مندرجات کا رخ کریں

محمد یار سلطانوف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد یار سلطانوف
 

اورنبرگ مسلم روحانی مجلس کے پانچویں مفتی
مدت منصب
12 جون 1915 – 2 جنوری 1886
سلیم گیرے توکلوف
محمد صفا بایزید وف
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1837ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 جون 1915ء (77–78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوفا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت روس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی قازان وفاقی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ خادم دین   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 آرڈر آف سینٹ آنا، درجہ اول
 آرڈر آف سینٹ اینڈریو
 نشان ِعثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مفتی حاجی محمد یار بن محمد شریف سلطانوف((باشقیر: Мөхәммәтйәр Мөхәммәтшәрип улы Солтанов)‏؛1915-1837) مسلم مذہبی رہنما، اورنبرگ مسلم روحانی مجلس کے پانچویں مفتی تھے۔

سوانح حیات

[ترمیم]
محمد یار سلطانوف کی مفتی کے طور پر25 ویں سالگرہ کے اعزاز میں کتاب ”خانانِ تاتار“ ، پرانی تاتار زبان میں ،از قاسم بیکولوف التنچالی ، 1911 میں شائع ہوئی۔

آپ ضلع مین زیلنسکی (اب اس کا کوئی وجود نہیں ، یہ جمہوریہ تاتارستان کے اکتانیش ضلع کا حصہ تھا)کے اوبلاست باسروسکایا کے گاؤں میستیووف(مچھتی ، مچٹیف) میں پیدا ہوئے۔ ایک شریف باشقیر خاندان "سلطانوف" سے تعلق رکھتے تھے۔ جامعہ قازان سے تعلیم حاصل کی۔

سن 1857 - 1859 میں ، محمد یار سلطانوف نے باشقیر مشریک فوج کے کماندار کے خانہ مسودہ سازی(ڈرافٹنگ روم) میں خدمات انجام دیں ، 1861 - 1866 کے دوران 20 ویں اور 7ویں مینزلنسکی چھاؤنیوں کے سربراہ رہے۔ باشقردستان میں چھاؤنی انتظامی نظام کے خاتمے کے بعد، 1866 - 1885 میں انھوں نے صوبہ اوفا کے اضلاع مینزیلینسکی اور بیلفسکی میں ثالثِ امن اور مجسٹریٹ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ محمد یار سلطانوف متعدد صوبائی سرپرستی کمیٹیوں کے ناظم اور رکن بھی تھے۔

1886 میں انھیں مفتی اور اورنبرگ مسلم روحانی مجلس کا صدر مقرر کیا گیا ۔

1893 میں انھوں نے حج کیا اور عثمانی خلیفہ سلطان عبد الحمید ثانی نے ان کا استقبال کیا۔سلطان عبد الحمید نے انھیں نشانِ عثمانیہ بھی عطا کیا۔

پہلی جنگ عظیم کے آغاز میں ، سلطنت عثمانیہ کے شیخ الاسلام نے (روس سمیت) اتحادی ممالک کے مسلمانوں سے اپنی حکومتوں کے خلاف اعلانِ جہاد [1] کرنے کی اپیل کی۔ اس کے جواب میں ، مفتی سلطانوف نے روسی مسلمانوں سے اپنی ہم مذہب عثمانی سلطنت کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا انتقال 1915 میں ہوا۔ انھیں اوفا میں پہلی جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سلطانوف کو پیش کردہ حضورؐ کا موئے مبارک

[ترمیم]

مارچ 1893 میں ، سلطان نے سلطانوف کو حضرت محمد ؐ[2] کا موئے مبارک(بال) پیش کیا۔ 1961 تک ، روسی انتظامیہ مسلسل سوویت روس کے یورپی حصے اور سائبیریا کے مسلمانوں کو اس کا دیدار کراتی رہی۔ سن 1954 میں ،سربراہ کونسل برائے مذہبی امور پولیانسکی چہارم نے ، باشقیر خودمختار سوویت اشتراکی جمہوریہ کے لیے کونسل کے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ موئے مبارک کی زیارت کرنے پر پابندی نہ لگائے ۔ پولیانسکی کی موت کے بعد ، 1961 میں ، سوویت حکام نے اس کی زیارت پر پابندی عائد کردی۔

اعزازات

[ترمیم]
  • تمغا سینٹ سٹنیسلس ،درجہ اول ، 1888 ۔
  • نشانِ عثمانیہ ، درجہ دوم ، 03/19/1893۔
  • تمغا سینٹ انا، درجہ اول، 1896۔
  • تمغا مقدس اینڈریو ، 1898 ۔

ثقافتی عکاسی

[ترمیم]

پایہ تخت عبدالحمید میں مفتی محمد یار سلطانوف کا کردار فلمایا گیا ہے۔

نکات

[ترمیم]
  1. Исхаков С. М. Отношение российских мусульман к Первой мировой войне // Российская история. — 2014. — № 5. — С. 111.
  2. Ахмадуллин В. А. Деятельность советского государства и духовных управлений мусульман по организации паломничества (1944—1965 гг.): анализ исторического опыта и значение для современности. — М.: Исламская книга, 2016. — С. 99.

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اعظم توف ڈی۔ڈی۔ (1996)۔ سلطانوف محمد یارمحمد شری پووچ۔//باشقورستان: ایک مختصر دائرۃ المعارف۔ اوفا: باشقیر انسایکلوپیڈیا۔ ص 551۔ ISBN:5-88185-001-7