حیدر عباس رضوی
حیدر عباس رضوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 فروری 1969ء (56 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اہل تشیع |
جماعت | متحدہ قومی موومنٹ، لندن |
اولاد | 3 One son and two daughters |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | انجینئر ، سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
Fields | کیمیائی ہندسیات |
Institutions | Engineering Management Consultant |
درستی - ترمیم |
سید حیدر عباس رضوی متحدہ قومی موومینٹ کے ایک رہنما ہیں۔ حیدر عباس رضوی 2 فروری 1969ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور گلشن اقبال کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومینٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈربھی رہ چکے ہیں۔
تعلیم
سید حیدر عباس رضوی نے 1990ء میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی سے میکینیکل انجینئری میں بی ای کیا، 1992ء میں کراچی یونیورسٹی سے اپلائڈ کیمسٹری میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور 1998ء میں یونیورسٹی آف ڈیٹرائٹ میرسی یوایس اے ایم ایس سی کیمیکل انجینئری کی ڈگری حاصل کی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ انجینئری مینیجمینٹ کنسلٹینٹ ہیں۔
ذاتی زندگی
سید حیدر عباس رضوی کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ وہ سائبیریا، رومانیہ، جارجیا، تنزانیہ، اسٹونیا اور آئیوری کوسٹ کا سفرکر چکے ہیں۔ انھیں سیاست کے علاوہ، کتب بینی، اردو لٹریچر، اردو شاعری، کرکٹ اور شطرنج کا بھی بہت شوق ہے۔