سلیم کریم
Appearance
سلیم کریم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1965ء (عمر 58–59 سال) |
شہریت | پاکستان |
طبی کیفیت | پولیو |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی ، کاروباری شخصیت |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
سلیم کریم پاکستان میں معذوروں کی کرکٹ ٹیم کے بانی، کرکٹ کھلاڑی اور بزنس مین ہیں۔
مختصر تعارف
[ترمیم]سلیم کریم 1961ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی طور پر ہی ان کی دائیں ٹانگ معذوری (پولیو) کا شکار تھی۔ بعد میں ایک حادثے میں بھی ان کی ٹانگ مزید مفلوج ہو گئی۔ لیکن اس کے باوجود ان کی کرکٹ کھیلنے کی لگن ماند نہ پڑی۔ بچپن سے کرکٹ کھیلی اور جوان ہوئے تو محسوس کیا کہ معذور افراد کے لیے الگ سے کرکٹ ٹیم کی اشد ضرورت ہے۔ لہٰذا انھوں نے حکومت پاکستان سے اس سلسلے کی امداد کی درخواست کی بجائے اپنے طور پر معذور افراد کے لیے کرکٹ ٹیم کی بنیاد 2006ء میں رکھی۔ ٹیم نے بہت سے اعزازات جیتے اور ملک گیر شہرت پائی۔ سلیم کریم اور ان کی ٹیم نے اپنا پہلا بین الاقوامی دورہ ملائیشیا اور سنگاپور کا کیا۔ سلیم کریم پی ڈی سی اے کے صدر ہیں۔[1]