بھٹنڈہ
بھٹنڈہ | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | بھارت [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | ضلع بھٹنڈہ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 30°12′48″N 74°57′07″E / 30.213333333333°N 74.951944444444°E |
بلندی | 210 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 285813 (2011ء بھارت میں مردم شماری ) (2011) |
مزید معلومات | |
رمزِ ڈاک | 151001 |
فون کوڈ | 164 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 6690741 |
درستی - ترمیم |
بھٹنڈا جسے "تعبیر ہند" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جنوبی پنجاب میں واقع ہے۔ اس کا شمار بھارتی پنجاب کے قدیم شہروں میں ہوتا ہے۔یہ بھارتی پنجاب کا پانچواں بڑا شہر ہے۔بھٹنڈا کو "جیھلوں کا شہر" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں بے شمار مصنوعی جھیلیں واقع ہیں۔
بھٹنڈا کو تاریخی لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے، انڈیا کی پہلی سلطانہ رضیہ سلطانہ کو یہیں "قلعہ مبارک " میں قید رکھا گیا تھا۔[2]، اس کے علاوہ یہاں کے گردوارے اور مزار سیاحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔[3]
تاریخ
[ترمیم]ہنری چارج وکٹری کے مطابق بٹھنڈا کو "تعبیر ہند" کے نام سے جانا جاتا تھا اور اس کا ذکر ہمیں تاریخی کتاب "جامع الحکایت" میں ملتا ہے جسے 1211 عیسوی میں شائع کیا گیا تھا ۔ 1004 عیسوی میں محمود غزنوی نے یہاں پر ایک قلعہ بھی فتح کیا تھا جو دریائے گنگا کے ساتھ واقع تھا۔ 1189 میں محمود غزنوی نے حملہ کرکے بھٹنڈا قلعہ پر قبضہ کر لیا تھا جسے تیرہ مہینے بعد یہاں کے حکمران پرتھوی راج چوہان نے نے پہلی جنگی تارین( 1191) کے بعد واپس حاصل کر لیا تھا۔ 1634 میں یہاں گو ہرگوبند اور مغلوں کے درمیان یہاں پر جنگی لہیرا بھی لڑی گئی۔
آبادی
[ترمیم]بھارتی رائے شماری کے مطابق 2011 میں بھٹنڈہ شہر کی آبادی 285,813 ہے۔ جس میں سے مرد 151782 اور عورتیں 134031 کی تعداد میں ہیں۔ خواندہ لوگوں کی تعداد 211318 ، خواندہ مرد 118888 اور خواندہ خواتین 92430 ہیں۔[4]
مذاہب
[ترمیم]بھٹنڈہ شہر میں ہندو مت کو ماننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو تقریباً 62.61 فیصد ہے۔جبکہ سکھ یہاں کا دوسرا بڑا مذہب مانا جاتا ہے جسے تقریباً یہاں کے 35 فیصد لوگ مانتے ہیں اقلیتیوں میں مسلمان، مسیحی اور بدھ مت شامل ہیں۔
اہم مقامات
[ترمیم]قلعہ مبارک
[ترمیم]قلعہ مبارک قلعہ مبارک شہر کے اہم مقامات میں سے ایک ہے یہ شہر کے وسط میں واقع ہے اسے رضیہ سلطانہ قلعہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس قلعے کو بہت زیادہ تاریخی اہمیت حاصل ہے اس سے بھارت کی قدیم قلعے ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے رضیہ سلطانہ جو دہلی کی پہلی سلطانہ تھیں انھیں بھی قید کے بعد یہی رکھا گیا تھا۔
میصر خانہ
[ترمیم]ہندوؤں کا مشہور کا بندے تھے جسے کہ مشہور پکوان جو الرجی کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے یہ مندر یہاں پر منعقد کیے جانے والے میلوں کی وجہ سے مشہور ہے جو سال میں دو دفعہ ہوتے ہیں جس میں دس ہزار سے زیادہ لوگ حصہ لیتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "صفحہ بھٹنڈہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "Raziya Sultan"۔ 31 مارچ 2012 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2012
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|dead-url=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ Mazaar Of Peer Haji Rattan - Bathinda | Mazaar Of Peer Haji Rattan Photos, Sightseeing -NativePlanet
- ↑ "Census 2011"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-21