قومی عجائب گھر پاکستانکراچی کے ریڈزون میں واقع پرانی تفریح گاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ بلاشبہ آثار قدیمہ بالخصوص گندھارا تہذیب کے نادر و نایاب زخیرہ کی حامل ہے۔ پاکستانی عوام آثارقدیمہ میں نہایت کم دلچسپی لیتے ہیں اسی باعث یہاں اسکول طالبعلموں کے مطالعاتی دورے ہی زیادہ منعقد ہوتے ہیں۔ ایک حساس علاقے میں واقع ہونے کے باعث یہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کڑی نگرانی کے باعث کراچی کے عام شہری عموما یہاں کا رخ نہیں کرتے۔