا دے | ۔۔۔ | ||||
سن سن سن دلربا | ۔۔۔ | ||||
دیوانی دیوانی | لتا منگیشکر | بپی لہری | ۔۔۔ | فرسٹ لو لیٹر | 1991 |
ٹوٹا ٹوٹا | ۔۔۔ | ||||
سری دیوی ہیما لگے تو | ادت نارائن، سدیش بھوسلے | انجان | |||
جل میں جیسے پیاسی مچھریا | -سولو- | ||||
کاٹ کے انگلی قلم بناؤں | |||||
ساتھیا تو نے کیا کیا، | چترا | آنند ملند | مجروح سلطان پوری | لو | 1991 |
مائی لو، میری پریاتما، میں ہی | |||||
آجا آجا گیو می آ کس | |||||
آئی ایم سوری، بن کے بگڑا کام | -سولو- | ||||
کبھی تو چھلیا لگتا ہے | لتا منگیشکر | رام لکشمن | نور قسکر، دیو کوہلی | پتھر کے پھول | 1991 |
موت سے کیا ڈرنا، اسے تو آنا ہے | |||||
تم سے جو دیکھتے ہی پیار ہوا، زندگی میں پہلی بار ہوا | |||||
دیوانہ دل بن سجنا کے مانے نہ | |||||
سجنا تیرے بنا کیا جینا | رویندرا راول | ||||
سن دلربا ہے دل کی صدا | -سولو- | ||||
یار پہ ہے دل میرا قربان | دیو کوہلی | ||||
نہ جا نہ جا نہ جا | |||||
ماتا کون پتا کون تجھے کیا پتہ | کویتا کرشنا مورتی | کشمی کانت پیارے لال | آنند بخشی | بے نام بادشاہ | 1991 |
تو میرے آگے میں تیرے پیچھے | لتا منگیشکر | ابھیجیت | دیو کوہلی | آئی لو یو | 1992 |
سنڈے کو بلایا | رام لکشمن | ||||
جے امبے | -سولو- | رام لکشمن | کوشک، کوی پردیپ | ||
تم ویسے ہی اتنی حسین ہو | -سولو- | رام لکشمن | رانی ملک | ||
چاہے کتنا بھی ڈانٹیے | پورنیما | ابھیجیت | |||
آ کے تیری بانہوں میں ہر شام لگے سندوری | لتا منگیشکر | آنند ملند | سمیر | ونش | 1992 |
ہوا میں کیاہے؟.... | چترا | آنند ملند | سمیر | جاگرُتی | 1992 |
جلنے والے تو جلتے رہیں گے | |||||
تلسی نے رامائن لکھی | -سولو- | آنند ملند | سمیر | سنتان | 1993 |
دلوں میں دعائیں.... | |||||
یہ بادل آسماں پہ کیوں | لتا منگیشکر | وجے پاٹیل | ۔۔۔ | دل کی بازی | 1993 |
یہ زندگی کبھی کبھی اجنبی سی | الگا یاگنک | ندیم شرون | سمیر | تڑی پار | 1993 |
چھایا میں پلی تھی، نازک سی کلی تھی | کویتا کرشنا مورتی، سادھنا سرگم | آنند ملند | سمیر | دھنوان | 1993 |
آ پاس آ تو ہے میری اپسرا | کویتا کرشنا مورتی | آنند ملند | سمیر | چندرمکھی | 1993 |
تیری پائل میرے گیت | -سولو- | نوشاد | حسن کمال | تیری پائل میرے گیت | 1993 |
بات سب سے کرو | |||||
اگر کبھی تم ہم سے | الگا یاگنک | نریش شرما | رانی ملک | ہم ہیں کمال کے | 1993 |
نظروں کا کیا قصور ہے | |||||
سن سن رے ساجن | |||||
کل تم سے آکر کہا | لتا منگیشکر | وجے پاٹیل | ۔۔۔ | انتم نیائے | 1993 |
پرے ہٹ سوہنیے | |||||
کیسے جانوں میں مانوں | |||||
روجا جانِ من تو دل | چترا | اے آر رحمان | پی کے مشرا | روجا | 1993 |
یہ حسین وادیاں یہ کھلا آسماں | |||||
پریمکا نے پیار سے جو بھی چھو دیا | ادت نارائن | ہم سے ہے مقابلہ | 1994 | ||
گوپالا گوپالا | ایس جانکی | ||||
خاموش ہے یہ لبِ دل بے زبان ہے | -سولو- | آنند ملند | سمیر | بے تاج بادشاہ | 1994 |
دل دھڑکے تیرے لیے | لتا منگیشکر | ۔۔۔ | ۔۔۔ | انوکھا پریم یدھ | 1994 |
یہ رات اور یہ دوری | آشا بھوسلے | توشار بھاٹیہ | مجروح سلطان پوری | انداز اپنا اپنا | 1994 |
دو مستانے چلے زندگی بنانے | -سولو- | ||||
تیرے لیے جانم تیرے لیے | چترا سنگھ | آنند ملند | سمیر | سہاگ | 1994 |
دیدی تیرا دیور دیوانہ، ہارے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ | لتا منگیشکر | رام لکشمن | اسد بھوپالی | ہم آپ کے ہیں کون | 1994 |
یہ موسم کا جادو ہے متوا | |||||
دلہے کی سالیوں او ہرے دوپٹے والیوں | |||||
مجھ سے جدا ہوکر تجھے دور جانا ہے | |||||
ہم آپ کے ہیں کون | |||||
واہ واہ رام جی، جوڑی کیا بنائی | |||||
دھک تانا دھک تانا | لتا منگیشکر، ادت نارائن، شلیندر سنگھ | ||||
-سولو- | دیو کوہلی | ||||
پہلا پہلا پیار ہے | -سولو- | ||||
مہندی لگا کے رکھنا، ڈولی سجا کے رکھنا | لتا منگیشکر | جتن للت | آنند بخشی | دل والے دلہنیا لے جائیں گے | 1995 |
سسواگتم ابھی نندم، شت شت کروں سر جھکا کے نمن | سادھنا سرگم | آنند ملند | سمیر | تقدیر والا | 1995 |
نہ ہو کل جب | سجاتا موہن | اے آر رحمان | محبوب کوٹوال | لو برڈز | 1996 |
جاناں جاناں دیکھا نہیں ہے تجھ کو کل سے | -سولو- | اے آر رحمان | پی کے مشرا، محبوب | دنیا دل والوں کی | 1996 |
جاری جا اے، ہاں شور نہ مچا | |||||
مل ہی گئی ساجن، تم مل ہی گئے | سورن لتا، سادھنا سرگم | اے آر رحمان | پی کے مشرا | مسٹر رومیو | 1996 |
کشتیاں بھی لڑ گئیں، مستیاں بھی مل گئیں | سادھنا سرگم | اے آر رحمان | پی کے مشرا | ہندوستانی | 1996 |
مایا مچھیندرا، مجھ پہ منتر مت کرنا | سورن لتا | ||||
جان تم ہو میری | انوپما دیش پانڈے | اے آر رحمان | پی کے مشرا | وشوا ودھاتا | 1997 |
وندے ماترم | لتا منگیشکر | رنجیت بیروٹ | ہمسا لیکھا | وندے ماترم 2 | 1998 |
چین آپ کو ملا مجھے دیوانگی ملی | آشا بھوسلے | ندیم شرون | سمیر | فٹ پاتھ | 2003 |
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب اشاعت: دی ہندو — تاریخ اشاعت: 25 ستمبر 2020 — ‘Paadum Nila’ S.P. Balasubrahmanyam no more
- ↑ تاریخ اشاعت: 25 ستمبر 2020 — ‘Paadum Nila’ S.P. Balasubrahmanyam no more
- ↑ https://web.archive.org/web/20210125161945/https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1692337 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جنوری 2021 — سے آرکائیو اصل فی 25 جنوری 2021
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/719826ad-25b4-4bef-a44f-a80af3dbd721 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 ستمبر 2021
- ^ ا ب "سلمان خان کی آواز خاموش! مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کا 74 سال کی عمر میں انتقال"
- ↑ "کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں چل بسے"
- ↑ [independenturdu.com/node/48381 "ایس پی بالا سبرامنیم، منفرد آواز جو خاموش ہو گئی"]
{{حوالہ ویب}}
:|url=
پیرامیٹر کو جانچ لیجیے (معاونت)
بیرونی روابط
[ترمیم]- 1946ء کی پیدائشیں
- 4 جون کی پیدائشیں
- 2020ء کی وفیات
- 25 ستمبر کی وفیات
- پدم وبھوشن وصول کنندگان
- نندی اعزاز یافتہ شخصیات
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- آندھرا پردیش کے گلوکار
- آندھرا پردیش کے مرد اداکار
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بھارت کے ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارت میں ریاستی جنازے
- بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات
- بھارتی مرد صوتی اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارتی مرد فلمی گلوکار
- بھارتی مرد گلوکار
- بھجن گلوکار
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- تمل سنیما کے مرد اداکار
- تیلگو پس پردہ کے گلوکار
- تیلگو سنیما کے مرد اداکار
- سنسکرت زبان کے گلوکار
- ضلع نیلور کی شخصیات
- علوم و فنون میں پدما بھوشن اعزاز وصول کردہ شخصیات
- فلم فیئر فاتحین
- فنون میں پدم وبھوشن وصول کنندگان
- کنڑا پس پردہ کے گلوکار
- کنڑا سنیما کے مرد اداکار
- ملیالم پس پردہ کے گلوکار
- نیلور کی شخصیات