مندرجات کا رخ کریں

الکرخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الكرخ
District
Al-Karkh, the western part of Baghdad, as seen from the Baghdad Medical City.
Al-Karkh, the western part of Baghdad, as seen from the Baghdad Medical City.
Country عراق
Governorateبغداد
First settled773
قائم ازمنصورہ
بغداد کے شہر کرخ کا منظر

الکرخ بغداد کے ایک محلے کا نام جس سے کئی ہستیاں منسوب ہیں۔
بغداد کے قریب دریائے دجلہ کے پار کٹی پن چکیاں قدیم زمانہ سے تھیں جنھیں ایرانی قبضہ کے زمانہ میں چرخ کہتے تھے۔ یہی لفظ چرخ عربی زبان میں الکرخ ہو گیا اور بغداد کی تعمیر کے بعد یہاں بہت سے مکان، عمارتیں اور محلے بن گئے، انھیں الکرخ کہتے تھے اور تمیز کے لیے مختلف پن چکیوں کے ناموں سے منسوب کر کے مختلف ناموں سے یاد کیا کرتے تھے۔ انھی میں سے ایک چکی جدان نامی کسی شخص کی تھی۔ اس کی وجہ سے پورا محلہ کرخ جدان کہلاتا تھا۔ اسی محلہ میں امام الکرخی پیدا ہوئے تھے۔ اسی کرخ کی طرف امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم الکرخی امام ابو حنیفہ کے ارشد ترین شاگرد کی نسبت بھی ہے جو کوفہ سے آکر اسی محلہ میں اقامت پزیر ہو گئے تھے۔ امام ابویوسف کی وفات 182ھ میں ہوئی تھی۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اصول الکرخی، امام عبید اللہ بن الحسین الکرخی،صفحہ 11 ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد