کراچی شہر ریلوے اسٹیشن
کراچی شہر ریلوے اسٹیشن Karachi City Railway Station | ||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی | |||||||||||||||||||||||||
متناسقات | 24°50′54″N 67°00′23″E / 24.8482°N 67.0064°E | |||||||||||||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | |||||||||||||||||||||||||
لائن(لائنیں) | ||||||||||||||||||||||||||
پلیٹ فارم | 4 | |||||||||||||||||||||||||
ٹریک | 4 | |||||||||||||||||||||||||
تعمیرات | ||||||||||||||||||||||||||
پلیٹ فارم سطوحات | 1 | |||||||||||||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | KYC | |||||||||||||||||||||||||
تاریخ | ||||||||||||||||||||||||||
عام رسائی | 3 مئی، 1864 | |||||||||||||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||
محل وقوع | ||||||||||||||||||||||||||
کراچی شہر ریلوے اسٹیشن پاکستان کا پہلا اور قدیم ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ حبیب بینک پلازہ، آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کراچی میں واقع ہے۔ ابتدا میں یہ میکلوڈ روڈ ریلوے اسٹیشن کہلاتا تھا۔
اب زیادہ تر ٹرینیں کراچی چھاونی ریلوے اسٹیشن منتقل ہو چکی ہیں اور صرف چند ٹرینیں یہاں سے چلتیں ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]یہ کراچی کا دوسرا بڑا ریلوے اسٹیشن ہے، جو حبیب بینک پلازہ سے ملحق اور شہر کی ایک معروف شاہ راہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کا ہیڈ آفس بھی ہے۔ سٹی اسٹیشن کو پاکستان کا قدیم ترین اسٹیشن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسے ماضی میں میکلوڈ ریلوے اسٹیشن کے نام سے موسوم کیا جاتا تھا۔
یہ ریلوے اسٹیشن 1855ء میں قائم کیا گیا تھا۔ چار پلیٹ فارموں پر مشتمل آج کا سٹی اسٹیشن جدید سہولتوں سے آراستہ ہے، جہاں سے بڑی تعداد میں مسافر ملک کے دوسرے شہروں کے لیے ٹرینوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ یہاں کارگو کی سہولیات بھی دست یاب ہیں اور یہاں سے دو مال گاڑیاں بھی نکلتی ہیں۔ اس ریلوے اسٹیشن کی عمارت بھی قدیم اور تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔
سہولیات
[ترمیم]کراچی شہر ریلوے اسٹیشن میں تقریباً تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے کار پارگنگ موجود ہے۔ ٹرینوں میں جگہ محفوظ کرنے کے لیے ایڈوانس اور کرنٹ ریزرویشن کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ پلیٹ فارم ایک میں کھانے پینے اور کتابوں کے اسٹورز واقع ہیں۔
ٹرین سروسز
[ترمیم]رابطہ کی معلومات
[ترمیم]کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن کا نمبر021-99213551ہے۔