ٹافی، لکھنؤ (رسالہ)
Appearance
- یہ اپنے عہد میں بچوں کا مقبول ترین رسالہ تھا۔
- اس کی اشاعت کا آغاز 1960ء سے ہوا۔
- یہ رسالہ 10۔ہاتھی خانہ لکھنؤ سے نکلتا تھا۔
- فیض علی فیض اور فیض علی نوشہ اس کی ادارت سے وابستہ تھے۔
- سعادت علی صدیقی سندیلوی، حامد اللہ افسر، احمد جمال پاشا، عادل رشید، شمیم انہونوی، شجاعت حسین سندیلوی جیسی اہم شخصیات کا تعاون اس رسالہ کو حاصل تھا۔
- اس کی مجلس ادارت میں اوصاف احمد اور معظم جعفری تھے۔
- احمد مشکور سیوانی کی بھی بحیثیت مدیر اس رسالہ سے وابستگی رہی ہے جو گورکھ پور میں ریلوے کی ملازمت سے وابستہ تھے اور کئی اہم کتابوں کے مصنف بھی۔ انھوں نے رسالہ کی ادارت تقریباً 6برسوں تک کی۔ آپ کی ادارت میں ٹافی نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔
- یہ رسالہ تقریباً دس برس تک جاری رہا اور پھر مالی مشکلات کی وجہ سے بند ہو گیا۔