ویش
Appearance
ویش یا ویشیا سے مراد ہندو مت کے ذات پات کے نظام میں شامل وہ طبقہ جو روایتی طور عمومًا تجارت اور کاروبار سے وابستہ رہا ہو۔ ان کا مقام برہمن اور چھتری طبقوں کے بعد آتا ہے۔ موجودہ دور میں جاٹ یا جٹ ویش ہیں
عرف عام میں بھارت میں فاحشہ کے لیے کبھی کبھی لفظ ویشیا مستعمل ہے۔ مگر اس استعمال سے ذات پات کی تقسیم کا کچھ تعلق نہیں ہے۔
منوسمرتی
[ترمیم]منوسمرتی میں ذات پات کے نظام اور ذمے داریوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس میں ویش لوگوں کے لیے چرواہوں کا کام، تحائف دینے کا کام، قربانی دینے کا کام، تجارت، قرض کا کاروبار، کاشت کاری اور ویدوں کا پڑھنا چند کام ہیں۔ چوپایوں کے رکھنے سے انکار کرنا ویش کے لیے خلاف مذہب تھا۔ تجارت میں ویشوں کی ذمے داری تھی کہ وہ موتیوں، دھاتوں اور دیگر اشیا کی قدر و قیمت سے باخبر ہوں۔[1]