بیویوں کی ادلا بدلی
بیویوں کی ادلا بدلی، شوہروں کی ادلا بدلی یا ساتھیوں کی ادلا بدلی(انگریزی: Swinging) ایک جنسی سرگرمی ہے جس میں اکیلے لوگ اور وفا دار رشتے داری میں بندھے لوگ کچھ وقت کے لیے اپنے ساتھی کو کسی دوسرے یہاں جنسی لذت اندوزی کے لیے بھیجتے ہیں اور اکثر دوسری جانب اس شخص کے ساتھی کو اپنے یہاں اسی طرح سے لطف اندوزی کے لیے بلا لیتے ہیں۔ یہ عمل سبھی فریقوں کی رضا مندی اور مکمل معاملے کی جانکاری اور سمجھنے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔[1] ادلا بدلی ایک طرح کی غیر یک زوجیت کی شکل ہے اور کھلی قرابت داری کی قسم پے۔ لوگ ادلا بدلی کی طرز زندگی کئی وجوہ سے منتخب کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا دعوٰی ہے کہ اس کی وجہ سے مباشرت کی کیفیت اور ہم بستری کے میعاد میں اضافہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ادلا بدلی کو اپنی گھسی پٹی روز مرہ کی روایتی زندگی میں تنوع لانے کے لیے اختیار کرتے ہیں یا کچھ لوگ اسے محض اس کی چکا چوند کی جانب تجسس آمیز انداز میں مائل ہوتے ہیں۔ کچھ جوڑے ادلا بدلی کو با ضابطہ رشتے کو مزید مضبوط بنانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔[1][2]
ادلا بدلی کے تصور کی مقبولیت
[ترمیم]ادلا بدلی کا تصور مغربی دنیا میں اس درجہ مقبول ہے کہ کچھ لوگ اس تصور کو اسی سماج کی اپچ اور وہیں کے مکینوں کا خاصہ بتاتے ہیں۔ تاہم یہ تصور اور ملکوں میں بھی کافی مقبول ہو چکا ہے۔ نامور بھارتی فلم ساز وکرم بھٹ نے 2017ء میں چار منٹ کا ڈاکیومنٹری تیار کیا تھا جس میں اس تصور کو ملک کے اوپری متوسط طبقے کی ایک زندہ حقیقت قرار دیا۔ ان کے مطابق
” | مقصد سنسی پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ اس بات کو اقرار کرنا ہے کہ یہ باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ ہم اس کے بر حق یا بر خطا ہونے پر کوئی فیصلہ نہیں دیتے، ہم صرف آئینہ دکھا رہے ہیں۔[3] | “ |
بھارت کے کئی اور فلموں اور اخباری اطلاعات کی رو سے ملک کے اعلٰی طبقوں اور متمول لوگوں میں ادلا بدلی کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ یہ لوگ محض لذت اندوزی، تعیش پسندی یا پھر عارضی تبدیلی کے فرق کو محسوس کرنے کے لیے اس طرح کے جنسی تجربے کو اپنا رہے ہیں۔ تاہم تجربے عام طور سے اوپری متوسط اور رئیس طبقوں میں کیے جاتے رہے ہیں۔ متوسط طبقوں میں کئی غریب لوگوں میں بلا لحاظ مذہب و ملت خاندانی اقدار کا پاس و لحاظ جدید دور میں بھی اتنا ہی جاری ہے جیسا کہ قدیم زمانے میں رہا تھا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Curtis Bergstrand؛ Blevins Williams, Jennifer (10 اکتوبر 2000)۔ "Today's Alternative Marriage Styles: The Case of Swingers"۔ Electronic Journal of Human Sexuality۔ ج 3۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-24
- ↑ "Why Swing?"۔ 2017-04-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-04
- ↑ Vikram Bhatt shocks with documentary on swingers!