بھرت انے نینو
بھرت انے نینو | |
---|---|
اشاعت پوسٹر[1] | |
ہدایت کار | کورتلا شوا |
پروڈیوسر | ڈی وی وی ڈنیا |
تحریر | کورتلا شوا |
ستارے | |
موسیقی | دیوی سری پرساد[3] |
سنیماگرافی | |
ایڈیٹر | اے سریکر پرساد |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 173 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹65 کروڑ[4] |
باکس آفس | ₹230 کروڑ[5] |
بھرت انے نینو (اردو: بھرت یعنی میں) 2018ء میں جاری ہونی والی ایک بھارتی تیلگو ہنگامہ خیز فلم ہے،[6][7][8][9] اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کورتلا شوا ہیں۔ اس فلم میں مہیش بابو، کیارا اڈوانی اور پرکاش راج مرکزی کرداروں میں ہیں۔[10] فلم کی کہانی ایک طالب علم کے گرد گھومتی ہے، جو غیر متوقع طور پر آندھرا پردیش کا رہنما بن جاتا ہے اور سیاست کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ فلم 20 اپریل، 2018ء کو جاری ہوئی اور مثبت تجزیے حاصل کیے۔ یہ فلم تیسری سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم ہے۔[11][12][13][14] فلم کا تمل ڈب وزژن بھرت انم نان اور ملیالم ڈب ورژن بھرت انم نجان 31 مئی 2018ء کو جاری ہوا۔[15] فلم نے تقریبًا ₹230 کروڑ کے قریب کمائی کی۔[5] فلم کا ہندی ڈب ورژن ڈیشنگ سی ایم بھرت 2019ء میں جاری کیا گیا۔
کردار
[ترمیم]- مہیش بابو بطور بھرت رام (ناتقسیم شدہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی)
- کیارا اڈوانی بطور واسومتھی
- پرکاش راج[3] بطور ورداراجلو ناناجی
- آر سرتھکمار بطور راگھو راؤ، بھرت کا باپ
- دیوراج[16] بطور مخالف رہنما سری پتی راؤ
- آمنی[3] بطور بھرت کی ماں
- ستارہ[3] بطور بھرت کی سوتیلی ماں
- پوسانی کرشنا مرالی[3] بطور وزیر
- دیوداس کناکال بطور سیاست دان
- جیالا لیتا بطور اسمبلی اسپیکر
- پی روی شنکر بطور ایم ایل اے دامو
- سچن کھڈیکر آئی پی ایس کرشنا
- بینر جی بطور وزیر
- انیش کرولا بطور شری واتسو، چیف سیکریٹری
- راہل رامہ کرشنا بطور رامنا
- جیوا بطور پی بی، وزیر تعلیم
- یشپال شرما بطور منوہر، سری پتھی راؤ کا بیٹا
- شترو بطور دامو کا بیٹا
- مکتھر خان بطور مکتھر، وزیر اعلی کا سیکریٹری آفیسر
- سوریا کمار بگھوان داس بطور جرنلسٹ
- ساکشی شوا بطور بھرت کے چاچو/ماموں
- راؤ رمیش بطور ہیڈ کانسٹیبل اور واسومتی کا باپ
- اجے بطور ارویند کرشنا، سی آئی ڈی آفیسر
- براہمہ جی بطور بھاسکر، بھرت کی ذاتی سیکریٹری
- رامہ جوگیہ شاستری "وچھاڈیو سامی" گانے میں (خصوصی ظہور)
- کاؤمڈی نیمنی بطور بھرت کی سوتیلی بہن
- اینڈریو سورج بطور بھرت کا دوست
تیاری
[ترمیم]شروعات
[ترمیم]2016ء میں، ڈی وی وی ڈنیا نے یہ اعلان کیا کہ وہ کورتلا شوا کی ہدایت کاری میں مہیش بابو کے ساتھ فلم پروڈیوس کریں گے۔ دیوی سری پرساد فلم کی موسیقی سنبھالیں گے۔
کاسٹنگ
[ترمیم]فلم ایم ایس دھونی میں کام کرنے والی اداکارہ کیارا اڈوانی کو وزیر اعلی کی سہیلی کے طور پر چنا گیا۔ آر سرتھکمار نے مہیش بابو کے والد کا کردار نبھایا اور پرکاش راج نے فلم کے ولن کے طور پر سائن کیا۔
اداکار دیو راج جو زیادہ تر تیلگو فلموں میں ولن کا کردار نبھاتے ہیں۔ انھوں نے اس فلم کے ذریعے 11 سال کے وقفے کے بعد کسی تیلگو فلم میں کام کیا۔ اس فلم دیو راج میں مخالف جماعت کے رہنما کے طور پر نظر آئے۔
عملہ
[ترمیم]رام-لکشمن نے فلم کے اسٹنٹس کی چیریوگرافی کی۔ رقص کی چیریو گرافی راجو سندرم، دنیش کمار اور رگھو کی طرف سے کی گئی۔
فلمنگ
[ترمیم]"آئی ڈونٹ ناؤ" (I Don't Know) فرحان اختر کی طرف سے گایا گیا پہلا جنوبی ہند کا گانا ہے۔ اس گانے کی شوٹنگ مہیش بابو کے ساتھ اسپین میں ہوئی۔ اس گانے کی چیریوگرافی راجو سندرم نے کی۔
اشاعت سے پہلے کی تقریب
[ترمیم]فلم کی آڈیو لاؤنچ/اشاعت سے پہلے کی تقریب 7 اپریل، 2018ء کو لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ تیلگو اداکار این ٹی آر جونئیر اس تقریب کے خصوصی مہمان تھے۔
تیلگو چینل اسٹار ما نے فلم کے ٹی وی حقوق خریدے اور ایمازون ویڈیو نے 9 جون، 2018ء کو فلم کا ڈیجیٹل طور پر پریمیئر کیا۔
ساؤنڈ ٹریک
[ترمیم]فلم کے ساؤنڈ ٹریک کو دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا۔ تین گانے "بھرت انے نینو"، "وچھاڈیو سامی" اور "آئی ڈونٹ ناؤ" سنگلز کے طور پر جاری ہوئے۔ فلم کی آڈیو لاؤنچ/اشاعت سے پہلے کی تقریب 7 اپریل، 2018ء کو لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ "آئی ڈونٹ ناؤ" پہلا جنوبی ہند کا گانا ہے جسے فرحان اختر نے گایا۔ پانچوں گانوں کو رامہ جوگیہ شاستری نے لکھا۔[17]
نمبر. | عنوان | بول | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|
1. | "بھرت انے نینو (بھارت کا گانا)" | رامہ جوگیہ شاستری | ڈیوڈ سیمون | 05:15 |
2. | "آئی ڈونٹ ناؤ" | رامہ جوگیہ شاستری | فرحان اختر[18] | 04:28 |
3. | "وچھاڈیو سامی" | رامہ جوگیہ شاستری | کیلاش کھیر، دویا کمار | 05:23 |
4. | "اڈے کلالا ونادھے" | رامہ جوگیہ شاستری | اینڈریا جرمیاہ | 04:32 |
5. | "او واسومتھی" | رامہ جوگیہ شاستری | یزین نظر، ریٹا | 05:11 |
کل طوالت: | 24:34 |
بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "'Bharat Ane Nenu': Mahesh Babu wishes fans on Ugadi with a new poster"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 18 مارچ 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
- ↑ Y Sunita Chowdhary (20 اپریل 2018)۔ "Kiara Advani is confident about 'Bharat Ane Nenu'"۔ دی ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
- ^ ا ب پ ت ٹ Jayakrishnan (14 مارچ 2018)۔ "Mahesh Babu and Kiara Advani shooting a romantic number for 'Bharat Ane Nenu'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
- ↑ "Bharat Ane Nenu Budget"۔ International Business Times۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-27
- ^ ا ب https://english.sakshi.com/news/2018/05/07/bharat-ane-nenu-crosses-200-crores
- ↑ Bhrat Ane Nenu: Box Office Mojo
- ↑ Mahesh Babu gifts iPhones to Bharat Ane Nenu team in appreciation of good work
- ↑ Action sequences to be the highlight of Mahesh Babu’s ‘Bharat Ane Nenu’
- ↑ Here’s a new update on Mahesh Babu’s next Bharat Ane Nenu
- ↑ "Mahesh Babu to romance Kiara Advani in 'Bharat Ane Nenu'"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-27
- ↑ Sangeetha Devi Dundoo (20 اپریل 2018). "'Bharat Ane Nenu' review: This promise ticks the right boxes". The Hindu (بھارتی انگریزی میں). ISSN:0971-751X. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-04-30.
- ↑ Bharat Ane Nenu Review {4.5/5}: The movie gives you a lot to root for and provides a bang for your buck، اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-30
- ↑ Archana Nathan. "'Bharat Ane Nenu' review: Mahesh Babu stars as a superhero who happens to be chief minister". Scroll.in (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-04-30.
- ↑ "Mahesh Babu's Bharat Ane Nenu Movie Review {4.5/5}". The Hans India (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-04-30.
- ↑ "Bharat Enum Naan Movie Release on May 31st Posters"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-27
- ↑ Shajini S R (4 مارچ 2018)۔ "Mahesh Babu starrer 'Bharat Ane Nenu's' interval bang to be a major highlight"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
- ↑ T-Series Telugu (7 اپریل 2018)، Bharat Ane Nenu Jukebox | Bharat Ane Nenu Songs | Mahesh Babu | Devi Sri Prasad, Ramajogayya Shastry، اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-08
- ↑ Shajini S R (4 مارچ 2018)۔ "Farhan Akhtar makes Telugu singing debut with Mahesh Babu's film"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-31
- 2018ء کی فلمیں
- Track listings with input errors
- 2010ء کی دہائی کی ایکشن فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی تیلگو فلمیں
- 2018ء کی ڈراما فلمیں
- ان پٹ کی غلطیوں کے ساتھ ٹریک فہرستیں
- بھارتی ایکشن فلمیں
- بھارتی ایکشن ڈراما فلمیں
- بھارتی سیاسی فلمیں
- بھارتی فلمیں
- تیلگو زبان کی فلمیں
- حیدرآباد، بھارت میں عکس بند فلمیں
- ہندی میں ڈب شدہ تیلگو زبان کی فلمیں
- دیوی سری پرساد کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- بھارتی سیاسی ڈراما فلمیں