دلائی لاما ہشتم
دلائی لاما ہشتم | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1758ء [1][2][3][4] تبت |
||||||
وفات | سنہ 1804ء (45–46 سال)[1][2][3][4] لہاسا |
||||||
مناصب | |||||||
دلائی لاما (8 ) | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، مصنف [4] | ||||||
درستی - ترمیم |
آٹھویں دلائی لامہ جمپھل گستاؤ 1758ء میں تبت کے شمالی مغربی علاقے میں پیداہوئے۔ جمپھل صرف 5 سال کے تھے کہ اپنی ماں کے ہمراہ باغ میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک ایک ست رنگی آسمانی شعاع جمپھل کی ماں کو نظر آئی جو اس کے بچے کو چھو رہی تھی۔ اس ست رنگی شعاع نے جمپھل کی ماں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ ماں نے جمپھل کی طرف دیکھا تو اس کے چہرے پر ایک نورانی اور دلربا سی مسکان تھی، جیسے وہ ایک مقدس ہستی ہوں۔ ماں نے بھانپ لیا کہ یہ بچہ خاص ہے اوراس میں مقدس ہستی کے آثار ہیں۔ ماں کے منہ سے نکلے ہوئے یہ الفاظ تبت کے مرکزی روحانی مرکز تک پہنچ گئے اور حکام نے اعلان کر دیا کہ آٹھویں دلائی لامہ کا ظہور ہو چکا ہے اور وہ بچہ ہی آٹھواں دلائی لامہ مان لیے گئے۔ تبت حکام بچہ کو محل میں لے آئے اوراس کی آٹھویں دلائی لامہ کی حیثیت سے تربیت کا آغاز کر دیا۔ 1762ء میں بچے نے پوٹلہ پیلس میں قدم رکھا اور سات سال کی عمر میں بطور دلائی لامہ اپنے فرائض سنبھال لیے۔ اس مقصد کے لیے ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ 1777ء میں انھوں نے اپنی مکمل ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں۔ وہ 1804ء میں 47 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/122235711 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL306597A?mode=all — بنام: 8th Dalai Lama — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/178731 — بنام: Dalai Lama VIII ʼJam-dpal-rgya-mtsho — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ BDRC Resource ID: https://library.bdrc.io/show/bdr:P109