کٹرا مسجد
Appearance
کٹرا مسجد Katra Masjid | |
---|---|
An ASI Listed Monument | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 24°11′05″N 88°17′17″E / 24.184722°N 88.288056°E |
مذہبی انتساب | اہل تشیع |
ملک | بھارت |
سنہ تقدیس | 1723–1724 |
سربراہی | Nawab Murshid Quli Khan |
ویب سائٹ | murshidabad |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | مراد فراش خان |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | اسلامی فن تعمیر |
سنہ تکمیل | 1724 |
تفصیلات | |
گنبد | 5 |
مینار | 4 |
مواد | The grave and mortal remains of Nawab Murshid Quli Khan |
کٹرا مسجد ایک سابقہ کاروان سرائے، مسجد اور نواب مرشد قلی خان کا مزار ہے۔ اسے 1723 اور 1724 کے درمیان میں تعمیر کیا گیا تھا۔ [1] یہ برصغیر پاک و ہند کے سب سے بڑے کارواں سرایوں میں سے ایک ہے۔ اس کی تعمیر 18 ویں صدی میں کی گئی تھی جس زمانے میں ابتدائی جدید بنگال صوبہ یوریشیا میں تجارت کا ایک بڑا مرکز تھا۔ کٹرا مسجد بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔ اس عمارت کی سب سے نمایاں خصوصیت دو بڑے کارنر ٹاورز ہیں۔
اس جگہ کی دیکھ بھال اور حفاظت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور حکومت مغربی بنگال کے ذمہ ہے۔
مغربی بنگال میں قومی اہمیت کی یادگاروں کی فہرست کے مطابق، مرشد قلی خان کا مقبرہ اور مسجد ( جسے کٹرا مسجد بھی کہا جاتا ہے) اے ایس آئی درج یادگاریں ہیں۔ [2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "India9 : Katra Masjid"
- ↑ "List of Ancient Monuments and Archaeological Sites and Remains of West Bengal – Archaeological Survey of India"۔ Item no. 120۔ ASI۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-18