کرشن کانت
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
پیدائش: 28 فروری 1927ء
انتقال:جولائی 2002ء
بھارت کے سابق نائب صدر۔ مشہور سیاستدان۔ پنجاب کے گاؤں کوٹ محمد خان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اچھنت رام صوبہ پنجاب میں کانگریس کے ایک سرکردہ رہنما اور مجاہد آزادی تھے۔
کرشن کانت نے انیس سو بیالیس میں بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا۔ اس وقت وہ لاہور میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی سے ٹکنالوجی میں پوسٹ گریجوئٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انھوں نے سرکاری ملازمت شروع کی لیکن جلدی ہی سیاست کی طرف راغب ہو گئے۔
کرشن کانت اردو شاعری کے دلدادہ تھے اور اس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی سیاست، ثقافت اور سائنسی پالیسی کے موضوع پر اکثر اخبارات اور جریدوں میں لکھتے رہتے۔ مجاہد آزادی کرشن کانت سماج وادی سوچ کے پرانے کانگریسی تھے جنہیں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرنے پر سابق وزیر اعظم چندر شیکھر، رام دھن اور موہن دھاریا کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا انیس سو پچھتر میں کانگریس سے نکالے جانے تک وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن تھے۔ انھوں نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
بعد میں وہ جنتا پارٹی میں کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ انیس سو بانوے میں وہ آندھرا پردیش کے گورنر بنے۔ اس وقت ان کے پرانے ساتھی چندر شیکھر کانگریس کی حمایت سے وزیر اعظم بنے ۔
بحیثیت رکن پارلیمان انھوں نے گیارہ سال ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں گزارے جبکہ ایمرجنسی کے بعد ایک مرتبہ وہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ بھارت کے نائب صدر بھی بنے۔ عہدے کی میعاد ابھی پوری نہیں ہوئی تھی کہ سینے میں تکلیف کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔
- 1927ء کی پیدائشیں
- 2002ء کی وفیات
- انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- بھارت کے نائب صدور
- بھارت میں ریاستی جنازے
- بھارتی سیاست دان
- پنجابی شخصیات
- پنجاب، بھارت سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- تمل ناڈو کے گورنر
- جنتا دل کے سیاست دان
- چندی گڑھ سے لوک سبھا کے ارکان
- چھٹی لوک سبھا کے ارکان
- فاضل جامعہ بنارس ہندو
- ہریانہ سے راجیہ سبھا کے ارکان
- ہندوستانی سیاستدان
- شخصیات جو دفتر میں انتقال کر گئے
- جنتا پارٹی کے سیاست دان
- آندھرا پردیش کے گورنر