میکس نورڈاؤ
مکس س- نورڈاؤ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (مجارستانی میں: Südfeld Maximilian Simon) |
پیدائش | 29 جولائی 1849 پسٹ, مملکت ہنگری (now بوداپست, ہنگری) |
وفات | جنوری 23، 1923 پیرس, فرانس |
(عمر 73 سال)
مدفن | مونپارناس قبرستان |
شہریت | ہنگری |
عملی زندگی | |
پیشہ | طبیب, مصنف, and [سماجی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن [1][2]، ہنگری زبان [2] |
شعبۂ عمل | مصنف |
وجہ شہرت | شریک بانی عالمی صہیونی تنظیم |
کارہائے نمایاں | Degeneration |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
میکس سائمن نورڈاؤ (پیدائشی نام: سائمن میکس میلین سڈفیلڈ 29 جولائی 1849ء - 23 جنوری 1923ء) ایک صیہونی رہنما ، طبیب ، مصنف اور سماجی نقاد تھے۔ [3]
وہ تھیوڈور ہرتزل کے ساتھ مل کر عالمی صہیونی تنظیم کے شریک بانی اور متعدد صہیونی کانگریسوں کے صدر یا نائب صدر رہے۔
ایک معاشرتی نقاد کی حیثیت سے ، انھوں نے ہماری تہذیب کے روایتی جھوٹ (1883) ، انحطاط (ڈیجنریشن)(1892) اور پیراڈوکس(تخالف) (1896) لکھا۔ اگرچہ دوران زندگی انحطاط (ڈیجنریشن) سب سے زیادہ مقبول یا کامیاب کتاب نہیں رہی ، لیکن یہ وہ کتاب ہے جسے آج کل اکثر یاد کیا جاتا ہے اور حوالہ دیا جاتا ہے۔
صیہونیت
[ترمیم]ڈریفس معاملہ
[ترمیم]نورڈو کا اختیارِ صہیونیت متعدد طریقوں سے مغربی یورپی یہود کے صہیونیت کے عروج کی علامت ہے۔ ڈریفس معاملہ تھیوڈور ہرتزل کے صہیونیت کے ناگزیریت کے اعتقاد میں مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔ ہرتزل کی یہ سوچ ان کے فرانس میں اس وقت میں پروان چڑھی جہاں انھوں نے سام دشمنی کی عالمگیریت کو تسلیم کیا تھا۔ ڈریفس معاملہ نے یہود کے انضمام کی ناکامی پر ان کے اعتقاد کا مضبوط کیا۔ نورڈاؤ نے بھی "عسکری درسگاہ" کے باہر پیرس کے ہجوم کا "یہود مردہ باد"کے نعرے لگانے کا مشاہدہ کیا۔
ہرتزل سے دوستی اور مشیر کے کردار کا آغاز پیرس سے ہوا، جب وہ ویانا کے نئے آزاد صحافت کے نمائندے کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ یہ مقدمہ انصاف کی غلط فہمی سے بالاتر ہے اور ہرتزل کے الفاظ میں "فرانس کی اکثریت کی خواہش پر ایک یہودی کو مجرم قرار دیا گیا، ایک یہودی یعنی تمام یہودی"۔ اظہارِ عداوت سے قطع نظر ڈریفس معاملے کے دوران فرانس میں ، یہ فرانسیسیوں کی اکثریت تھی یا محض ایک بہت ہی بلا تکلف بولنے والی اقلیت اس پر اب بھی مباحثہ ہو سکتا ہے۔ تاہم فرانس میں اس طرح کے جذبات کا ظہور ہونا خاصی اہمیت کا حامل تھا۔ یہ وہ ملک تھا جسے اکثر جدید روشن خیال دور کے ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس نے یورپ کو عظیم انقلاب اور یہودی آزادی کا آغاز دیا تھا۔
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb121134208 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/255362403
- ↑ Social Science and the Politics of Modern Jewish Identity, Mitchell Bryan Hart