پنج پیارے
Appearance
پنج پیارے سکھ دھرم میں ان پانچ لوگوں کو کہا جاتا ہے جنہیں 30 مارچ 1699ء میں آنندپور میں سکھوں کے گرو گوبند سنگھ نے انھیں خالصہ بنایا ان پانچ کے نام یہ ہیں
- دیا رام جو بعد میں دیا سنگھ کہلائے،یہ ایک کھتری تھے جو دال گاؤں لاہور کا رہائشی تھے۔
- دھرم داس جو بعد میں دھرم سنگھ کہلائے، جو جتواڑا گاؤں ضلع سہارنپور سے تعلق رکھتا تھے
- ہمت چند جو بعد میں ہمت سنگھ کہلائے جوکہار تھاگاؤں سنگتپورہ ضلع پٹیالہ کا ،
- محکم چند چھمبا جو محکم سنگھ،کہلائے یہ بوریہ ضلع انبالہ سے تعلق رکھتے تھے
- صاحب چند جو بعد میں صاحب سنگھ کہلائے۔ یہ نائی تھے گاؤں ننگال شہیداں کا جو ضلع ہوشیارپور میں ہے
گرو گوبند سنگھ نے مجمع عام میں یہ اعلان کیا کہ ویسے تو مجھے سبھی پیارے ہیں لیکن کون ہے جومجھے اپنا سر پیش کرے یہ پانچوں سنگھ باری باری خیمے میں گئے معلوم ہو رہا تھا کہ انھیں قتل کر دیا گیا بعد میں گرو انھیں کیسری رنگ کی پگڑی پہنا کر باہر بلایا اور سب کے سامنے اعلان کیا کہ یہ میرے پنج پیارے ہیں اس دن انھیں سنگھ کا نام دیا اور پانچ ککے انھیں عطا کیے۔