مندرجات کا رخ کریں

حسین احمد ہریدواری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مولانا

حسین احمد ہریدواری
ناظم مجلسِ تعلیمی، دار العلوم دیوبند
عہدہ سنبھالا
24 شعبان المعظم 1443ھ م 28 مارچ 2022ء
پیشروخورشید انور گیاوی
صدر جمعیت علما اتراکھنڈ (الف)
عہدہ سنبھالا
23 مارچ 2022ء
ذاتی
پیدائش
حسین احمد

(1966-06-13) 13 جون 1966 (عمر 58 برس)
ایکڑ خورد، ضلع ہریدوار، اترپردیش (موجودہ اتراکھنڈ)
مذہباسلام
قومیتہندوستانی
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
تحریکدیوبندی
بنیادی دلچسپیتفسیر، فقہ، صرف و نحو
قابل ذکر کامتدریس القرآن، مشکل ترکیبوں کا حل (مزید کتابوں کے لیے دیکھیے تصانیف)
اساتذہنصیر احمد خان بلند شہری، عبد الحق اعظمی
پیشہمدرسِ درس نظامی، تصنیف، تاجر کتب

حسین احمد ہریدواری (پیدائش: 13 جون 1966ء) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم، فقیہ، مفسر، مقرر اور مصنف ہیں۔ وہ 1996ء سے دار العلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور شعبۂ تعلیمات، دار العلوم دیوبند کے موجودہ ناظمِ اعلیٰ بھی ہیں۔

ولادت و تعلیم

[ترمیم]

حسین احمد 13 جون 1966ء کو موضع ایکڑ خورد، ضلع ہریدوار، اترپردیش (موجودہ اتراکھنڈ) میں حاجی محمد اختر، بانی دار العلوم اسعدیہ ایکڑ خورد کے گھر پیدا ہوئے۔[1]

ان کی ابتدائی تعلیم دار العلوم اسعدیہ موضع ایکڑ خورد سے اور اعلیٰ تعلیم دار العلوم دیوبند سے ہوئی۔[1] 1409ھ بہ مطابق 1989ء کو دار العلوم دیوبند سے فراغت ہوئی۔[1]

تدریسی و عملی زندگی

[ترمیم]

تعلیم سے فراغت کے بعد وہ جامعہ حسینیہ مرغوب پور، مصطفیٰ آباد، ضلع ہریدوار میں سات سال صدارت تدریس کے منصب پر فائز رہے۔[1]

وہ سنہ 1996ء سے دار العلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[2] 1417ھ بہ مطابق 1996ء میں وہ دار العلوم دیوبند کے استاذ مقرر ہوئے اور 1441ھ بہ مطابق 2021ء میں وہ دار العلوم میں درجات علیا کے مدرس منتخب ہوئے۔[1][3]

1443ھ بہ مطابق 2022ء کو سابق ناظم شعبۂ تعلیمات، دار العلوم دیوبند خورشید انور گیاوی کے استعفیٰ کے بعد شعبۂ تعلیمات، دار العلوم دیوبند کے ناظم اعلیٰ کے منصب کے لیے ان کا انتخاب عمل میں آیا۔[2][4][5][6]

وہ جمعیت علمائے ہند (الف) کے سرگرم رکن اور جمعیت کی صوبائی شاخ جمعیت علما اتراکھنڈ کے صوبائی صدر بھی ہیں۔[4][7][8][9]

ریاست علی ظفر بجنوری ان کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:[10]

موصوف کو مبدءِ فیاض سے نحو و صرف کی تدریس کا خاص سلیقہ عطا ہوا ہے، طلبۂ عزیز؛ ان کے اندازِ تفہیم و تدریس اور مشکل مسائل کو آسان انداز میں پیش کرنے کے وصف سے خوب خوب استفادہ کرتے ہیں۔[10]

تصانیف

[ترمیم]

ان کی تصنیف کردہ بیشتر کتابیں طلبۂ مدارس میں خاصی مقبول ہیں،[2] ان کی لکھی ہوئی ”نجوم الحواشی شرح اردو اصول الشاشی“ بھی خاصی مقبول و مشہور ہے۔[11]

ان کی بعض تصانیف کے نام مندرجۂ ذیل ہیں:[1][11][12]

  • تدریسِ قرآن مع حلِّ لغات و ترکیب (پارہ: 12، 13، 14، 15، 27، 28، 29، 30)
  • نجوم الحواشی شرح اردو اصول الشاشی
  • مشکل ترکیبوں کا حل مع قواعد و نکات
  • آپ ترکیب نحوی کیسے کریں؟
  • درسِ نحوِ میر
  • قواعد الصرف و خاصیات الابواب
  • مصطلحات النحو
  • حج و عمرہ کے مشکل مسائل

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث محمد اسماعیل صادق بلاسپوری۔ مصنفین کے مختصر حالات اور تذکرۂ فنون (ستمبر 2020 اشاعت)۔ بلاسپور، مظفر نگر: مکتبہ مرشد الامت۔ ص 16
  2. ^ ا ب پ "مولانا حسین احمد ہریدواری دار العلوم دیوبند کے ناظم شعبۂ تعلیمات منتخب"۔ قندیل آن لائن۔ قندیل آن لائن۔ 29 مارچ 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-04-15
  3. محمد اللہ خلیلی قاسمی (اکتوبر 2020ء)۔ "موجودہ اساتذۂ عربی"۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ۔ دیوبند: شیخ الہندؒ اکیڈمی۔ ص 768
  4. ^ ا ب "مولانا حسین ہریدواری دارالعلوم دیوبند کے نئے ناظم تعلیمات منتخب"۔ بصیرت آن لائن۔ 29 مارچ 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-04-15 {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |1= (معاونت)
  5. "देवबन्द दारुल उलूम में नए शिक्षा प्रभारी की नियुक्ति:मौलाना हुसैन अहमद हरिद्वारी बनाए गए नये शिक्षा प्रभारी". bhaskar.com (ہندی میں). دینک بھاسکر. 8 اپریل 2022ء. Retrieved 2022-04-15. {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |1= (help)
  6. "मौलाना हुसैन अहमद बने दारुल उलूम के नए शिक्षा प्रभारी". m.jagran.com (ہندی میں). جاگرن. 29 مارچ 2022ء. Retrieved 2022-04-15. {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |1= (help)
  7. "Jamiat Ulama i Hind/State unit"۔ www.jamiatulamaihind.org۔ جمعیت علمائے ہند (الف) آفیشل ویب سائٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-04-18
  8. سہارنپور, سمواد نیوز ایجنسی (29 مارچ 2022ء). "देवबंद: मौलाना हुसैन बने दारुल उलूम के शिक्षा प्रभारी, खुर्शीद के इस्तीफे के बाद से चल रहा था पद खाली". amarujala.com (ہندی میں). امر اجالا. Retrieved 2022-04-15. {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |1= (help)
  9. "मौलाना हुसैन अहमद होंगे दारुल उलूम के नए शिक्षा प्रभारी". www.livehindustan.com (ہندی میں). لائیو ہندوستان. 29 مارچ 2022ء. Retrieved 2022-04-15. {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |1= (help)
  10. ^ ا ب تقریظ از مولانا ریاست علی ظفر بجنوری۔ قواعد الصرف و خاصیات الابواب (تیرہواں ،رجب 1429ھ اشاعت)۔ دیوبند: مکتبۃ الاطہر۔ ص 6
  11. ^ ا ب ابوالحسن اعظمی۔ تذکرۃ التصانیف و المصنفین (صفر المظفر 1435ھ اشاعت)۔ دیوبند: مکتبہ صوت القرآن۔ ص 99، 146
  12. قاسمی، مفتی محمد معروف (1 جنوری 2010ء)۔ "تعارف و تبصرہ از ماہنامہ دار العلوم دیوبند"۔ دار العلوم دیوبند کی آفیشل ویب سائٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-04-15 {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |1= (معاونت)