مندرجات کا رخ کریں

اورنگ آباد میں اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اورنگ آباد دکن کے تاریخی شہروں میں سے ایک اور بھارت کے صوبہ مہاراشٹر میں واقع ہے۔ یہ شہر اپنی ادبی و تہذیبی روایتوں کے لیے مشہور ہے۔ چونکہ اورنگ آباد مغلیہ سلطنت کا ایک مرکزی شہر تھا اس لیے یہاں دہلی سے افسران، فوج، پولس اور سرکاری ملازمین کا آنا جانا لگا رہتا چنانچہ اس بنا پر اسے دکن کی دلی بھی کہا جاتا تھا۔ شمال سے یہاں جوق در جوق شعرا، ادبا اور اہل علم تشریف لاتے تھے اور تقریباً 1763ٗء تک اورنگ آباد دکن کا دار الخلافت تھا لیکن بعد میں یہ درجہ حیدرآباد، دکن کو مل گیا اور دھیرے دھیرے تمام شعرا اور ادبا نے اورنگ آباد کو خیرباد کہہ کر حیدرآباد کی راہ لی اور یوں اورنگ آباد بے رونق ہو گیا۔ لیکن 20ویں صدی تک اس شہر میں اہل علم پیدا ہوتے رہے۔ گوکہ اورنگ آباد نے ملک امبر کے عہد سے شہرت حاصل کر لی تھی لیکن 1700ء تک خصوصاً اردو ادب کے میدان میں اس شہر کی خدمات کا سراغ نہیں ملتا۔ اورنگ آباد میں بولی جانے والی اردو حیدرآبادی اردو کہلاتی ہے جو خود دکنی اردو کی ایک شکل ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]