بامبیلا دیوی لائش رام
ذاتی معلومات | |
---|---|
عرف | Bom (بام) |
قومی ٹیم | بھارت |
پیدائش | امپھال مشرق، منی پور | 22 فروری 1985
رہائش | امپھال، منی پور |
کھیل | |
ملک | بھارت |
کھیل | تیر اندازی |
بامبیلا دیوی لائش رام (انگریزی: Bombayla Devi Laishram) ایک بھارت سے تعلق رکھنے والی تیر انداز خاتون ہیں، جنھوں نے بھارت کی 2007ء سے بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی ہے۔ لائش رام کی پیدائش 22 فروری 1985ء کو امپھال، منی پور میں ہوئی۔ وہ قومی مقابلوں میں 1997ء سے حصہ لے رہی ہیں۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]لائش رام 22 فروری 1985ء کو[2] منی پور میں ایم جامنی دیوی، ایک مقامی تیر اندازی کی کوچ اور منگلیم سنگھ کے گھر پیدا ہوئے جو منی پور کی ہینڈبال ٹیم کے ریاستی کوچ ہیں۔[3] اس نے تیر اندازی 11 سال کی عمر میں شروع کی اور بعد میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا میں شامل ہو گئی اور وہاں تربیت جاری رکھی۔[4] ایک انٹرویو میں لائش رام نے بتایا کہ اس نے تیر اندازی شروع کی کیونکہ یہ اس کے خاندان کی روایات کھیل سے مربوط ہیں۔[5] وہ موجودہ طور پر امپھال، منی پور میں رہتی ہیں۔[6]
کریئر
[ترمیم]اس نے بھارت کی 2008ء بیجنگ اولمپکس میں نمائندگی اور خواتین کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں حصہ لیا۔ وہ، ڈولا بینرجی اور پرنیتا وردھینینی کے ٹیم کے اہلیتی مقابلوں میں تیسرے مقام پر تھیں۔ انھیں 16 کے دور میں آگے کی بڑھت ملی، تاہم وہ چین سے 206–211 سے کواٹر فائنل میں ہار گئے۔ شخصی مقابلوں میں وہ اہلیتی دور میں 22 ویں نمبر پر تھی، مگر پولینڈ کی ایوونا مارکینکی ویٹز سے 101–103 سے 64 ویں دور میں ہار گئی۔[7]
2012ء کے لندن میں منعقدہ گرمائی اولمپکس میں وہ عورتوں کے دوسرے بازشروع دور میں میکسیکو کی آئدا رومان سے 2-6 سے 30 جولائی 2012ء کو ہار گئی۔[8] ٹیم مقابلوں میں بھارت پہلے دور میں 211-210 سے ڈنمارک سے ہار گیا۔[9]
لائش رام اسی ٹیم میں شامل تھیں جو 2016ء ریو اولمپکس کی اہلیت میں کھری اتری۔[10] بھارت کی بازشروعاتی ٹیم، جس میں بامبیلا دیوی لائش رام، دیپیکا کماری اور لکشمی رانی ماجھی شامل رہیں، 7 ویں مقام پر پہنچی۔ اس ٹیم نے کولمبیا کے خلاف 16 ویں دور کا مقابلہ جیتا تھا، تاہم روس کے خلاف کواٹرفائنل میں یہ ٹیم ہار گئی۔[11]
بامبیلا دیوی لائش رام 2016ء اولمپکس میں آسٹریا کی لارینس بالڈاف سے خواتین کے انفرادی دور میں بھِڑ گئی۔ وہ مقابلے کو 6-2 سے جیتی اور 16 ویں دور میں داخل ہوئی۔[12] تاہم وہ میکسیکو کی آلے یاندرا ولینسیا کو 16 ویں دور میں مسخر نہیں کر سکی اور 2 کے مقابلے 6 کے اسکور سے ہار گئی۔[13]
انعامات و اعزازات
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Bombayla Laishram Devi"۔ World Archery Federation۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-07
- ↑ "Bombayla Devi Laishram – Archery – Olympic Athlete"۔ 2012 London Olympic and Paralympic Summer Games. International Olympic Committee۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-04
- ↑ "Bombayla Devi Profile: Archery"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 1 اگست 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-17
- ↑ "All you need to know about Manipur's Bombayla Devi, Olympian archer"۔ The Northeast Today۔ 2017-04-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-17
- ↑ "7 Takeaways: Rio 2016 Individual Elimination Day 3"۔ World Archery Federation۔ 10 اگست 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-17
- ↑ "Bombayla Laishram Devi"۔ World Archery Federation۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-17
- ↑ "Athlete biography: Laishram Bombayla Devi"۔ 13 August 2008 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-08-23
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت), beijing2008.cn, ret: 23 August 2008 - ↑ "Bombayla bows out in pre-quarters"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 30 جولائی 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-08
- ↑ "team (FITA Olympic round - 70m) women results - Archery - London 2012 Olympics"۔ www.olympic.org۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-03
- ↑ "2016 Rio Olympics: Indian men's archery team faces last chance to make cut"۔ Zee News۔ 11 جون 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-08
- ↑ "India women's archery team of Deepika Kumari, Laxmirani Majhi, Bombayla Devi lose quarter-final against Russia"۔ Indian Express۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-08
- ↑ "Rio 2016 - Archers and boxer Manoj Kumar dazzle, while Jitu Rai falters"۔ 10 اگست 2016
- ↑ "Bombayla Devi, Deepika Kumari bow out of Rio 2016 Olympics"۔ The Indian Express۔ 11 اگست 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-12
- ↑ "Sports ministry announces 25 Arjuna awards for this year"۔ Business Standard۔ 20 اگست 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-17
- 1985ء کی پیدائشیں
- ارجنا اعزاز یافتگان
- اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین
- اکیسویں صدی کی بھارتی شخصیات
- ایشیائی کھیل 2010ء میں تمغا یافتگان
- ایشیائی کھیل 2010ء میں شریک تیر انداز
- ایشیائی کھیل 2014ء میں شریک تیر انداز
- بقید حیات شخصیات
- بھارت کے اولمپک تیر انداز
- تیر اندازی میں ایشیائی کھیل تمغا یافتگان
- تیر اندازی میں دولت مشترکہ کھیل کے تمغا یافتگان
- دولت مشترکہ کھیل کے طلائی تمغا یافتگان برائے بھارت
- سرمائی اولمپک 2012ء میں شریک تیر انداز
- ضلع امفال مشرقی کی شخصیات
- منی پور کی خواتین کھلاڑی
- 2008ء گرمائی اولمپکس میں تیرانداز
- 2016ء گرمائی اولمپکس میں تیرانداز
- کھیلوں میں پدم شری وصول کنندگان