رضا علی عابدی
رضا علی عابدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 نومبر 1936ء (88 سال) روڑکی |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہرِ لسانیات ، صحافی ، مصنف |
درستی - ترمیم |
رضا علی عابدی ایک پاکستانی سفر نامہ نگار، صحافی، مصنف اور محقق ہیں۔ عمر کا ایک عرصہ بی بی سی اردو ریڈیو میں گزارا۔ کئی کتب کے مصنف و مؤلف ہیں۔ جن میں کتابیں اپنے آباء کی، ہمارے کتب، خانے جرنیلی سٹرک وغیرہ مشہور ہیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]رضا علی عابدی 30 نومبر 1936ء روڑکی، ہریدوار ضلع، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم انھوں نے ہندوستان کے علاقے یوپی سے حاصل کی، ان کے والد کا تعلق لکھنؤ سے تھا۔ 1950ء میں پاکستان آ گئے۔ 13 برس کی عمر میں انھوں نے اخبارات و جرائد کا باقاعدگی سے مطالعہ شروع کیا جو 65سال بعد بھی جاری و ساری ہے۔ اخبارات کے مطالعہ سے وہ فن خبر نگاری سے مکمل واقف ہو چکے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے 20 برس کی عمر میں 1956ء میں پہلی مرتبہ بائیں ہاتھ سے انگریزی خبر کا ترجمہ کیا۔ انھوں نے 1965ء کی جنگ کو نہ صرف دیکھا بلکہ اس کو مکمل اخبار میں رپورٹ بھی کیا۔ اس وقت وہ عملی طور پر روزنامہ حریت کے ساتھ منسلک تھے۔ اس کے بعد انگلستان مزید تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپ پر چلے گئے۔ پھر 1972ء میں ا نہوں نے بی بی سی سے منسلک ہو کر عملی طور پر اپنے کیئرئرکا آغازکیا اور پھر بی بی سی کے پروگرام، ڈاکومنٹریاں تھیں اور رضاعلی عابدی تھے، بی بی سی نے انھیں پاکستان بلکہ پوری دنیا کے اردو بولنے والوں میں دلوں میں جا بٹھایا۔ اور یوں وہ 1996ء میں60 سال کی عمر میں ریٹارڈ ہوئے۔ رضا علی عابدی نے اب تک 30 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں جس میں 16بڑوں اور14کتابوں کا تعلق بچوں اور کے مسائل و عمر سے ہے۔ اُن کو 6 نومبر 2013ء کو بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دینے کااعلان کیا گیا۔[1]
شائع شدہ کتب
[ترمیم]سفر نامے
[ترمیم]- جرنیلی سٹرک، سنگ میل پبلی کیشن، لاہور 1986[2]
- شیر دریا، سنگ میل پبلی کیشن، 1992[3]
- جہازی بھائی، سنگ میل پبلی کیشن، 1995
- ریل کہانی ، سنگ میل پبلی کیشن، 1997[4]
- کتب خانہ [5]
- پہلا سفر
- تیس سال بعد، 2012ء
بچوں کی کہانیاں
[ترمیم]- پہلا تارا،
- پہلی کرن،
- چمپکا،
- میری امی،
- پیاری ماں،
- الٹا گھوڑا،
- قاضی جی کا اچار،
- پہلی گنتی،
- بندر کی الف ب،
- چوری چوری چپکے چپکے،
- کمال کا آدمی
- نٹ کھٹ لڑکا (شاعری).
تمام کتب سنگ میل پبلی کیشنز نے شائع کیں ہیں۔
ادبی کتب
[ترمیم]- کتب خانہ
- اردو کا حال 2012ء
- اپنی آواز (افسانے)
- جان صاحب (افسانے)
- حضرت علی کی تقریریں
- جانے پہچانے
- ملکہ وکٹوریا اور منشی عبد الکریم، سنگ میل پبلی کیشن لاہور، 2012ء
- نغمہ گر (برصغیر کے نغموں کی تاریخ)، سنگ میل پبلی کیشن، لاہور
- پہلا سفر (1982 کے پہلے پاک بھارت سفر کی روداد -- جون 2011ء، آکسفرڈ یونی ورسٹی پریس)
- ریڈیو کے دن (ذاتی یادشتیں -- 2012ء، سنگ میل پبلی کیشن، لاہور)
- اخبار کی راتیں (2014ء، سنگ میل پبلی کیشن لاہور)
- کتابیں اپنے آباء کی (انیسویں صدی کی اردو کتب)، سنگ میل پبلی کیشن، لاہور
- تیس سال بعد (پہلا پاک بھارت سفر + ہمارے کتب خانے، ایک ساتھ)
- پرانے ٹھگ (انیسویں صدی کے ٹھگوں کی مختصر تاریخ)، 2013ء، سنگ میل پبلی کیشن، لاہور [6]
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی اقتباس میں رضا علی عابدی سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ریڈیو کا عالمی دن اور رضا علی عابدی، عظمت علی رحمانی، ہماری ویب پاکستان
- ↑ Jernaili Sadak
- ↑ Sher Darya
- ↑ Rail Kahani
- ↑ Kutub Khana
- ↑ http://www.sangemeel.com/ProductCatalog.aspx?Author=Raza%20Ali%20Abidi&Page=1 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sangemeel.com (Error: unknown archive URL) سنگ میل پبلی کیشنز، رضا علی عابدی کی کتب
- 1936ء کی پیدائشیں
- 30 نومبر کی پیدائشیں
- 1935ء کی پیدائشیں
- اردو سفر نامہ نگار
- اردو صحافی
- اردو غیر افسانوی مصنفین
- اردو کالم نگار
- اردو مصنفین اطفال
- اردو نثر نگار
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی ریڈیو صحافی
- پاکستانی صحافی
- پاکستانی کالم نگار
- پاکستانی ماہر لسانیات
- پاکستانی مرد افسانہ نگار
- پاکستانی مصنفین
- ضلع ہردوار کی شخصیات
- مملکت متحدہ کو پاکستانی تارکین وطن
- مہاجر شخصیات
- پاکستانی افسانہ نگار
- پاکستانی سفر نامہ نگار