ملائکہ اروڑا
ملائکہ اروڑا | |
---|---|
(ہندی میں: मलाइका अरोड़ा)،(انگریزی میں: Malaika Arora) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 اکتوبر 1975ء (50 سال)[1] تھانے [1] |
شہریت | بھارت [1] |
قد | 1.61 میٹر |
شریک حیات | ارباز خان (1998–2017)[2] ارجن کپور |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] ، فلم ساز ، رقاصہ ، ماڈل ، فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ملائکہ اروڑہ (انگریزی: Malaika Arora) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، ماڈل اور رقاصہ ہیں۔[3]۔ ملائکہ نے اپنے سابقہ شوہر ارباز خان کے ساتھ مل کر فلمسازی کی ابتدا 2008 میں کی، دونوں نے مل کر ارباز خان پروڈکشنز قائم کی جس نے دبنگ فلموں کو بنانا شروع کیا [4]۔ ملائکہ نے بحیثیت اداکارہ کانٹے (2002) اور ای ایم آئی(2008) فلموں میں کردار ادا کیے ہیں۔ رقاصہ کی حیثیت سے چھیا چھیا (1998)، گڑ نالو عشق مٹھا (1998)، ماہی وے(2002)، کال دھمال (2005) اور منی بدنام ہوئی (2010) شامل ہیں۔
ملائکہ اروڑا کا نام سواحلی لفظ "ملائیکہ" پر رکھا گیا جس کا مطلب فرشتہ ہوتا ہے [5]۔ وہ مہاراشٹر میں پیدا ہوئیں [6]۔ جب وہ 11 سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، وہ اپنی والدہ اور بہن امریتا کے ساتھ چیمبر چلی گئیں تھیں۔ ان کی والدہ جوئس پولی کارپ ملیالی ہیں اور والد انیل اروڑا پنجابی ہیں اور وہ مرچنٹ نیوی سے منسلک رہے ہیں [7][8][9][10]۔
ملائکہ نے اپنی تعلیم سوامی وویک آنند اسکول سے مکمل کی جہاں ان کی خالہ پرنسپل تھیں۔ وہ ہولی کراس ہائی اسکول تھانے میں بھی نویں جماعت تک پڑھتی رہیں۔ کالج کی تعلیم جے ہند کالج، چرچ گیٹ سے حاصل کی مگر تعلیم مکمل نہ کر سکیں۔ ماڈلنگ کیریئر شروع کرنے سے پہلے وہ بورلا سوسائٹی چیمبر میں بسنت ٹاکیز کے سامنے رہتی رہیں [11]۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]ملائکہ کی شادی 1998 میں بالی ووڈ اداکارہ ہدایتکار پروڈیوسر ارباز خان سے ہوئی تھی جس سے ان کی ملاقات شوٹ کے دوران کافی پر ہوئی تھی۔ تب سے وہ ملائکہ اروڑا خان کے نام سے جانی جاتی ہیں [4]۔ 28 مارچ 2016 کو ، انھوں نے غیر مطابقت کا حوالہ دیتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا [12][13]۔ جوڑے کی باضابطہ طور پر 11 مئی 2017 کو طلاق ہو گئی [14]۔ ان کے ساتھ ہی ایک بیٹا ، ارحان خان ، 9 نومبر 2002 کو پیدا ہوا [15]۔
متعلقہ روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر ملائکہ اروڑا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ^ ا ب پ Malaika Arora Wiki Biography, Age, Height, Weight Husband, Boyfriend, Family, Net Worth, Current Affairs — اخذ شدہ بتاریخ: 10 ستمبر 2024
- ↑ Malaika Arora Shares Arbaaz Khan's Throwback Pic To Prove Son Arhaan Is 'Xerox Copy' — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2019
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Malaika Arora Khan"
- ^ ا ب "On Malaika Arora's birthday, a look at her most iconic fashion moments"۔ 23 اکتوبر 2019۔ 2019-10-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-24
- ↑ "Malaika Arora Khan's Biography"۔ Chakpak.com۔ 2008-02-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-06
- ↑ "Malaika Arora Khan, Arbaaz Khan confirm split. Read their statement"۔ Hindustan Times۔ 28 مارچ 2016۔ 2018-10-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-15
- ↑ Sumita Chakraborty۔ "Malaika Arora Khan – "I won't unnecessarily fool around with Salman, and nor are we on backslapping terms!""۔ Magna Magazines۔ 2014-07-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-08
- ↑ Reshma Arya۔ "I have special memories of Thane"۔ Daily News and Analysis۔ 2014-12-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-08
- ↑ Priya Gupta (6 جنوری 2015)۔ "Malaika Arora Khan: Arbaaz is a complete reflection of his dad"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2017-02-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-15
- ↑ "Chembur will always be our home"۔ Mid-Day۔ 16 جون 2006۔ 2011-07-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-02-21
- ↑ "New VJs on the Block"۔ Screen۔ 2006-03-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-14
- ↑ "MALAIKA ARORA KHAN"۔ Movie Talkies۔ 2014-12-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-08
- ↑ "Malaika Arora – Biography"۔ Yahoo! Movies۔ 2010-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-06
- ↑ "Malaika Arora: "If I want to marry a man younger than me, it's not your problem!""۔ Hindustan Times۔ 30 جون 2019۔ 2020-02-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-06
- ↑ "Malaika Arora Shares Details About Her Relationship and Marriage Plans with Arjun Kapoor"۔ news.com۔ 3 اگست 2019۔ 2020-02-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-06
- 1975ء کی پیدائشیں
- 23 اکتوبر کی پیدائشیں
- 1973ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارت کی خاتون ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارت کے ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارتی خواتین فلم پروڈیوسرز
- بھارتی خواتین ماڈل
- بھارتی رقاصائیں
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی فلمی پیشکار
- پنجابی شخصیات
- تھانے کی شخصیات
- ملیالی شخصیات
- ممبئی کی خواتین ماڈل
- ممبئی کی شخصیات
- ممبئی کے فلم پروڈیوسر
- ممبئی کے فنکار
- مہاراشٹر کی خواتین کاروباری شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی فلم پروڈیوسر
- مہاراشٹر کی خواتین فنکار
- مہاراشٹر کے رقاص
- بیسویں صدی کے بھارتی رقاص
- سلیم خان خاندان