فتح اللہ گولن
فتح اللہ گولن | |
---|---|
(ترکی میں: Fethullah Gülen) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ترکی میں: Muhammed Fethullah Gülen) |
پیدائش | 27 اپریل 1941ء [1][2][3] |
وفات | 20 اکتوبر 2024ء (83 سال)[4][5] |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ترکیہ (–2017) ریاستہائے متحدہ امریکا (–2024) |
مذہب | مسلم[6] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سماجی کارکن ، مصنف ، واعظ ، دانشور ، عوامی صحافی [7] |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی [8][9]، عربی ، فارسی ، انگریزی [10] |
شعبۂ عمل | دعوہ ، تصوف ، اسلامی فلسفہ ، اسلام [11]، مذہبی اور فلاحی تحریک [12]، سیاسی تحریک [13] |
تحریک | تصوف |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
فتح اللہ گولن ( 27 اپریل 1941- 20 اکتوبر 2024 ) ایک ترک مبلغ،[16] سابقہ امام[16][17]،مصنف[18] اور ایک سیاسی شخصیت تھے۔[19] اس کے علاوہ وہ گولن تحریک (جسے ہزمت یا خدمت تحریک کے نام سے جانا جاتا ہے) کے بانی اور اس کی سب سے بڑی شاخ مشترکہ اقدار کے اتحاد کی با اثر شخصیت تھے۔ کئی سال تک وہ خودساختہ جلاوطنی اختیار کرتے ہوئے امریکا کے شہر سائلس برگ، پینسلوانیا میں مقیم رہے۔[20][21][22]
گولن حنفی اسلام کے مبلغ تھے جو سنی عالم بدیع الزماں سعید نورسی سے متاثر تھے۔ گولن کے اپنے الفاظ میں، وہ سائنس، اہلِ کتاب اور دیگر کے بین المذاہب مکالمہ اور کثیر جماعتی جمہوریت پر یقین رکھتے والے تھے۔[23] انھوں نے ویٹی کن اور کئی یہودی تنظیموں سے ایسے مکالمے شروع بھی کیے۔[24]
ترک ریاست، اسلام اور جدید دنیا کی معاشرتی مباحث میں گولن پیش پیش رہتے۔ انگریزی زبان کے میڈیا پر انھیں ایک ایسے امام کے طور پر پیش کیا جاتا "جو اسلام میں برداشت کو ترویج دیتا اور اس کا زیادہ تر زور مکالمے، محنت اور تعلیم پر تھا" اور "دنیا کی اہم ترین مسلمان شخصیات میں سے ایک" تھے۔[23][25]
گولن اور ترکی کے موجودہ صدر طیب رجب اردگان 2013ء سے قبل تک اتحادی تھے۔[26][27][28][29][30] یہ اتحاد 2013ء میں ترکی میں ہونے والی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات سے ختم ہو گیا۔[31] اردگان نے گولن پر الزام لگایا کہ ان تحقیقات کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ وفات تک گولن ترکی کے سب سے زیادہ مطلوب شخص تھے اور ان پر ترکی میں ہونے والی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔[32][33] ترکی کی ایک عدالت نے گولن کے خلاف گرفتاری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔[34][35] ترکی نے امریکا سے گولن کی ملک بدری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔[27][36][37] تاہم اہم امریکی شخصیات کے خیال میں گولن کا کسی طور کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔[38][39][40]
سوانح
[ترمیم]گولن کی پیدائش ارض روم کے قریب کرکوک کے گاؤں میں ہوئی۔[41] ان کے والد رمیض گولن ایک امام تھے۔[17] مصطفیٰ کمال کی حکومت کی طرف سے مذہبی تعلیم کی ممانعت کے باوجود ان کی والدہ گاؤں کے بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں۔[42] گولن نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے ہی شروع کی مگر جلد ہی ان کا خاندان نقل مکانی کر گیا۔[43] انھوں نے ارض روم کے مدارس سے تعلیم حاصل کی اور پہلا رسمی خطاب 14 سال کی عمر میں کیا۔[44] گولن سعید نورسی کے خیالات سے متاثر تھے۔[45]
خاقان یاوُز کے مطابق اگر گولن اور نورسی سے متاثر رسالہ نور یا نور تحریک کے پیروکاروں کا مقابلہ کیا جائے تو گولن اپنی سوچ سے زیادہ ترک قوم پرست تھے۔ اس کے علاوہ انھیں ریاست پر زیادہ اعتبار تھا اور معاشی پالیسیوں کے بارے زیادہ سوچتے تھے۔[46]
ان کے تجارت کے حق میں ہونے کی وجہ سے کئی لوگ[کون؟] ان کی تعلیمات کو اسلام کی کالوینیت شمار کرتے ہیں۔[47] اوکسفرڈ انالیٹیکا کے مطابق:
"گولن نے نورسی کے خیالات کو عملی شکل تب دی جب وہ ازمیر کی ایک مسجد کو 1966 میں منتقل ہوئے۔ ازمیر وہ شہر ہے جہاں سیاسی اسلام کبھی جڑ نہیں پکڑ سکا۔ تاہم کاروباری اور ماہرِ فن افراد پر مشتمل مڈل کلاس حکومتی پابندیوں سے اکتائی ہوئی تھی کہ انھیں پوری طرح کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ انھیں تاجر دوست پالیسیاں پسند تھیں اور کسی حد تک قدامت پرست زندگی کے طور طریقے بھی۔ یہ لوگ زیادہ تر مغرب اور بالخصوص امریکا سے متاثر تھے کہ ان کے اصرار پر 1950 میں ترکی میں پہلی بار آزادانہ انتخابات ہوئے۔ امریکی امداد سے ان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھی۔"[48]
گولن رسمی تبلیغی ذمہ داریوں سے 1981ء میں الگ ہوئے۔ 1988ء سے 1991ء تک انھوں نے بڑے شہروں کی مقبولِ عام مساجد میں خطبے دیے۔ 1994ء میں انھوں نے ‘صحافیوں اور لکھاریوں کی فاؤنڈیشن‘ بنائی[49] اور خود اس کے اعزازی صدر مقرر ہوئے۔[50] انھوں نے 1998ء میں ویلفیئر پارٹی کی تحلیل[51] یا 2001ء میں ورچو پارٹی کی تحلیل پر بھی کوئی تبصرہ نہ کیا۔[52] انھوں نے تانسو چیلر اور بلند اجود سے ملاقاتیں تو کیں مگر اسلامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ہمیشہ کنارہ اختیار کیا۔[52]
1999ء میں گولن علاج کی غرض سے امریکا منتقل ہوئے۔[53] اندازہ ہے کہ انھیں اپنی کہی ہوئی بات سے پیدا ہونے والی مشکلات کا اندازہ تھا (یہ بات ان کی روانگی کے بعد ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی) اور ان کی یہ بات ایک اسلامی ریاست کے حق میں محسوس کی گئی۔[54] جون 1999ء کو گولن کی ترکی سے روانگی کے بعد بعض ترک ٹیلی ویژن چینلوں کو وڈیو ٹیپیں بھیجی گئیں جن میں گولن کو یہ کہتے سنا گیا:
"موجودہ نظام ابھی تک چل رہا ہے۔ ہمارے دوست جو مقننہ اور انتظامیہ میں موجود ہیں، وہ اس سے سبق سیکھیں اور اس بات کا جائزہ لیں کہ اس نظام کو کیسے بدلا جا سکتا ہے تاکہ پورے ملک میں یہ نظام کیسے اسلام کے حق میں بدلا جا سکتا ہے۔ تاہم انھیں حالات کے سازگار ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔ یعنی ہمیں باہر نکلنے میں عجلت نہیں کرنی چاہیے۔"[55]
تاہم گولن کا اصرار تھا کہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا[56] اور ان کے حامیوں نے ان ٹیپوں کے مصدقہ ہونے پر بھی سوال اٹھائے[57] کیونکہ گولن نے ان ٹیپوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا تھا۔ گولن پر ان کی غیر حاضری میں 2000ء میں مقدمہ چلایا گیا اور 2008ء میں نئی جماعت انصاف و ترقی (اے کے پی) کی حکومت اور وزیرِ اعظم رجب طیب اردگان کے دور میں انھیں الزامات سے باعزت بری کر دیا گیا۔[53][58]
گولن نے 2001ء میں امریکا کا گرین کارڈ حاصل کیا۔[59]
19 دسمبر 2014ء کو گولن کے حامی ایک میڈیا سے وابستہ 20 صحافیوں کی گرفتاری کے بعد ترک عدالت نے گولن کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ گولن پر الزام تھا کہ انھوں نے ‘مسلح دہشت گرد گروپ‘ بنایا اور اسے چلا رہے ہیں۔[60]
عقائد
[ترمیم]گولن کسی نئے عقیدے پر عمل پیرا نہیں ہوتے بل کہ وہ اس حوالے سے پرانے اسلامی نظریات اور ان کی سوچ کو آگے بڑھاتے ہیں۔[61] اسلام کے بارے ان کے خیالات معتدل اور مقبول ہیں۔[62][63] اگرچہ وہ کبھی صوفی طریقت کے رکن نہیں رہے اور نہ طریقت میں شمولیت کو مسلمانوں کے لیے ضروری سمجھتے تھے، بل کہ ان کے خیال میں ‘صوفی ازم اسلام کے اندر ایک سمت ہے اور بیرونی اور اندرونی سمتوں کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔[64]
ان کی تعلیمات میں دیگر اسلامی علما سے دو طرح سے فرق ہیں اور دونوں کا تعلق قرآن کی مخصوص آیات کے ترجمے سے ہے۔ ان کی تعلیمات کے مطابق ‘مسلمانوں کو اجتماعی اور ریاستی بھلائی کے لیے خدمت کرنی چاہیے[65] اور اس کا دائرہ دنیا بھر[66] کے مسلمانوں اور غیر مسلم تک پھیلانا چاہیے[67] اور دوسرا یہ بھی کہ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اہلِ کتاب (یہودی اور مسیحی)، دیگر مذاہب اور ملحدوں اور لادین افراد سے بھی سے مکالمہ کریں۔
سرگرمیاں
[ترمیم]گولن تحریک بین الاقوامی سطح پر شہری معاشرتی تحریک ہے جو گولن کی تعلیمات سے متاثر ہے۔ ان کی تعلیمات میں ہزمت (عام بھلائی کے لیے کی گئی خدمت) کو نہ صرف ترکی بلکہ وسطی ایشیا کے علاوہ دنیا کے دیگر علاقوں سے بھی مقبولیت مل رہی ہے۔
تعلیم
[ترمیم]اپنے خطبات میں گولن کو بار بار کہتے سنا گیا: ‘طبیعیات، ریاضی اور کیمسٹری کی تعلیم حاصل کرنا دراصل عبادت کے مترادف ہے۔‘ گولن کے پیروکاروں نے دنیا بھر میں 1٫000 سے زیادہ تعلیمی ادارے بنائے ہیں۔ ترکی میں گولن کے تعلیمی ادارے بہترین شمار ہوتے ہیں: ان میں جدید ترین سہولیات مہیا کی جاتی ہیں اور انگریزی زبان پہلی جماعت سے پڑھائی جاتی ہے۔ تاہم گولن کے پیروکاروں سے ہٹ کر دیگر سابقہ اساتذہ نے گولن تعلیمی اداروں میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور بتایا ہے کہ خواتین اساتذہ کو تنظیمی معاملات سے دور رکھا جاتا ہے اور انھیں محدود آزادی ہوتی ہے اور چھٹی جماعت اور اسے آگے تمام لڑکیوں کو لڑکوں اور مرد اساتذہ سے وقفوں اور کھانے کے دوران الگ رکھا جاتا ہے۔
بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ
[ترمیم]گولن تحریک کے شرکا نے دنیا بھر میں بہت سارے ادارے قائم کیے ہیں جو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالموں کو ترویج دیتے ہیں۔ بعض علما کے برعکس گولن یہودیوں اور مسیحیوں کے متعلق مثبت جذبات رکھتے ہیں اور سامیت دشمنی کے خلاف ہیں۔ 1990 کی دہائی میں انھوں نے بین المذاہب برداشت اور مکالمے کی حمایت شروع کر دی۔ وہ خود ذاتی طور پر دیگر مذاہب کے بڑوں بشمول پوپ جان پال دوم، یونانی آرتھوڈکس چرچ کے سربراہ اور اسرائیلی سیفارڈک بڑے ربی ایلی یاہو بکشی ڈرون سے بھی ملاقات کی۔
گولن کے بقول وہ نہ صرف مختلف مذاہب کے درمیان بلکہ مذاہب اور لادینیت کے درمیان تعاون کے حامی ہیں۔
گولن نے ترکی کے علوی باشندوں کے چند مطالبات کی طرف ہمدردی دکھائی دیتی ہے جن میں ان کی عبادت گاہوں کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جانا اور سنیوں اور علویوں کے درمیان بہتر تعلقات اہم ہیں۔
عصرِ حاضر کے امور پر خیالات
[ترمیم]لادینیت
[ترمیم]گولن نے ترکی میں لادینیت پر تنقید کی اور اسے محض مادیت پرستی کہا۔ تاہم ماضی میں ان کا خیال تھا کہ لادینیت کا مطلب مذہب کی مخالفت نہیں ہے اور یہ بھی کہ مذہب اور عقائد کی آزادی اسلام میں موجود ہے۔
گولن کی پریس ریلیز کے مطابق جمہوری لادین ممالک میں 95 فیصد اسلامی شعائر پر عمل کیا جا سکتا ہے اور اس سے کوئی مسئلہ نہیں کھڑا ہوتا۔ باقی پانچ فیصد پر لڑائی کی ضرورت نہیں۔
ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت بارے
[ترمیم]گولن نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے ارادے کی حمایت کی اور کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کو ایک دوسرے سے کوئی خطرہ نہیں ہے بل کہ ایک دوسرے کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔
خواتین کا کردار
[ترمیم]اراس اور جاہا کے مطابق گولن خواتین کے متعلق ‘ترقی پسندانہ‘ خیالات رکھتے ہیں۔ گولن کے مطابق، اسلام کی آمد نے خواتین کو تحفظ دیا ہے اور اسلام کے ابتدائی دور میں نہ تو خواتین گھروں تک محدود کر دی گئی تھیں اور نہ انھیں دبایا جاتا تھا۔ تاہم ان کے خیال میں ضرورت سے زیادہ حقوقِ نسواں کی جماعتیں وغیرہ نامناسب ہیں اور ان کا اختتام مردوں سے نفرت پر منتج ہوتا ہے۔
دہشت گردی
[ترمیم]گولن نے دہشت گردی کی مذمت کی۔ وہ شہریوں کے خلاف تشدد اور جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ انھوں نے 11 ستمبر کے حملوں کے خلاف 12 ستمبر کو واشنگٹن پوسٹ میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ‘مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا اور نہ دہشت گرد کبھی سچے مسلمان ہو سکتے ہیں۔‘ گولن نے دہشت گردوں کی جانب سے اس فعل کو اسلام پر حملہ قرار دیا۔
غزہ فلوٹیلا
[ترمیم]گولن نے اسرائیل کی اجازت کے بغیر ترکی کی جانب سے غزہ کو بحری بیڑا بھیجنے پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس پر اسرائیلی حملے کو خبروں میں دیکھا تھا۔ اس حملے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ کوئی اچھی بات نہیں تھی۔ انھوں نے منتظمین سے اسرائیل سے پیشگی اجازت نہ لینے پر کڑی تنقید کی۔
شامی خانہ جنگی
[ترمیم]گولن نے ترکی کی جانب سے شام کی خانہ جنگی میں شمولیت کی سختی سے مخالفت کی۔ گولن شامی صدر کو ہٹانے کے لیے ترک حکومت کے اقدامات کی مذمت کی ہے مگر وہ آئی ایس آئی ایس کے خلاف فوجی کارروائی کے حق میں ہیں۔
ترک معاشرے اور سیاست پر اثر
[ترمیم]گولن کی تحریک کو ہزمت یا جماعت کہا جاتا ہے اور لاکھوں افراد اس کے پیروکار ترکی میں اور ترکی سے باہر بھی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ترک کی پولیس اور عدلیہ میں گولن کے حامی خاصا اثر رکھتے ہیں۔ ترک اور غیر ملکی تجزیہ نگاروں کے خیال میں ترک پارلیمان میں بھی گولن کے حامی مجوود ہیں اور یہ تنظیم قدامت پسند زمان اخبار بھی چلاتی ہے۔ اس کے علاوہ آسیہ بینک، سمان یولو ٹیلی ویژن سٹین اور دیگر بہت سارے میڈیا کے ادارے بھی شامل ہیں۔ مارچ 2011 میں ترک حکومت نے ایک تحقیقاتی صحافی احمت شِک کو گرفتار کیا اور اس کی کتاب ‘امام کی فوج‘ کو ضبط کر کے اس پر پابندی عائد کر دی۔ اس طرح گولن اور گولن کی تحریک سے متعلق شِک کی تحقیقات انجام کو پہنچیں۔
2005 میں گولن کی تحریک سے منسلک ایک فردایک پارٹی کے دوران امریکی سفیر کے پاس پہنچا اور انھیں ایک لفافہ تھمایا جس میں مبینہ فوجی بغاوت کی تفصیل درج تھی۔ تاہم جلد ہی تصدیق ہو گئی کہ یہ کاغذات جعلی تھے۔ گولن کے حامیوں نے بتایا کہ ان کی تحریک شہری نوعیت کی ہے اور اس کے کوئی سیاسی عزائم نہیں۔
اردگان سے علیحدگی
[ترمیم]گولن اور ان کے پیروکار دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی تحریک سیاسی نہیں مگر تجزیہ نگاروں کے مطابق ترک وزیرِ اعظم کے قریبی حلقوں سے بدعنوانی کے خلاف کی جانی والی گرفتاریاں دراصل گولن اور اردگان کے مابین طاقت کی کشمکش تھی۔ ان گرفتاریوں کا نتیجہ 2013 میں ترک بدعنوانی سکینڈل کی صورت میں نکلا جس میں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے حامیوں اور مخالفین، دونوں نے الزام لگایا کہ یہ سب گولن کے کہنے پر ہو رہا ہے۔ دسمبر 2013ء میں اردگان نے اس تحریک کے زیادہ تر پرائیوٹ اسکولوں کو ترکی بھر میں بند کر دینے کا حکم جاری کیا۔
اردگان حکومت نے بتایا ہے کہ بدعنوانی تحقیقات کا اصل مقصد گولن کا سیاسی ایجنڈا ہے تاکہ وہ دفاع، خفیہ ایجنسیوں اور انصاف کے محکموں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ تقریباً یہی الزامات گولن پر 2000ء کے مقدمے کے دوران بھی لگائے گئے تھے جب اردگان حکومت میں آ رہے تھے۔ 2000ء میں گولن کی غیر حاضری میں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور 2008ء میں اردگان کی حکومت نے ان الزامات کو خارج کر دیا تھا۔
جنوری 2014ء میں گولن نے وال سٹریٹ جرنل کو ای میل میں تبصرہ کیا: ‘ترک عوام پچھلے دو سالوں سے جمہوریت کو الٹے قدموں پھرتے ہوئے دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں‘۔ تاہم انھوں نے حکومت کے خلاف کسی بھی سازش میں حصہ لینے سے انکار کیا۔ بعد ازاں جنوری 2014 میں بی بی سی ورلڈ کو انٹرویو کے دوران گولن نے کہا: ‘اگر میں لوگوں کو کچھ کہوں تو وہ یہ ہوگا کہ کہ آپ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو جمہوریت، قانون کی بالادستی اور ساتھ چلنے والے لوگ ہوں۔ لوگوں کو کسی امیدوار یا کسی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کا کہنا ان کی بے عزتی ہوگی۔ ہر انسان بخوبی جانتا ہے کہ اس کے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔‘
2016 کی ترک بغاوت
[ترمیم]ترک حکومت کے مطابق 15 جنوری 2016ء کی بغاوت گولن کی تیار کردہ تھی۔
کتب
[ترمیم]گولن کی اپنی ویب سائٹ میں ان کی 44 کتب کا ذکر ملتا ہے۔ تاہم یہ کتب سے زیادہ خطبات اور مضامین کے مجموعے لگتے ہیں جو کسی خاص موضوع پر لکھے گئے ہوں۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے بہت سارے موضوعات پر مقالے بھی لکھے ہیں جن میں معاشرتی، سیاسی اور مذہبی امور کے علاوہ فن، سائنس اور کھیل بھی شامل ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صوتی اور بصری کیسٹیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دی فاؤنٹین، یعنی امیت وغیرہ جیسے مذہبی رسالوں میں اہم مضامین بھی لکھتے رہے ہیں۔ ان کی کئی کتب کا انگریزی میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے۔
- پیغمبرِ خدا: محمد
- قرآن کی تعلیمات: منتخب آیات کی تشریح
- عالمی تہذیب، مذہب اور برداشت
- بیج سے تن آور درخت تک: بچوں کی روحانی ضروریات کی تکمیل
- دہشت گردی اور خود کش حملے: اسلامی نکتہ نظر
- قابلِ عزت افراد تک کا سفر: قلب سے نکلی ذہانت کے قطرے
- تقریر اور بیان کی طاقت
- حضرت محمد کی منتخب دعائیں
اعزازات
[ترمیم]مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے بین الاقوامی چیپل جو مور ہاؤس کالج میں ہے، نے 2015 میں گولن ک وگاندھی کنگ آئیکیڈا امن انعام دیا جو ان کی طرف سے امن کی تاحیات کوششوں کے اعتراف میں تھا۔
گولن 2008ء میں دنیا کے سو عقلمند ترین انسانوں میں سرِ فہرست آئے اور انھیں سب سے زیادہ پراثر مفکر کہا گیا۔
گولن کو 2013ء میں دنیا کی سو اہم ترین شخصیات میں سے ایک کہا گیا۔
2015ء میں اوکلوہاما سٹی تھنڈر کے باسکٹ بال کھلاڑی اینس کینٹر نے دعویٰ کیا کہ انھیں باسکٹ بال کی قومی ٹیم سے محض اس لیے نکالا گیا کہ وہ گولن کے پرزور حامی تھے۔
گولن کو رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سینٹر، عمان، اردن نے دنیا کی 500 اہم ترین مسلمان شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔
امن کے رنگ البم
[ترمیم]گولن کی شاعری اور تحریروں کو گانوں کی شکل میں پیش کرنے کے لیے ایک منصوبہ ‘امن کے رنگ‘ کے نام سے شروع کیا گیا۔ کچھ منتخب مجموعہ جات انگریزی میں ترجمہ کیے گئے۔ کل 50 نظمیں مسلم اور غیر مسلم گلوکاروں کو بھیجے گئے اور انھیں اجازت دی گئی کہ وہ انھیں اپنی مرضی سے جیسے چاہیں، گانوں کی شکل میں پیش کر سکتے ہیں اور پھر انھیں ایک البم کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دو سال سے زیادہ عرصے میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور نیل پروڈکشن اور یونیورسل میوزک نے اسے پیش کیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/gulen-fethullah — بنام: Fethullah Gülen
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/4503 — بنام: Mohammad Fethullah Gülen
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000028535 — بنام: Fethullah Gülen — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ تاریخ اشاعت: 21 اکتوبر 2024 — Turkish U.S.-based cleric Gulen has died, media says — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اکتوبر 2024
- ↑ تاریخ اشاعت: 21 اکتوبر 2024 — В США умер проповедник, которого обвиняли в подготовке госпереворота в Турции - Газета.Ru | Новости — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اکتوبر 2024
- ↑ Adis Duderija (2014)۔ Maqasid al-Shari’a and Contemporary Reformist Muslim Thought: An Examination۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-29۔
Still, Gulen repeatedly states that he propagates neither tajdīd, nor ijtihād, nor reform and that he is just a follower of Islam, simply a Muslim. He is very careful about divorcing himself from any reformist, political, or Islamist discourse. Gulen's conscious dislike of using Islam as a discursive political instrument, which was a distinct trait in Nursi as well, indicates an ethicalized approach to Islam from a spiritual perspective.
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20041229001 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 نومبر 2024
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14500316s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/137583203
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20041229001 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اکتوبر 2024
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20041229001 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2024
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20041229001 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 اکتوبر 2024
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20041229001 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 نومبر 2024
- ↑ Erol Nazim Gulay, The Theological thought of Fethullah Gulen: Reconciling Science and Islam (St. Antony's College Oxford University May 2007). p. 57
- ^ ا ب Erol Nazim Gulay (مئی 2007)۔ "The Theological thought of Fethullah Gulen: Reconciling Science and Islam"۔ St. Antony's College Oxford University۔ ص 56۔ 2018-12-25 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-29
- ^ ا ب "Fethullah Gülen's Official Web Site - Fethullah Gülen in Short"۔ En.fgulen.com۔ 30 ستمبر 2009۔ 2014-09-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ^ ا ب Helen Rose Fuchs Ebaugh, The Gülen Movement: A Sociological Analysis of a Civic Movement Rooted in Moderate Islam, p 26. ISBN 1-4020-9894-4
- ↑ "Fethullah Gülen's Official Web Site - Gülen's Works"۔ En.fgulen.com۔ 2014-09-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ Dan Bilefsky؛ Sebnem Arsu (24 اپریل 2012)۔ "Turkey Feels Sway of Fethullah Gulen, a Reclusive Cleric"۔ نیو یارک ٹائمز۔ ISSN:0362-4331۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-08
- ↑ "Photos: Muslim retreat center in Saylorsburg"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-29
- ↑ Los Angeles Times (20 جنوری 2014)۔ "From his Pa. compound, Fethullah Gulen shakes up Turkey"۔ latimes.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-29
- ↑ Adam Taylor (18 دسمبر 2013)۔ "Fethullah Gulen's Pennsylvania Home - Business Insider"۔ Business Insider۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-29
- ^ ا ب "How far they have travelled"۔ دی اکنامسٹ۔ 6 مارچ 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-02
- ↑ Fethullah Gulen (Author) (16 مارچ 2010)۔ "Toward a Global Civilization of Love and Tolerance"۔ Amazon.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
{{حوالہ ویب}}
:|author=
باسم عام (معاونت) - ↑ "Profile: Fethullah Gulen's Hizmet movement"۔ BBC News۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-29
- ↑ "Turkey challenged by terror in 2015". TRT World (tr-TR میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2016-01-28.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ^ ا ب "Gulen faces life in prison on coup attempt charges". TRT World (tr-TR میں). Archived from the original on 2019-01-06. Retrieved 2016-01-29.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ "Turkey: Erdogan faces new protests over corruption scandal"۔ Digital Journal۔ 28 دسمبر 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-31
- ↑ "İstanbul'da yolsuzluk ve rüşvet operasyonu"۔ 17 دسمبر 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ↑ "Profile: Fethullah Gulen's Hizmet movement"۔ بی بی سی نیوز۔ 18 دسمبر 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-31
- ↑ "The Gulen movement: a self-exiled imam challenges Turkey's Erdoğan"۔ The Christian Science Monitor۔ 29 دسمبر 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-31
- ↑ "Turkey issues list of most 'wanted' terrorists"۔ Anadolu Agency۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-29
- ↑ "Turkey puts Fethullah Gulen on most-wanted terrorist list"۔ International Business Times UK۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-29
- ↑ "Istanbul court issues new arrest warrant for Gulen"۔ Anadolu Agency۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-29
- ↑ "Turkish Court accepts prosecutors request of arrest warrant for Fethullah Gülen"۔ DailySabah۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-29
- ↑ "Turkey to demand extradition of Fethullah Gulen from US". TRT World (tr-TR میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2016-01-29.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ "Turkish prosecutors seek life sentence for Fetullah Gulen"۔ Anadolu Agency۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-29
- ↑ "Prof. Dr. Henri Barkey: Nobody in Wash,DC believes that Gulen is terrorist"۔ aktif haber۔ 9 مارچ 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-10
- ↑ "How does Washington view Gulen group"۔ medyascope.tv۔ 9 مارچ 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-10
- ↑ "Turkey challenged by terror in 2015". TRT World (tr-TR میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2016-04-07.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ M. Hakan Yavuz, John L. Esposito, Turkish Islam and the Secular State: The Gülen Movement, p. 20
- ↑ Helen Rose Fuchs Ebaugh, The Gülen Movement: A Sociological Analysis of a Civic Movement Rooted in Moderate Islam, p. 24. ISBN 1-4020-9894-4
- ↑ "Gulen-Years of Education"۔ fgulen.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-08
- ↑ "Who is Fethullah Gülen? - Early Life"۔ hizmetmovement.blogspot.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-20
- ↑ "The Gulen Movement: Communicating Modernization, Tolerance, and Dialogue in the Islamic World."۔ The International Journal of the Humanities۔ Ijh.cgpublisher.com۔ ص 67–78۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ Religioscope – JFM Recherches et Analyses۔ "Religioscope: The Gülen Movement: a modern expression of Turkish Islam – Interview with Hakan Yavuz"۔ Religion.info۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ "| Qantara.de – Dialogue with the Islamic World"۔ En.qantara.de۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ "Gulen Inspires Muslims Worldwide"۔ Forbes۔ 21 جنوری 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ↑ "The Journalists and Writers Foundation"۔ 2015-11-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ↑ "About the Journalists and Writers Foundation"۔ 2014-09-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2004-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ^ ا ب "Clement M. Henry, Rodney Wilson, The politics of Islamic Finance, Edinburgh University Press (2004), p 236"۔ Eupjournals.com۔ 1 جنوری 1970۔ 2013-01-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ^ ا ب
- ↑ "Turkish investigation into Islamic sect expanded"۔ BBC News۔ 21 جون 1999۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-02
- ↑ "Clement M. Henry, Rodney Wilson, ''The Politics of Islamic Finance'', (Edinburgh University Press 2004), p. 236"۔ Eupjournals.com۔ 1 جنوری 1970۔ 2013-01-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ "Gülen's answers to claims made based on the video tapes taken from some of his recorded speeches"۔ En.fgulen.com۔ 24 ستمبر 2001۔ 2015-02-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ Dogan Koc, Strategic Defamation of Fethullah Gülen: English Vs. Turkish, p. 24. ISBN 0-7618-5930-6
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2007-09-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
- ↑
- ↑ "Turkey issues Fethullah Gulen arrest warrant"۔ BBC۔ 19 دسمبر 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-19
- ↑ Erol Nazim Gulay, The Theological thought of Fethullah Gulen: Reconciling Science and Islam (St. Antony's College Oxford University May 2007). p. 1
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2010-02-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-24
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link) - ↑ "Portrait of Fethullah Gülen, A Modern Turkish-Islamic Reformist"۔ Qantara.de۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ Guest Editor Zeki Saritoprak (Editor) (1 جنوری 2005)۔ "Thomas Michel S.J., ''Sufism and Modernity in the Thought of Fethullah Gülen'', The Muslim World, Vol. 95 No. 3, July 2005, pp. 345-5"۔ Amazon.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
{{حوالہ ویب}}
:|author=
باسم عام (معاونت) - ↑ Mehmet Kalyoncu, A Civilian Response to Ethno-Religious Conflict: The Gülen Movement in Southeast Turkey (Tughra Books, 2008), pp. 19–40۔ Books.google.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- ↑ Guest Editor Zeki Saritoprak (Editor) (1 جنوری 2005)۔ "Saritoprak, Z. and Griffith, S. Fethullah Gülen and the 'People of the Book': A Voice from Turkey for Interfaith Dialogue, The Muslim World, Vol. 95 No. 3, July 2005, p.337-8"۔ Amazon.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
{{حوالہ ویب}}
:|author=
باسم عام (معاونت) - ↑ Berna Turam۔ "Berna Turam, Between Islam and the State: The Politics of Engagement (Stanford University Press 2006) p. 61"۔ Sup.org۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-24
- 1941ء کی پیدائشیں
- 27 اپریل کی پیدائشیں
- 2024ء کی وفیات
- 20 اکتوبر کی وفیات
- 1990ء کی پیدائشیں
- اسلام اور سیاست
- اکیسویں صدی کے اسلامی مسلم علما
- بیسویں صدی کے مسلمان محققین اسلام
- بین المذاہبی
- بے وطن شخصیات
- پاسینلر کی شخصیات
- ترکی جلاوطن
- دہشت گردی کے الزامات والی مفرور شخصیات
- ریاستہائے متحدہ کو ترکی تارکین وطن
- صوبہ ارض روم کی شخصیات
- صوفیا
- علماء علوم اسلامیہ
- علمائے اہلسنت
- مسلم الٰہیات دان
- مفسرین
- مونرو کاؤنٹی، پنسلوانیا کی شخصیات
- ناقدین دہریت
- ترک صوفیا
- ترک مرد مصنفین
- اسلامی جمہوریت پسند