مندرجات کا رخ کریں

اسلام اور حیوانات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قرآن کی دو سو آیتیں جانوروں کے بارے میں ہیں اور قرآن میں کل چھتیس جانوروں کا ذکر نام کے ساتھ آیا ہے۔ ان میں پرندے، حشرات، جنگلی و پالتو جانور وغیرہ شامل ہیں۔ قرآن کی کچھ سورتوں کے نام بھی جانوروں پر ہیں، جیسے بقرہ (گائے)۔ شہد کی مکھی کے متعلق قرآن میں ہے کہ اس کی طرف اللہ نے وحی کی۔ قرآن میں حقیر جانوروں کے ذکر کرنے پر کچھ کفار نے اعتراض کیا، جس پر قرآن میں آیا ہے کہ

إِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحْيِي أَنْ يَضْرِبَ مَثَلاً مَا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ ۔ ۔ ۔ ۔

ترجمہ :
بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ (سمجھانے کے لیے) کوئی بھی مثال بیان فرمائے (خواہ) مچھر کی ہو یا (ایسی چیز کی جو حقارت میں) اس سے بھی بڑھ کر ہو، تو جو لوگ ایمان لائے وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ان کے رب کی طرف سے حق (کی نشان دہی) ہے۔[1]

سورتوں کے نام

[ترمیم]
  • بقرہ : گائے
  • فیل : ہاتھی
  • نحل : شہد کی مکھی
  • عنکبوت : مکڑی
  • نمل : چیونٹی

پرندے

[ترمیم]

أَبَابِيلَ : ابابیل

پانی کے جانور

[ترمیم]

حشرات

[ترمیم]
فائل:SNAPCARDP1.jpg
قرآن میں ذکر کردہ کچھ حشرات
شمار قرآنی نام اردو نام سورۃ آیت
1 بعوض مچھر البقرہ 6
2 ذباب مکھی الحج 73
3 نحل شہد کی مکھی نحل 68
4 عنکبوت مکڑی عنکبوت 41
5 جراد ٹڈی اعراف 133
6 نمل چیونٹی نمل 18
7 فراش تتلی قارعہ 4
8 قمل جوں اعراف 133
9 ثعبان اژدہا اعراف 107

پالتو جانور

[ترمیم]
فائل:Slidem.jpg
شمار قرآنی نام اردو نام سورۃ آیت حلت و حرمت
1 بغال خچر نحل 8
2 غنم، نعجہ، ضان و معز بکرا و بھیٹر انعام 143، 146 حلال
3 بعیر، جمل اونٹ اعراف 40 حلال
4 بقرہ گائے بقرہ 70 حلال
5 عجل گوسالہ۔ بچھڑا ہود 69 حلال
6 حمار، حمیر گدھا بقرہ، نحل 259، 8 مکروہ تحریمی اور بعض کے نزدیک حرام
7 کلب کتا اعراف 176 حرام

جنگلی جانور

[ترمیم]
شمار قرآنی نام اردو نام سورۃ آیت حلت و حرمت
1 قسورہ شیر مدثر 51 حرام
2 خنزیر سور بقرہ 173 نجس العین
3 فیل ہاتھی فیل 1 حرام اور بعض کے نزدیک سور کی طرح نجس العین
4 قردہ بندر بقرہ 65 حرام
5 ذئب بھیڑیا یوسف 17 حرام

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. قرآن مقدس:سورہ البقرة ،آیت26
  2. قرآ ن: سورہ البقرہ، آیت57
  3. قرآن: سورہ نمل ،آیت27
  4. قرآن: سورہ مائدہ ،آیت32
  5. مفتی محمد تقی عثمانی،فقہی مقالات، جلد2، کوا کی حلت پر تحقیق صفحہ 313 تا 335
  6. قرآ ن: سورہ البقرہ، آیت87، سورنہ کہف، آیت 63
  7. قرآ ن: سورہ اعراف، آیت133