مندرجات کا رخ کریں

ابن تیمیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(امام ابن تیمیہ سے رجوع مکرر)
شیخ الاسلام   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ابن تیمیہ

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1263ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حران، سلاجقہ روم
وفات 20 ذوالقعدہ 728ھ، بمطابق 26 ستمبر، 1328ء (عمر 64–65)[2][3]
دمشق، شام
رہائش حران (1263–1268)
دمشق (1268–1328)
قلعہ صلاح الدین ایوبی (1306–1308)  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت مملوک   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل کردی یا عربی
فرقہ اہل سنت[4]
فقہی مسلک حنبلی[4][5]
والد شہاب الدین بن تیمیہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مدرسہ در الحدیث الشکریہ
تلمیذ خاص ابن قیم ،  ذہبی ،  ابن کثیر ،  صلاح الدین صفدی ،  شہاب العمری   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فقیہ ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فقہ ،  تفسیر قرآن ،  علم حدیث ،  سیاست ،  شریعت [8]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں عقيدہ واسطيہ   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر احمد بن حنبل،[4] ابن قدامہ
متاثر ابن القیم، علامہ ذہبی، شمس الدین محمد بن مفلح، حافظ مزی، محمد بن عبد الہادی، ابن کثیر، ابن الوردی، شاہ ولی اللہ، محمد بن عبدالوہاب
عسکری خدمات

تقی الدین احمد بن عبد الحلیم بن عبد السلام النمیری الحرانی (ولادت: 22 جنوری 1263ء، 621ھ - وفات: 26 ستمبر 1328ء، 20 ذو القعدہ 728ھ) جو ابن تیمیہ کے نام سے زیادہ مشہور ہیں، ایک مشہور عالم دین، فقیہ، محدث، الٰہیات دان، منصف، فلسفی، ماہر معاشیات اور جامع العلوم تھے۔[13][14][15][16][17][18][19][20] آپ کا اصل نام احمد، کنیت ابو العباس اور ابن تیمیہ کے نام سے مشہور ہیں۔ 621ھ میں پیدا ہوئے۔ حنبلی مذہب کے فروغ اور اس کو پروان چڑھانے میں شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ کی خدمات جلیلہ قدر ہیں۔ اُن کو مذہبِ حنبلی کا شارح سمجھا جاتا ہے۔ لیکن بعض مسائل میں ابن تیمیہ نے امام احمد بن حنبل سے بھی اختلاف کیا۔[21] قلعہ دمشق ملک شام میں بحالت قید و بند 20 ذو القعدہ 728ھ میں وصال ہوا۔

ابن تیمیہ عقائد میں جمہور مسلمین ہم نوا تھے، وہ توسل اور وسیلہ کے قائل نہیں تھے۔ وہ تقرب بالموتیٰ سے سخت روکتے تھے۔ فقہیات میں ابن تیمیہ کا مسلک احمد بن حنبل کے مذہب پر ہے۔ گو واقعہ یہ ہے کہ ابن تیمیہ بعض مسائل میں مذہبِ حنبلی سے منفرد تھے، جن میں وہ اپنی رائے اور بصیرت کے مطابق فتویٰ دیتے تھے اور ان میں وہ کسی کے مقلد نہیں تھے۔[22] ابن تیمیہ ایک حنبلی المسلک عالم تھے، لیکن عقائد و عبادات سے متعلق بہت سے مسائل میں انھوں نے جمہور سے علیحدگی کی تھی، جس پر بہت سے علما، مثلاً ابن حجر عسقلانی، ابن حجر ہیتمی، تاج الدین سبکی، فقیہ ولی الدین عراقی اور تقی الدین سبکی وغیرہ نے سخت رد کیا ہے۔

ابتدائی زندگی

کسی عالم کی عظمت اور مرتبے کا اندازہ اس کے شاگردوں سے بھی ہو سکتا ہے۔ امام ابن تیمیہ کے شاگردوں میں امام ابن قیمؒ اور مشہور مفسر قرآن حافظ ابن کثیرؒ جیسی عظیم المرتبت علما بھی شامل ہیں۔ امام ابن تیمیہؒ 661 ہجری میں موجودہ ترکی کے علاقے حران میں پیدا ہوئے۔ ان کے بچپن میں ان کا گھرانہ تاتاریوں کے حملوں کی وجہ سے ہجرت کرکے شام آ گیا۔

شیخ الاسلام تقی الدین ابو العباس احمد بن عبد الحلیم بن عبد السلام بن عبد اللہ بن الخضر بن محمد بن الخضر بن علی بن عبد اللہ ابن تیمیہ نمیرى، حرانى، دمشقى، حنبلى، عہد مملوکى کے نابغہ روزگار علما میں سے تھے۔ اللہ تعالى نے انھیں ایک مجدد کى صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ آپ نے عقائد، فقہ، رد فرق باطلہ، تصوف اور سیاست سمیت تقریبا ہر موضوع پر قلم اٹھایا اور اہل علم میں منفرد مقام پایا۔ آپ بہت فصیح اللسان اور قادر الکلام تھے۔ علم وحکمت، تعبیر وتفسیر اور علمِ اصول میں انھیں خاص مہارت حاصل تھی۔

پہلا درس

اپنے والد کى وفات کے بعد دمشق کے دارالحدیث السکریة کى مسندِ حدیث پر جب آپ نے پہلا درس دیا، اس وقت آپ کى عمر بیس سال کے قریب تھی، اس میں قاضی القضاة اور دیگر مشایخ زمانہ موجود تھے۔ آپ نے صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بارے میں اتنے نکات بیان کیے کہ سامعین دنگ رہ گئے۔ شیخ الاسلام تاج الدین فزارى شافعى ( 690 ہجرى) نے ان کا پورا درس حرف بحرف قلم بند کر کے دارالحدیث السکریة کے کتب خانہ میں محفوظ کروا دیا۔

علمی مناظرے

ذہانت اور بے پناہ علمى قابلیت کے ساتھ ساتھ آپ کی زندگی جہدِ مسلسل سے عبارت تھی۔ آپ نے اپنے دور کے کئى علما کے ساتھ علمى مناظرے بھی کیے اور حکومتِ وقت کے ساتھ مل کر تاتاریوں اور باغیوں کے خلاف عملى جہاد میں بھی حصہ لیا۔ نفاذِ شریعت کى کوششوں کے سلسلہ میں آپ کئى تجاویز و شکایات لے کر وفود کے ساتھ حکام کے پاس بھی جاتے رہے۔ آپ کا انداز محققانہ اور محتاط تھا۔ ایک مرتبہ آپ کو قاضى کا عہدہ بھی پیش کیا گیا مگر آپ نے حکومتى شرائط سے متفق نہ ہونے کى وجہ سے اسے قبول نہیں کیا۔

تاتاری بادشاہ غازان سے ملاقات

موصوف کى انسانیت دوستى کا یہ عالم تھا کہ شام کے جنگی قیدیوں کى رہائی کے لیے تاتارى مسلمان بادشاہ غازان کے پاس جا پہنچے۔ اس نے آپ کے احترام میں صرف مسلمان قیدیوں کى رہائی کا اشارہ دیا تو آپ اس پر راضى نہ ہوئے اور یہ کہہ کر سب قیدیوں کى رہائی پر اصرار کیا کہ یہودی اور نصرانى بھی ہماری رعایا ہیں اور ان کے جان ومال کى حفاظت ہم پر ضرورى ہے چنانچہ سبھی کو رہا کر دیا گیا۔ آپ بے باک اس قدر تھے کہ 27 ربیع الاول 699 ہجرى کو جب شام کے شہر حمص اور سلمیہ کے درمیان وادى خازندار میں تاتارى سلطان غازان اور سلطانِ مصر ملک ناصر محمد بن قلاؤن کے درمیان سخت لڑائی کے نتیجے میں بہت تباہی ہوئی، مصرى اور شامى فوجوں کا بہت نقصان ہوا اور ملک ناصر بھی فرار ہو کر قاہرہ پہنچ گئے تو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ مشائخ دمشق کو لے کر 3 ربیع الثانی 699 ہجری کو بعلبک کے قریب تاتارى بادشاہ غازان سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ انھوں نے بادشاہ کے سامنے بہت پر حوش انداز میں عدل و انصاف کى خوبیاں بیان کیں اور اس کے آبا و اجداد کے مظالم کے ساتھ ساتھ ان کے بعض اصولوں اور وفائے عہد کا تذکرہ کیا۔ غازان اگرچہ اس سے قبل ہی مسلمان ہو چکا تھا مگر تاتارى اور غیرتاتارى کى لڑائی تسلسل سے جارى تھی۔ آپ کى تقریریں اس قدر سخت اور جملے اس قدر تندوتیز تھے کہ پورے وفد کو آپ کے قتل ہو جانے کا یقین ھو چلا تھا۔ غازان نے انھیں قتل کرنے کى بجائے اپنے امرا کے سامنے ان کى بے باکى اور شجاعت کى تعریف کى اور ان سے دعاؤں کى درخواست کى۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کے لیے یہ دعا کى : " اے اللہ اگر تو جانتا ہے کہ غازان تیرا کلمہ بلند کرنے کے لیے لڑ رہا ہے اور وہ تیرى راہ میں جہاد کے لیے نکلا ہے تو تو اس کى مدد کر۔ اور اگر تیرے علم میں ہے کہ وہ مال ودولت حاصل کرنے کے لیے نکلا ہے تو اس کو اس کى پوری جزا عطا کر ۔" غازان اس پوری دعا پر آمین کہتا رہا! آپ کى حق گوئی اور بے نفسى کا یہ عالم تھا کہ غازان نے آپ کے وفد کے لیے دسترخوان لگوایا مگر آپ نے وہاں کھانے سے انکار کر دیا اور کہا: "میں یہ کھانا کیسے کھا سکتا ہوں جب کہ اس کو لوٹ کھسوٹ کے مال سے تیار کیا گیا ہے؟"

ہم فقہا یا ائمہ کی پیروی یہ سمجھ کر کرتے ہیں کہ قرآن و سنت کے عالم ہیں۔ لیکن اگر ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کوئی صحیح حدیث پہنچ جائے جو اس عالم کے موقف کے برخلاف ہو، تو اس کے بعد اگر ہم حدیث کو رد کرکے اپنے فقہ کی پیروی کریں تو ہم سے زیادہ ظالم اور کون ہوگا اور ہم قیامت میں اپنے خدا کو کیا جواب دیں گے۔ امام ابن تیمیہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ کسی خاص فقہ پر چلنا ایک قدرتی بات ہے اور ایسا شروع سے ہوتا چلا آیا ہے۔ لیکن مسلمان کو جب کبھی قرآن و حدیث سے کوئی دلیل پیش کی جائے تو اسے بلاتردد اپنے پچھلے طرز عمل کو چھوڑ کر قرآن و سنت کی پیروی کرنی چاہیے۔ پھر جہاد کے محاذ پر بھی امام ابن تیمیہؒ سرگرم رہے اور تاتاریوں کا مقابلہ کیا۔ کتاب کے مطالعے سے ایک حیرت انگیز بات یہ پتہ چلی کہ اس زمانے میں شام پر حملہ کرنے والے تاتاری مسلمان تھے۔ ان کے بادشاہ کا نام قازان تھا جس کی حکومت ایران اور عراق پر تھی۔ قازان نے شام پر حملہ کیا اور اس کے حکمراں کو شکست دے دی۔ اس وقت شام میں شدید افراتفری مچی ہوئی تھی۔ ایسے میں امام ابن تیمیہ علما کا ایک وفد لے کر قازان سے ملے اور اس کو عدل و انصاف قرآن و حدیث کا درس دیا۔ امام ابن تیمیہ نے قازان سے کہا کہ تم مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہو لیکن اس کے باوجود تم نے ہم پر حملہ کیا۔ قازان امام سے بہت متار ہوا اور اس نے تمام مسلمان قیدیوں کو رہا کر دیا۔ راوی لکھتا ہے کہ امام ابن تیمیہ نے قازان سے اتنی سخت گفتگو کی کہ ہم ڈر رہے تھے جلاد کو ابھی گردن اڑانے کا حکم ہوا۔ امام سے ملاقات کے بعد بھی قازان نے شام و مصر کو فتح کرنے کا ارادہ ترک نہ کیا اور حالات بدستور خراب ہی رہے۔ امام نے عوام الناس کو جہاد پر ابھارا اور قتال کی ترغیب کی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ دمشق کے معاملات عملا امام ابن تیمیہ کے ہاتھ میں آ گئے۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے شہر میں شراب خانوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ تاتاریوں نے ایک بار پھر شام کا رخ کیا۔ اس دوران میں سوال اٹھا کہ تاتاری بھی مسلمان ہیں تو ان سے جنگ کا کیا حکم ہے۔ تو امام نے ان تاتاریوں کو خوارج قرار دیکر کہا کہ اگر تم تاتاریوں کی صف میں مجھے بھی دیکھو تو میری بھی گردن اڑا دینا۔ بہرحال تاتاریوں کا لشکر آن پہنچا۔ اسماعیلیوں نے تاتاریوں کا پورا ساتھ دیا۔ اسلامی فوج اور تاتاریوں میں جنگ ہوئی جس میں اسلامی لشکر کو فتح ہوئی۔

شاہ ولی اللہ

ابن تیمیہ کے بعض عقائد ومسائل

امام ابن تیمیہ کے زمانے میں مسلمانوں میں یونانی فلسفہ اور منطق کا بہت چرچا تھا۔ یونانی فلسفے کے آمیزش کی وجہ سے مسلمانوں کے بہت سے عقائد خراب ہو گئے تھے۔ فلسفیوں اور خود فلسفے سے متاثرہ مولویوں نے بھی عجیب و غریب عقائد کو فروغ دینا شروع کر دیا تھا۔ بات یہ ہے کہ اسلام بہت ہی سادہ سا دین ہے۔ ایک عام انسان بھی قرآن و حدیث کو سمجھ کر پڑھ سکتا اور اس سے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔ جہاں کوئی بات سمجھ نہ آئے وہاں انسان علما سے رہنمائی حاصل کرے۔ قرآن و حدیث میں توحید، رسالت، جہاد، سود، زنا، نماز، روزہ، زکوۃ غرض تمام تر شعبوں میں سادہ زبان میں رہنمائی کی گئی ہے۔ لیکن آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ قرآن و حدیث میں عجیب و غریب موشگافیاں کرتے اور نت نئی تاویلات پیش کرکے سادہ لوح لوگوں کو الجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عجیب و غریب فلسفے جھاڑتے ہیں۔ شاید ان کا مقصد اپنی بڑائی کا اظہار کرنا، علم کا رعب جمانا ہوتا ہے۔ یا پھر وہ نادان یا بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔ تو امام ابن تیمیہؒ جب پیدا ہوئے وہ دور بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ امام ابن تیمیہ نے فلسفے کا پرزور انداز میں رد کیا۔ مسلمان جو یونانی فلسفے سے بہت زیادہ مرعوب ہو گئے تھے، انھیں اس سحر سے نکالا۔ اور قرآن و حدیث کی تعلیمات کو بہت سادہ اور آسان کرکے عوام الناس کے سامنے پیش کیا۔

ابن عربی کا رد

ان کے زمانے میں ایک فلسفی ابن العربی تھا جس نے ’’عقیدہ وحدۃ الوجود‘‘ کو نئے سرے سے پیش کیا۔ عام لوگ تو ایک طرف علمی طبقوں میں بھی ابن عربی کی تعلیمات و عقائد کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے عقائد میں بہت زبردست بحران پیدا ہوا۔ امام ابن تیمیہؒ نے پرزور انداز میں عقیدہ وحدہ الوجود اور ابن عربی کے افکار کا رد کیا اور اسے قرآن و حدیث کے خلاف ثابت کیا۔

بدعات و شرک کی مخالفت

جنگ ختم ہونے کے بعد امام نے بدعت اور شرک کے خلاف پوری طاقت سے سرگرم ہو گئے۔ ایک چٹان تھی جہاں لوگ منت مانتے تھے۔ امام نے اس چٹان کو توڑا۔ پھر انھوں نے ملحدوں اور، نصیری قبائل کے خلاف لشکر کشی کی کیونکہ انھوں نے مسیحیوں اور تاتاریوں کو شام پر حملے کی دعوت دی تھی۔ اس طرح کرتے کرتے امام ابن تیمیہؒ کا زور بہت بڑھ گیا۔ وہ دیکھتے کہ جہاں حکومت منکر کو ختم کرنے میں سستی کر رہی، تو قانون ہاتھ میں لے کر خود شرعی حکم نافذ کردیتے۔ اس کے نتیجے میں مولویوں اور حاسدوں کا ایک طبقہ ان کا مخالف ہو گیا۔ مناظرے شروع ہو گئے۔ لوگوں نے سلطان کو شکایت کردی جس نے امام کو دار الخلافہ مصر طلب کر لیا۔ انھیں ایک سال تک قید کر دیا گیا۔ تو انھوں نے جیل میں ہی دعوت و تبلیغ کا اتنا کام کیا کہ قیدیوں کی حالت ہی بدل گئی۔ رہائی کے بعد دوبارہ درس و تدریس میں مصروف ہو گئے۔ انھیں پھر نظر بند کر دیا گیا لیکن کچھ عرصے بعد پھر رہا کر دیا گیا۔ اس دوران مصر کا سلطان ناصر تبدیل ہو گیا۔ نئے حکمراں رکن الدین نے پھر امام کو قید کر دیا۔ ایک سال بعد سلطان ناصر دوبارہ حکومت میں آیا تو اس نے امام کو رہا کیا۔ سلطان ناصر امام کا بہت احترام کرتا تھا۔ امام چاہتے تو اپنے تمام مخالفین کو سزا دلوا سکتے تھے لیکن انھوں نے سب کو معاف کر دیا۔ پھر دوبارہ درس و تدریس میں مشغول ہو گئے۔ اس دوران میں تین طلاقوں کا مسئلہ سامنے آیا۔ امام نے فتویٰ دیا کہ ایک مجلس میں تین طلاقیں دراصل ایک ہی طلاق شمار ہوگی، جس کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے۔ پھر ایک مسئلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کا اٹھا۔ امام نے کہا کہ کسی کی بھی قبر کی زیارت کے لیے اہتمام سے سفر کرکے جانا جائز نہیں۔ اس معاملے پر حکومت نے امام ابن تیمیہؒ کو ان کے شاگرد امام ابن قیمؒ کے ساتھ دوبارہ قید کر دیا۔ اور اسی میں ان کی موت ہو گئی۔

دور جدید پر ابن تیمیہ کے اثرات

امام ابن تیمیہ نے جہاد کا مشہور فتویٰ جاری کیا جس کا القاعدہ اور دیگر جہادی تنظیمیں اپنے مقاصد کے لیے حوالہ بھی دیتی ہیں۔ سعودی عرب کے مشہور عالم دین محمد بن عبد الوہابؒ کی تحریک پر امام ابن تیمیہؒ کی تعلیمات کا بہت زیادہ اثر ہے۔ امام ابن تیمیہؒ نے لوگوں کو مزاروں پر جانے اور بزرگان دین کو وسیلہ بنانے سے منع کیا۔ جب وہ تیس سال کے تھے تو ایک مسیحی پادری اصف النصرانی نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا۔ حکومت نے النصرانی کو کہا کہ اگر وہ اسلام قبول کرلے تو اس کی جان بخشی جا سکتی ہیں۔ وہ راضی ہو گیا۔ لیکن امام ابن تیمیہؒ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہو یا کافر اگر بقائمی ہوش و حواس توہین رسالت کرے گا تو اس کی گردن اڑائی جائے گی۔ اس پر حکومت نے انھیں قید کر دیا۔ اسی قید میں انھوں نے اپنی پہلی معرکہ آرا کتاب ’’الصارم المصلول علی شاتم الرسول‘‘ لکھی۔ یہ کتاب مکتبہ قدوسیہ لاہور سے اردو زبان میں بھی شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کے نام کے معنی ہیں ’’شاتم رسول کے سر پر لٹکتی ننگی تلوار‘‘۔ موجودہ حالات میں اس کتاب کا مطالعہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ امام ابن تیمیہ نے اپنے شاگردوں کی مدد سے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی تحریک چلائی۔ اس دوران میں انھوں نے ہاتھ سے لوگوں کو گناہوں سے روکا اور سزائیں دیں۔ جب مملوک حکمراں الملک المنصور نے لبنان کے پہاڑوں میں علوی قبائل (بشارالاسد کا تعلق بھی علوی خاندان سے ہے) کے خلاف کارروائی کی تو امام نے متعدد بار حکومت کا ساتھ دیا۔ کیونکہ وہ علویوں کو یہود و نصاریٰ سے بھی زیادہ ملحد قرار دے دیتے تھے۔ اور اس لیے بھی کہ انھوں نے بغداد و شام پر حملے میں صلیبیوں اور تاتاریوں کی مدد کی تھی۔ جب تاتاری رہنما قازان خان نے شام پر حملہ کیا تو تب امام ابن تیمیہ نے اپنا مشہور فتویٰ جاری کیا کہ تاتاری جو اگرچہ اسلام قبول کرچکے ہیں لیکن ان کے خلاف جہاد فرض کفایہ ہی نہیں بلکہ جہاد فرض عین ہے، کیونکہ وہ شریعت کی بجائے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کے تحت نہ صرف حکومت کرتے ہیں بلکہ انھیں شریعت سے بہتر بھی سمجھتے ہیں لہذا وہ حالت جاہلیت میں ہی ہیں۔ دراصل تاتاریوں نے اسلام تو قبول کر لیا تھا لیکن اپنے پرانے ’’الیاسق قانون‘‘ کو برقرار رکھا تھا اور شریعت کو نافذ نہیں کیا تھا۔ یہ کسی عالم کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا پہلا فتویٰ تھا۔ اور آج جہادی تنظیمیں اسی کو اپنا جواز بناتی ہیں۔ پھر مصر و شام کی اسلامی فوج اور تاتاری فوج میں جنگ ہوئی جس میں امام ابن تیمیہ نے خود بھی شرکت کی۔ امام کے دونوں مشہور شاگردوں امام ابن قیم اور حافظ ابن کثیر نے بھی اپنے استاد کے اس موقف کی تائید کی۔ بیلجیئم کے ایک مسلمان پروفیسر یحیٰ مچوٹ امام ابن تیمیہ کو القاعدہ کا نظریاتی جد امجد قرار دیتے ہیں۔ امام ابن تیمیہ نے دنیا کو چار خانوں میں تقسیم کرنے کا تصور پیش کیا۔ دارالاسلام جہاں مسلمان بستے ہوں اور شریعت نافذ ہو، دارالکفر جہاں کفار بستے ہوں اور کفر کی حکومت ہو، دارالحرب کفار کا وہ ملک جس سے دارالاسلام کی جنگ ہو رہی ہو اور دارالمرکب مسلمانوں کا وہ علاقہ جہاں شریعت نافذ نہ ہو۔ امام ابن تیمیہ سے ایک اور تصور ’’شریعت نافذ نہ کرنے والے مسلم حکمران کو قتل کرنا جائز ہے ‘‘ بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے سابق رابطہ کار ڈینیئل بنجمن نے اپنی کتاب میں دور جدید کی اسلامی تحریکوں کو ابن تیمیہ کے بچے قرار دیا۔

فتویٰ ماردین

امام ابن تیمیہ کے اس فتویٰ کو بھی القاعدہ و دیگر جہادی تنظیمیں دلیل بناتی ہیں۔ دراصل ماردین مسلم اکثریتی علاقہ تھا جس پر تاتاریوں (جو اسلام قبول کرچکے تھے) نے قبضہ کر لیا تھا اور وہاں ظلم و ستم کر رہے تھے۔ وہاں کے لوگوں نے پوچھا کہ ہمارا علاقہ دارالحرب ہے یا دارالکفر تو امام تیمیہ نے اسے دارالمرکب کا نام دیا جہاں کے رہنے والے مسلمانوں سے ویسا سلوک کیا جائے گا جس کا وہ مستحق ہے مگر شریعت چھوڑنے والے سے جنگ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا تاتاری حکمراں قازان اور اس کی فوج نے شریعت قبول نہیں کی اس لیے وہ غیر مسلم ہیں۔ اور جو کوئی ان کی مدد کرے گا وہ زندیق یا منافق کہلائے گا۔

صوفیا متعلق عقائد

بہت سے لوگ امام کو صوفی ازم کا مخالف سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صوفی ازم کو اسلام کا اہم ترین حصہ سمجھتے تھے۔ تاہم وہ صوفی ازم میں در آنے والی خرابیوں و بدعات کو ختم اور اصلاحات کرنا چاہتے تھے۔ وہ صوفیا مثلا جنید بغدادی، بایزید بسطامی و دیگر کا بہت احترام کرتے تھے اور ان کے افکار کو سراہتے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق انھوں نے 700 سے زیادہ کتابیں لکھیں تاہم ان کی بہت سے کتابیں محفوظ نہ رہ سکیں اور گردش دوراں میں گم ہوگئیں۔

ابن تیمیہ کا رد

اہل سنت کے مذاہب اربعہ کے علما کی ایک جماعت نے ابن تیمیہ کی رد میں اُن کے عقائد پر طعن کرتے ہوئے اور ان کے فتاویٰ کو باطل کرنے کی غرض سے کتابیں لکھی ہیں جن میں سے کچھ علما کے نام حسب ذیل ہیں:

  • علی المیلی (مالکی): انھوں نے السیوف المشرقیہ لقطع اَعناق القائلین بالجہۃ و الجسمیۃ لکھی۔[23][24]
  • شہاب الدین احمد بن یحیی بن اِسماعیل الکلابی الحلبی (شافعی): ابن تیمیہ کے عقائد کے رد میں ”خبر الجہۃ“ لکھی۔[25]
  • تقی الدین حصنی (شافعی): انھوں نے دفع شبہ من شبہ وتمرد ونسب ذلک اِلى السید الجلیل الاِمام اَحمد لکھی جو سنہ 1350ھ میں مصر میں طبع ہوئی، اس میں ابن تیمیہ کے جہت اور تشبیہ کے قول کو باطل کیا گیا ہے۔[26]

تصانیف

الدین زرکلى نے دُرر کے حوالہ سے لکھا ہے کہ آپ کى تصانیف چار ہزاراجزاء سے متجاوز ہیں۔ فوات الوفیات میں ان کى تعداد تین سو مجلد منقول ہے۔ ان میں سے آپ کا ایک مبسوط فتاوى، الجوامع، السیاسة الشرعیة، الجمع بین العقل والنقل، الصارم المسلول على شاتم الرسول، رفع الملام عن الأئمة الأعلام، مجموعة الرسائل والمسائل بھی ہیں۔ آپ کے حالات زندگی پر ابن قدامہ نے العقود الدریة فی مناقب شیخ الإسلام أحمد بن تیمیة، شیخ مرعى حنبلى نے الکوکب الدریة، سراج الدین عمر البزار نے الأعلام العلیة فی مناقب ابن تیمیة، عبد السلام حافظ نے الإمام ابن تیمیة، شیخ محمد ابو زہرہ نے ابن تیمیة ؛ حیاتہ وعصرہ_ آراؤہ وفقهہ اور اسى طرح شہهاب الدین أحمد بن یحیى بن فضل اللہ العمری، ابو عبد اللہ محمد بن أحمد بن عبد الهادی الحنبلی، وغیرہ کئى اہل علم نے علاحدہ علاحدہ کتابیں لکھیں۔ اردو میں آپ کى سوانح پرڈاکٹر غلام جیلانى برق کى کتاب امام ابن تیمیہ، افضل العلماء محمد یوسف کوکن عمرى کى مبسوط کتاب امام ابن تیمیہ اور مولانا ابو الحسن على ندوى کى کتاب تاریخ دعوت وعزیمت جلد دوم ہیں۔ انھوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سے ایک کتاب منہاج السنہ النبویہ فی نقض الکلام شیعہ و قدریہ بہت مشہور ہے۔

وفات

امام ابن تیمیہ نے کسى کے خوف اور دباؤ کی پروا کیے بغیر اپنی منفرد علمى تحقیقات کى اشاعت کى۔ اپنے بعض علمى مباحثوں اور فتووں کى وجہ سے آپ کو ایک مدت تک قید وبند کى صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں، حتى کہ جب داعئ اجل کو لبیک کہنے کا وقت آیا تو آپ زندگی کى آخرى قید برداشت کر رہے تھے اور آپ کا جنازہ جیل ہی سے نکلا۔ آپ کى کل مدت قید سوا چھ سال بنتى ہے۔

دیکھیے

حوالہ جات

  1. مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام —  : اشاعت 15 — جلد: 1 — صفحہ: 144 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
  2. "ابن تیمیہ: سوانح حیات"۔ Atheism.about.com۔ 29 اکتوبر 2009۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-06-09
  3. ^ ا ب پ احمد ابن عبد الحلیم ابن تیمیہ (1999)۔ کتاب الایمان۔ کوالا لمپور: اسلامک بک ٹرسٹ۔ ISBN:978-967-5062-28-5۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-01-16
  4. "ابنِ تیمیہ"۔ دائرۃ المعارف برٹانیکا۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-01-16
  5. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہIbn Taymiyyaẗ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  6. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20070917002 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  7. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jx20070917002 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  8. "تقی الدین ابن تیمیہ (661-728 ہجری)/ (1263–1328 CE)"۔ مسلم فلسفہ ویب۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-06-09
  9. عبد الحکیم الماتریدی (2006)۔ حنبلی مکتب فکر اور ابنِ تیمیہ۔ Routledge۔ ص 53۔ ISBN:0-415-58707-7
  10. Jeffry R. Halverson (2010)۔ سنی اسلام میں الٰہیات اور عقیدہ۔ Palgrave Macmillan۔ ص 48۔ ISBN:0-230-10279-4
  11. جوناتھن اے سی براؤن۔ "سلفی تحریک – اسلامیات – آکسفورڈ سوانح حیات"۔ Oxford Bibliographies۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-10
  12. Ibn Taymiyya and his Times, Oxford University Press, Pakistan. "Archived copy"۔ 2015-10-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-11{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link)
  13. Ibn Taymiyyah, Taqi al-Din Ahmad, The Oxford Dictionary of Islam. http://www.oxfordreference.com/view/10.1093/acref/9780195125580.001.0001/acref-9780195125580-e-959?rskey=2XYR29&result=959 آرکائیو شدہ 2016-12-20 بذریعہ وے بیک مشین
  14. Naser Ghobadzdeh؛ Shahram Akbarzadeh (18 مئی 2015)۔ "Sectarianism and the prevalence of 'othering' in Islamic thought"۔ Third World Quarterly۔ ج 36 شمارہ 4: 691–704۔ DOI:10.1080/01436597.2015.1024433۔ ISSN:0143-6597۔ S2CID:145364873۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-06۔ Yet Ibn Taymiyyah remained unconvinced and issued three controversial fatwas to justify revolt against mongol rule.
  15. Grigoryan, S. (2011). Anti-Christian Polemics of Ibn Taymiyya: Corruption of the Scriptures (Doctoral dissertation, MA thesis), Central European University, Budapest).
  16. Syed Suleiman Nadvi (2012)۔ "Muslims and Greek Schools of Philosophy"۔ Islamic Studies۔ ج 51 شمارہ 2: 218۔ JSTOR:23643961۔ All his works are full of bitter condemnation of philosophy and yet he was a great philosopher himself.
  17. Alina Kokoschka (2013)۔ Islamic Theology, Philosophy and Law: Debating Ibn Taymiyya and Ibn Qayyim Al-Jawziyya۔ De Gruyter۔ ص 218۔ Identifying him, especially in regards to his comprehensive view, as a true philosopher, they describe him as an equal to or even superseding the most famous medieval Muslim philosophers.
  18. Abdelhakim, Nedjah. A comparative study of the economic ideas of Ibn Taymiyyah and Ibn Khaldun and its relevance to conventional economic thought. MS thesis. Kuala Lumpur: International Islamic University Malaysia, 2000, 2000.
  19. Bazzano, Elliott A. "Ibn Taymiyya, radical polymath, Part I: scholarly perceptions." Religion Compass 9.4 (2015): 100-116.
  20. حیات احمد بن حنبل از ابو زہرہ مصری ص 494
  21. سیرت احمد بن حنبل از عبد الرشید عراقی، ص 111  – 112
  22. ہدیۃ العارفین اَسماء المؤلفین و آثار المصنفین از اِسماعیل باشا البغدادی، ج 1، ص 774
  23. اِیضاح المکنون فی الذیل علی کشف الظنون از اِسماعیل باشا البغدادی، ج 2، ص 37
  24. ہدیۃ العارفین اَسماء المؤلفین و آثار المصنفین از اِسماعیل باشا البغدادی، ج 1، ص 108
  25. معجم ما اَلفہ علما الاَمہ الاِسلامیۃ ضد الوہابیۃ از السید عبد اللہ محمد علی، ص 14