مندرجات کا رخ کریں

چونسٹھ کھمبا

متناسقات: 28°35′28.7″N 77°14′30.5″E / 28.591306°N 77.241806°E / 28.591306; 77.241806
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چونسٹھ کھمبا
Chausath Khamba
چونسٹھ کھمبا
بنیادی معلومات
متناسقات28°35′28.7″N 77°14′30.5″E / 28.591306°N 77.241806°E / 28.591306; 77.241806
مذہبی انتساباسلام
ضلعنئی دہلی
صدر مقامدہلی
صوبہدہلی
ملکبھارت
سنہ تقدیس1624ء
مذہبی یا تنظیمی حالتمقبرہ
سربراہیجہانگیر
تعمیراتی تفصیلات
معمارکوکہ خانِ اعظم
نوعیتِ تعمیرمقبرہ
طرز تعمیرمغلیہ طرز تعمیر
سنہ تکمیل1623ء
تفصیلات
سامنے کا رخچاروں طرف سے کھلا
گنبد25
موادسنگ مرمر

چونسٹھ کھمبا نئی دہلی کی بستی حضرت نظام الدین میں واقع ایک تاریخی عمارت ہے۔ اس کی تعمیر سال 1624/25ء میں ہوئی۔ اس کو جہانگیر کے عہدِ حکومت میں مرزا عزیز کوکہ نے بنوایا ہے۔ وہ جہانگیر کے زمانے میں گجرات کا والی تھا۔

معماری خصوصیات

[ترمیم]
چونسٹھ کھمبا کے قریب اتاگہ خان کا مقبرہ

چونسٹھ کھمبا ابتدا میں مغلیہ دور کے چنندہ ایجادی اندازوں میں تعمیر کردہ ایک دالان تھا۔ بعد میں یہ مقبرہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ مربع شکل کا ڈھانچہ مکمل طور پر سنگِ مرمر سے بناہے۔

وراثتی حیثیت

[ترمیم]
مرزا عزیز کوکہ کا مزار

حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ چونسٹھ کھمبے کے قریب واقع ہے۔[1] یہ یادگار عمارت نظام الدین مذہبی احاطے کا حصہ ہے اور اس کو اب میراث قرار دیا گیا ہے۔[2]

متصل یادگاریں

[ترمیم]

چونسٹھ کھمبے کے ساتھ دوسری دو میراثی یادگاریں متصل ہیں۔ وہ یہ ہیں۔ 1) عرس محل، 2) مزارِ غالب

عرس محل

یہ چونسٹھ کھمبے کے سامنے واقع ایک ایوان ہے جہاں جشن اور عرسِ نظام الدین اولیا کے مواقع پر قوالی کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔[3][4]

مزارِ غالب

مزارِ غالب اردو کے مایۂ ناز شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا مقبرہ ہے۔ یہ ایک تحفظ شدہ یادگار ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Shan-e-nizam: Discover the World of the Basti"۔ Dargha Inayat Khan Hope Project۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-10
  2. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2011-07-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-09
  3. "Nizamuddin Dargah decks up to receive President during Urs"۔ Delhi News Line۔ 18 جون 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-11
  4. "Islamic Volleyball Islamic Volleyball at Hazrat Nizamuddin at Hazrat Nizamuddin."۔ Indian Muslims.in۔ 2011-07-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-11

خارجی روابط

[ترمیم]