مندرجات کا رخ کریں

زبیر ابن بکار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زبیر ابن بکار
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 788ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 اکتوبر 870ء (81–82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زبیر ابن بکار (پیدائش: 788ء– وفات: 23 اکتوبر 870ء) عرب کے مشہور مؤرخ، ماہر انساب و شعر اور قاضی الحرمین تھے۔

نام و نسب

[ترمیم]

ابن بکار کی کنیت ابوبکر یا ابو عبد اللہ ہے۔ ابن بکار کا نسب یوں ہے: زبیر ابن بکار بن عبد اللہ بن مصعب بن ثابت بن عبد اللہ بن الزبیر بن العوام القرشی الاسدی المدنی۔[2] حافظ، قاضی الحرمین کے لقب سے شہرت پائی۔

پیدائش

[ترمیم]

ابن بکار 172ھ/ 788ء میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔[3]

وفات

[ترمیم]

ابن بکار ہفتہ 22 ذوالقعدہ 256ھ/ 21 اکتوبر 870ء کو اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوئے۔ ہنسلی اور ران کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث دو روز بے ہوش رہے اور بروز پیر 23 ذوالقعدہ 256ھ/ 23 اکتوبر 870ء کو 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔[4][5]

تصانیف

[ترمیم]

ابن بکار کی 31 تصانیف کا ذکر ابن ندیم نے الفہرست میں کیا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb170476218 — بنام: al-Zubayr Ibn Bakkār — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. شمس الدین الذہبی: سیر اعلام النبلاء، جلد 12، ص 311۔
  3. شمس الدین الذہبی: سیر اعلام النبلاء، جلد 12، ص 312۔
  4. ابن کثیر: تاریخ ابن کثیر، جلد 11، ص 62/63۔ تذکرہ واقعات سنۃ 256ھ۔
  5. شمس الدین الذہبی: سیر اعلام النبلاء، جلد 12، ص 314۔