مندرجات کا رخ کریں

شاہد حفیظ کاردار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہد حفیظ کاردار
گورنر بینک دولت پاکستان 16ویں
مدت منصب
ستمبر 8, 2010 – جولائی 13, 2011
سید سلیم رضا
یاسین انور
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1952ء (عمر 71–72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر معاشیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شاہد حفیظ کاردار ایک پاکستانی ماہر معاشیات اور سابق صوبائی وزیر خزانہ ہیں۔ انھوں نے ستمبر 2010ء سے جولائی 2011ء تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 16ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں[2] وہ نومبر 1999ء سے جنوری 2001ء تک پنجاب کے قائم مقام وزیر خزانہ، منصوبہ بندی و ترقی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انڈسٹریز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ رہے۔ وہ اس وقت لاہور میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

کاردار پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے سابق کپتان عبدالحفیظ کاردار کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق لاہور کے ایک آرائیں خاندان سے ہے۔ اس نے انگلینڈ سے اکاؤنٹنگ کی اہلیت حاصل کی ہے اور وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں ان کے بیٹے حمزہ کاردار کی شادی کرکٹ کمنٹیٹر اور اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس سے ہوئی ہے[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "State Bank of Pakistan"۔ www.sbp.org.pk 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 13 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2022 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 20 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2022