مندرجات کا رخ کریں

وبھا صراف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وبھا صراف
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش سری نگر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ ،  نغمہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وبھا صراف یا ویبھا صراف (انگریزی: Vibha Saraf) ایک بھارتی گلوکارہ-نغمہ نگار اور بالی وڈ پس پردہ گلوکارہ ہے۔ وبھا صراف لوک گیت پیش کرتی ہیں اور بنیادی طور پر کشمیریوں سے منسلک گانوں کے لیے، موسیقی لکھتی اور پیش کرتی ہیں۔ انھوں نے رازی نامی فلم کے گانوں پر نمایاں کیا گیا ہے، اس فلم کو 64 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین فلم کا خطاب ملا۔ وبھا صراف نے فلم گلی بوائے کے لیے بھی گانے گائے، جو 2019ء کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم ہے۔ 2019ء میں، انھیں ہرشدیپ کور کے ساتھ مشترکہ طور پر 65 ویں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور 2018ء کے ڈراما فلم رازی کے گانا دلبارو کے لیے 20 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کے بہترین پس پردہ گلوکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔[1][2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

وبھا صراف بھارت کے جموں و کشمیر سری نگر کے علاقہ فتح کدال میں پیدا ہوئی تھیں۔ خطے سے کشمیری پنڈتوں کی جلاوطنی کے دوران، وبھا صراف کا خاندان بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی چلا گیا، اس وقت وبھا صراف تین سال کی تھی۔[3][4]

وبھا صراف نے چار سال ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے شری رام بھارتیہ کلا کندر میں داخلہ لیا۔ وبھا نے پانچ سال تک پاپ موسیقی کی بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ موسیقی کا آغاز کرنے سے پہلے وبھا صراف نے پانچ سال بطور مینجمنٹ کنسلٹنٹ کام کیا۔[5]

ایوارڈ

[ترمیم]

وبھا صراف نے بھارت کے ممبئی میں 18 ستمبر 2019ء کو منعقدہ 20 واں آئیفا ایوارڈ میں فلم رازی کے گانے، دلبرو کے لیے بہترین پس پردہ گلوکارہ ایوارڈ جیتا ۔[6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Harshdeep Kaur, Vibha Saraf- Best Playback Singer Female 2018 Nominee | Filmfare Awards"۔ filmfare.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2019 
  2. "IIFA 2019 nominations list out: Andhadhun bags 13 noms, Raazi and Padmaavat get 10 noms each"۔ Hindustan Times۔ 28 اگست 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2019 
  3. Sweta Akundi (25 February 2019)۔ "Kashmiri music has subconsciously always been in me, says 'Gully Boy' singer Vibha Saraf"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2019 
  4. Riddhi Chakraborty (16 مارچ 2016)۔ "Watch: Mumbai Singer Vibha Saraf's Captivating Tribute to Kashmir, 'Harmokh Bartal' –"۔ My Site۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2019 
  5. Shalini Saksena۔ "Want to carry forward traditions"۔ The Pioneer۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2019 
  6. "IIFA 2019 full winners list: Alia Bhatt's Raazi wins big"۔ India Today۔ Ist۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2019