مندرجات کا رخ کریں

معاونت:ڈھنگ پرچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔

اصطلاح term

ڈھنگ پرچہ
متصفح جال
فارہ
کمپیوٹر
کلیدی تختہ
فائرفاکس

formatpage
web browser
mouse
computer
keyboard
firefox

مرض: الفاظ بہت چھوٹے ہیں

[ترمیم]

علاج: الفاظ بہت چھوٹے یا بہت بڑے معلوم ہوتے ہیں؟ آپ کا ویب براؤزر اس کا علاج کر سکتا ہے۔ فونٹ بڑا کرنے کے لیے اپنے کلیدی تختہ پر + CTRL دباؤ۔ فونٹ چھوٹا کرنے کے لیے - CTRL دباؤ۔ یا CTRL کلید دبائے ہوئے کمپیوٹر ماؤس کا پہیا گھماؤ۔

فائل:Webpage no css fonts no shaping.png

فائل:Webpage no css urdu fonts available.png

مرض: الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں

[ترمیم]

حروف جڑے ہوئے نہیں یا کچھ حروف کی جگہ مربع ڈبے نظر آ رہے ہیں؟
علاج 1: سب سے پہلے یہ اطمینان کر لو کہ آپ کا ویب براؤزر encoding UTF-8 پر پڑا ہے۔ فائرفاکس میں

ALT / View / Character Encoding / Unicode (UTF-8)

اس کے علاوہ آپ چاہو تو معین encoding بھی utf-8 مقرر کر سکتے ہو۔ فائرفاکس میں

ALT / Tools / Options / Fonts & Colors / Advanced / Character-Encoding / Unicode (UTF-8)

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ویکیپیڈیا کے تجویز کردہ فونٹ آپ کے پاس نصب نہیں یا آپ کے متصفح‌ جال کو بھاتے نہیں۔ "Tahoma" فونٹ ورژن 3.0 (یا کوئی اور تجویز کردہ فونٹ) ڈھونڈ کر نصب کر کے دیکھو۔

علاج 2: اپنے متصفح‌ جال کی ترجیحات میں عربی کے لیے ایسا فونٹ منتخب کرو، جو اردو صحیح دکھا سکتا ہو، مثلاً نفیس ویب نسخ۔ فائرفاکس میں

Tools / Options / Content (tab) / Advanced / Fonts for Arabic

اور یہاں اپنے اردو قابل فونٹ تجویز متخب کرو۔ یاد رہے کہ لینکس پر ترجیحات Tools/Options کی بجائے Edit / Preferences میں ہوتی ہیں۔

علاج 3: ویکیپیڈیا کی style-sheet میں تجویز کردہ اشیاء میں سے کسی کو بھی آپ اپنی تجویز کردہ سے ڈھانپ سکتے ہیں۔ اگر آپ نے "ترجیحات" میں monobook skin کا انتخاب کیا ہے، تو آپ ایک نیا صفحہ بنائیں، جس کا نام

user:YOUR_USER_NAME/monobook.css

ہو، جہاں YOUR_USER_NAME آپ کا ویکیپیڈیا پر صارف نام ہے۔ (اگر آپ ویکیپیڈیا پر اس وقت اندراج ہیں، تو یہ مطلوبہ monobook.css صفحہ ہے۔) اب اس صفحہ پر آپ اپنی تبدیلیاں لکھ کر صفحہ محفوظ کر دو۔ مثلاً تمام جگہ فونٹ تبدیل کرنے کے لیے، یہ سطر لکھو

* {font-family:Nafees, "Nafees Web Naskh" !important;}

اس تبدیلی کو لاگو ہونے کے لیے آپ کو ویکیپیڈیا میں داخل ہونا ضروری ہو گا۔ اب آپ کا فونٹ نفیس ویب نسخ چالو ہو جائے گا۔

مثال کے لیے دیکھو صارف:Urdutext/vector.css۔

مرض: ویکیپیڈیا کے فونٹ بھونڈے ہیں

[ترمیم]

علاج: کیا ویکیپیڈیا کے فونٹ آپ کے کمپیوٹر پر بھدے نظر آتے ہیں؟ جیسا کہ اوپر بیان ہوا، آپ ویکیپیڈیا پراپنا کھاتہ بنا کر اپنی style-sheet لاگو کر سکتے ہو۔ یہ ڈھنگ‌ پرچہ آپ کے صارف صفحہ کا ذیلی‌ صفحہ کے بطور بنانا ہو گا۔ اگر آپ نے "ترجیحات" میں:

monobook skin کا انتخاب کیا ہے، تو آپ ایک نیا صفحہ بنائیں، جس کا نام

user:YOUR_USER_NAME/monobook.css

ہو، جہاں YOUR_USER_NAME آپ کا ویکیپیڈیا پر صارف‌نام ہے۔ (اگر آپ ویکیپیڈیا پر اس وقت اندراج ہیں، تو یہ مطلوبہ monobook.css صفحہ ہے۔) تمام جگہ فونٹ تبدیل کرنے کے لیے، یہ سطر لکھو
* {font-family:Tahoma !important;}
اس تبدیلی کو لاگو ہونے کے لیے آپ کو ویکیپیڈیا میں داخل ہونا ضروری ہو گا۔ اب آپ کا فونٹ" تاہوما" چالو ہو جائے گا۔
Vector skin کا انتخاب کیا ہے، تو آپ ایک نیا صفحہ بنائیں، جس کا نام

user:YOUR_USER_NAME/vector.css

ہو، جہاں YOUR_USER_NAME آپ کا ویکیپیڈیا پر صارف‌ نام ہے۔ (اگر آپ ویکیپیڈیا پر اس وقت اندراج ہیں، تو یہ مطلوبہ vector.css صفحہ ہے۔) تمام جگہ فونٹ تبدیل کرنے کے لیے، یہ سطر لکھو
* {font-family:Tahoma !important;}
اس تبدیلی کو لاگو ہونے کے لیے آپ کو ویکیپیڈیا میں داخل ہونا ضروری ہو گا۔ اب آپ کا فونٹ" تاہوما" چالو ہو جائے گا۔

کسی دوسری موقع جال پر اگر یہ مسئلہ درپیش ہو، تو آپ اُوپر والی سطر "test styles" "bookmarklet" میں لکھ کر نافذ کر سکتے ہو۔[1]

مرض: متن ڈبے میں فونٹ کا اتنخاب

[ترمیم]
فائل:Firefox-font-preferences.png

علاج: متن ڈبے (textbox) میں الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آنے کی وجہ monospace فونٹ کا انتخاب ہو سکتا ہے۔ فائر فاکس کی ترجیحات میں monospace فونٹ کے لیے "نفیس ویب نسخ" کا انتخاب کر کے دیکھو (تصویر)۔

مرض: لکھتے ہوئے اردو اور انگریزی کی ملی جلی عبارت گُڈمُڈ دِکھے

[ترمیم]

علاج 1: ویب براؤزر (web browser) میں جب انگریزی اور اردو ایک ہی عبارت میں لکھے جاتے ہیں تو صفحہ کو "دائیں سے بائیں" اور "بائیں سے دائیں" دیکھنے کی صلاحیت سے لکھتے وقت بہت آسانی رہتی ہے۔ اپنے متصفح‌ جال میں BIDI کو مجاز کرو۔ اگر آپ فائر فاکس استعمال کرتے ہیں تو اس صلاحیت کو چالو کرنے کا طریقہ یہ ہے: فائل:Firefox bidi setting.png

  • براوزر کے "موقع سطر" میں لکھو "about:config" اور enter کلید دباؤ۔
  • اور Filter میں تلاش کرو "bidi" (اور enter کلید دباؤ)
  • اب "bidi.browser.ui" پر کمپیوٹر ماؤس سے دائیں کلک کر کے اسے "true" کر دو۔

اس کے بعد آپ فائرفاکس میں لکھتے وقت کمپیوٹر ماؤس سے دائیں کلک کر کے (context menu) میں "Switch text direction" کا انتخاب کر سکتے ہو۔ اسی طرح عام صفحات پر "Switch page direction" کا انتخاب ممکن ہو جائے گا۔ اس بدیل کے لیے راہِ‌ مختصر تین کلید تولیف CTRL SHIFT X ہے۔

علاج 2: ویکیپیڈیا میں داخل ہونے کے بعد صفحہ کے اُوپر "میری ترجیحات" پر کلک کرو۔ ترجیحات میں gadget tab کا انتخاب کرو۔ وہاں "زبان امداد" کے زیر "directional control" کو نشان زدہ کر کے صفحہ محفوظ کر دو۔ اب جب آپ کسی صفحہ میں ترمیم کرو گے تو دو رُخی تظبیط کے زِرَیہ آپ کو نظر آئیں گے جس سے آپ عبارت کا رُخ دائیں بائیں کر سکتے ہو۔

مرض: کیا ویکیپیڈیا پر mouse سے type کریں؟

[ترمیم]

جی نہیں، ویکیپیڈیا پر کمپیوٹر ماؤس سے نہیں لکھا جاتا! اس کے لیے اردو کلیدی تختہ اپنے کمپیوٹر پر نصب کریں۔ ویکیپیڈیا کے عبارت ڈبے کے نیچے جو "آ ا ب پ" کی تختی نظر آتی ہے وہ صرف ایسے حروف ڈالنے کے لیے ہے، جو آپ کے کلیدی‌ تختہ پر موجود نہ ہوں۔

مرض: اردو کلیدی‌ تختہ نہیں

[ترمیم]

اگر کسی وجہ سے کمپیوٹر پر اردو کلیدی‌ تختہ چالو نہیں یا کمپیوٹر پر تنصیب کا آپ کو اختیار نہیں، تو عارضی طور پر آپ ویکیپیڈیا keyboard gadget استعمال کر سکتے ہو۔ اس کے لیے اپنے ویکیپیڈیا کھاتہ میں داخل ہو۔ صفحہ کے اُوپر میری ترجیحات پر کلِک کرو۔ پھر Gadgets (tab) پر کلک کرو اور اردو کلیدی تختہ آزمائشی کا انتخاب کر کے صفحہ محفوظ کر دو۔ اب آپ ویکیپیڈیا پر اردو لکھ سکتے ہو۔ یہ صوتی تختہ ہے، جس کا نقشہ یوں ہے:

with SHIFT
Q=ب W=ؤ E=ّ R=ڑ T=ٹ Y=Y U=ء I=ٰ O=ۃ P=ُ
A=آ S=ص D=ڈ F=ٍ G=غ H=ح J=ض L=ب :=: “=“
Z=ذ X=ژ C=ث V=ظ B=ب N=ں M=ً <=َ >=ِ ?=؟
without SHIFT
Q=ق W=و E=ع R=ر T=ت Y=ے U=ئ I=ی O=ہ P=پ
A=ا S=س D=د F=ف G=گ H=ھ J=ج L=ل ;=؛ '=‘ٰ
Z=ز X=ش C=چ V=ط B=ب N=ن M=م ، =، ۔=۔ /=/

مرض: HTML کا استعمال؟

[ترمیم]

کیا ویکیپیڈیا پر لکھتے ہوئے ورائے متن زبان تدوین کا استعمال جائز ہے؟ میڈیا ویکی (ویکیپیڈیا) کی اپنی زبان تدوین ہے جس کا استعمال کرنا چاہیے (دیکھو)۔ البتہ بعض مقامات پر کچھ html constructs کا استعمال کیا جا سکتا ہے، مثلاً

  • تمام انگریزی قطعہ لکھنے کے لیے
 <div align="left" dir="ltr">
   this is english text, left aligned, and direction from left-to-right (ltr).
 </div>
 

div کا استعمال۔

  • London (ontario) کو یوں <code dir="ltr"> London (ontario) </code> نہ لکھا جائے تو اس طرح London (ontario) نظر آئے گا۔
  • a2 کے لیے لکھو a <sup> 2 </sup>
  • اگرچہ جدول بنانے کے لیے میڈیا ویکی کی زبانِ تدوین کے اپنے construct ہیں، مگر یہ جدول HTML میں ہی ترجمہ ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ HTML جدول سے زیادہ مانوس ہیں، تو HTML جدول استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

مرض: یکرمزی تظبیط حروف کا استعمال؟

[ترمیم]

ویکیپیڈیا پر لکھتے ہوئے کیا یکرمزی تظبیط حروف کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ چونکہ یہ حروف نظر نہیں آتے اس لیے ان کے استعمال سے بعد میں عبارت میں ردّ وبدل میں دشواری پیش آئے گی، اس لیے ان کی بجائے html کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ البتہ تظبیط حرف zwnj کا استعمال ایسے دو الفاظ جو ایک معروف اصطلاح بناتے ہوں کے درمیان میں کیا جا سکتا ہے، مثلاً "برقی خط" کو "برقی‌خط" لکھنے کے لیے۔

مرض: ویکیپیڈیا پر پیچیدہ ریاضی کس طرح لکھوں؟

[ترمیم]

ریاضی کے لیے ویکیپیڈیا کی زبان تدوین TeX سے ادھار لی گئی ہے۔ آپ بآسانی اسے سیکھ سکتے ہو (دیکھو

مرض:diagram کس طرح بناؤں؟

[ترمیم]

اکثر مُخط آپ کو انگریزی ویکیپیڈیا (یا commons:) سے مل جائیں گے۔ جو تصاویر commons میں ہوں ان کو اردو ویکیپیڈیا پر زبر اثقال مت کریں، صرف نام دینے سے تصویر یہاں نمودار ہو جائے گی، مثلاً:
[[Image:example_from_commons.svg]]
انگریزی ویکیپیڈیا کے اکثر مخط commons سے ہی لیے گئے ہوتے ہیں۔ اگر آپ خود مُخط بنانا چاہو تو بہتر ہے کہ ایسا مصنع لطیف استعمال کرو جو svg یعنی scalable vector graphics میں فائل محفوظ کرتا ہو۔ اس کے لیے مشہور Inskscape[2] ہے۔

مرض: پس منظر بہت زیادہ روشن ہے

[ترمیم]

علاج 1: اپنے monitor کی brightness اور contrast سے کھیلیں۔

علاج 2: Graphics driver کی ترتیبہ میں دیکھو۔ لینکس پر xgamma اَمر۔

علاج 3: ویب براؤزر کی ترجیحات میں پس منظر رنگ سفید کی بجائے اپنی پسند کا کر لیں۔ فائرفاکس میں

Tools / Preferences / Content tab / Colors / pick Text & background colors
Uncheck "allow pages to choose their own colors"

علاج 4: علاج 3 کے استعمال سے صفحات میں یکسانی آ جاتی ہے۔ فائرفاکس میں اس کا بہتر علاج zap white background bookmarklet کا استعمال ہے۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]