سلیم خان خاندان
سلیم خان خاندان | |
---|---|
نسلیت | افغانی پشتون مہاراشٹری |
موجودہ علاقہ | ممبئی، بھارت |
ارکان | |
روایات | اسلام، ہندو مت، مسیحیت[1] |
جائیداد | Galaxy Apartments, Bandra Arpita Farms, Panvel |
Active since 1959, for nearly 59 years. |
سلیم خان گھرانا ، سلیم خان کے گھرانے کے لیے اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جو بھارت کے نامور بھارتی کاروباری شوبز سے تعلق رکھنے والی فیملی ہے۔ بھارت کی فلمی صنعت کے نامور گھرانوں میں سے ایک ہے۔ اس گھرانے کے کئی افراد بھارتی سینما اور فلمی صنعت میں اداکار، اسکرین مصنف، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ سلیم خان ، سلیم -جاوید کا نصف حصہ ہے جو بھارتی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشہور اسکرین مصنفین میں سے ہے۔ اس کا بیٹا اداکار سلمان خان 1990ء کی دہائی سے فلمی دنیا کا اہم چہرہ ہے اور بالی وڈ کے تین بڑے سٹارز میں سے ایک ہے۔ سلیم خان 1935ء میں برطانوی بھارت کے مرکزی صوبہ اور بیرر اندور میں پیدا ہوا۔ اس کا والد افغانستان کے تارکین وطن میں سے تھا جو ہجرت کر کے اندور (موجودہ مدھیہ پردیش )میں آباد ہوا۔ اس کی خاندانی جڑیں جموَں اور کشمیر سے بھی وابستہ ہیں جو سلمی خان ( سوشیلا چکرا) کے والد کی طرف ہیں، سلیم خان کی بیوی ہے۔ اس کے خاندان کے کچھ افراد کیرالہ ( ملائکہ ارورہ) ، پنجاب (اتل اگنہوتری) اور برما (ہیلن) سے تعلق رکھتے ہیں۔[2]
سلیم خان 1935ء میں پیدا ہوا اور بھارتی اداکارہ اور اسکرین مصنفہ سلمی خان ( پیدائشی نام سوشیلا چکرا) سلیم خان کی پہلی بیوی ہے جس کے والد جموں و کشمیرسے تعلق رکھتے ہیں اور ہیلن رچرڈسن خان (1938ء) اس کی دوسری بیوی ہے جو ایک اداکارہ اور رقاصہ ہے۔
سلمان خان
[ترمیم]سلمان خان (پیدائش 1965ء پیدائشی نام عبد الرشید سلیم خان ) ایک بھارتی اداکار ، پروڈیوسر، انسانیت پسند اور ہمدرد طبیعت کا مالک ہے۔
ارباز خان
[ترمیم]ارباز خان (پیدائش 1967ء) ایک بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور فلم پروڈیوسر ہے جو ہندی سینما میں اپنے کام کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ملائکہ ارورہ (پیدائش 1973ء) ارباز خان کی بیوی (اب ان میں علیحدگی اختیار ہوئی ہے) ایک فلمی اداکارہ ٬ رقاصہ، ماڈل، ویڈیو جاکی اور ٹیلی ویژن کی میزبان ہے۔
سلیم خان ایک اسکرین مصنف بھی ہے جس نے اسکرین ڈرامے ، کہانیاں اور بالی وڈ فلموں کے اسکرپٹ لکھے۔ ہندی سینما میں سلیم خان اپنے نصف نام (جو سلیم جاوید کا نصف ہے اور جاوید اختر کی نمائندگی کرتا ہے) کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Salman Khan's heart-warming family story"۔ Emirates 24/7۔ 25 جولائی 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-30
- ↑ Salman Khan grandfather is from Afghanistan ......... Archived from the original on 2018-12-25. https://web.archive.org/web/20181225163553/https://www.youtube.com/watch?v=bfNrDczGrBQ۔ اخذ کردہ بتاریخ 2014-10-01. "Salman Khan: "My grandfather from Afghanistan... My grandfather from my mother's side comes from Jammu Kashmir...""