مندرجات کا رخ کریں

شبیر علی کاظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شبیر علی کاظمی
پیدائش11 جولائی 1915(1915-07-11)ء
سنبھل، مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان
وفات31 جنوری 1985(1985-10-31) (عمر  69 سال)
کراچی، پاکستان
قلمی نامشبیر علی کاظمی
پیشہادیب، ماہر لسانیات، ماہر تعلیم
زباناردو
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
مادر علمیعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی
اصنافتعلیم، لسانیات
نمایاں کاماردو اور بنگلہ کے مشترک الفاظ
اساس اردو
پراچین اردو
اردو کا عوامی ادب

پروفیسر سید شبیر علی کاظمی (پیدائش: 11 جولائی، 1915ء - وفات: 31 جنوری، 1985ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ادیب، ماہر لسانیات اور ماہر تعلیم تھے۔ اپ کاظمی سادات کے چشم و چراغ تھے

حالات زندگی و ادبی خدمات

[ترمیم]

شبیر علی کاظمی 11 جولائی، 1915ء کو سنبھل، مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ تقسیم ہند کے بعد پہلے مشرقی پاکستان منتقل ہوئے اور پھر سقوط ڈھاکہ کے بعد کراچی میں اقامت اختیار کی۔ یہاں وہ انجمن ترقی اردو سے منسلک ہو گئے۔ ان کی تصانیف میں اردو اور بنگلہ کے مشترک الفاظ،اساس اردو، پراچین اردو، والیان اردو، اردو کا عوامی ادب، ایشیا کے لوگ اور چند تعلیمی تصورات شامل ہیں۔[2]

تصانیف

[ترمیم]
  • اُردو اور بنگلہ کے مشترک الفاظ
  • پراچینِ اُردو
  • ایشیا کے لوگ
  • والیان ِاُردو
  • اُردو کا عوامی ادب
  • اساس اُردو

وفات

[ترمیم]

شبیر علی کاظمی 31 جنوری، 1985ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]