الٰہی بخش سومرو
الٰہی بخش سومرو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 مئی 1926ء (98 سال) |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | مسلم لیگ |
مناصب | |
مکلم ایوان زیریں پاکستان [1] | |
برسر عہدہ 16 فروری 1997 – 20 اگست 2001 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | فورمن کرسچین کالج این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
الٰہی بخش سومرو (15 مئی 1926ء - 25 جنوری 2024ء)، شکارپور ، سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سیاست دان اور قانون ساز تھے۔ [2] وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے 16ویں سپیکر تھے۔ ان کا تعلق سندھ کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ وہ مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے ۔[3]
سیاسی کیریئر
[ترمیم]وہ کئی وفاقی وزارتوں پر فائز رہے ہیں، جن میں وزارت صنعت و پیداوار، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت دفاعی پیداوار، وزارت آئی ٹی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت پانی و بجلی شامل ہیں۔ وہ ان چند سیاست دانوں میں سے ایک ہیں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدور اور وزرائے اعظم کے بہت قریب رہے ہیں۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی اور بچپن کے دوست رہے ہیں، وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ضیاء الحق کے پسندیدہ، غلام مصطفی جتوئی کی کابینہ میں پہلے وزیر مقرر کیے گئے تھے، بے نظیر بھٹو انھیں "انکل" کہا کرتی تھیں۔ نواز شریف اور غلام اسحاق خان کے انتہائی قریبی ساتھی رہے ۔ وہ 1980ء کی دہائی میں بھی متعدد بار وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار تھے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے۔ 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 29 مئی 1988ء کو جنرل ضیا الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں بھی وزیراطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔ 1990 ء اور پھر 1997ء کے تمام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف کے دور میں پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہونے اور مشرف کی چھتری تلے ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے۔ مگر 2007ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔[4][5][6]
سرکاری ملازمت
[ترمیم]سومرو کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، سائٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج رہے اور سب سے بڑھ کر انھوں نے چار مرتبہ بننے کا ریکارڈ بنایا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے کئی بار چیئرمین، ہر ایک تین سالہ مدت کے لیے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے چانسلر تھے۔
وزیر اعظم کے لیے نامزدگی
[ترمیم]2002ء کے انتخابات سے قبل فوج کے اعلیٰ حکام نے وزارت عظمیٰ کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا تھا۔ لیکن سومرو 2002ء کا الیکشن ہار گئے اور دعویٰ کیا کہ الیکشن منصفانہ نہیں تھے۔[7]
ذاتی زندگی اور موت
[ترمیم]الٰہی بخش سومرو 15 مئی 1926ء کو پیدا ہوئے۔ [8] ان کا انتقال 97 سال کی عمر میں 25 جنوری 2024ء کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ان کی تدفین جیکب آباد میں کی جائے گی۔ [9]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بنام: Elahi Bux Soomro — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
- ↑ Outlook۔ Hathway Investments Pvt Ltd۔ 1997۔ صفحہ: 32
- ↑ "روزنامہ دنیا :- پاکستان:-سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے"۔ Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2024
- ↑ Majid (2024-01-25)۔ "سینئرسیاست دان الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے"۔ Ummat News۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2024
- ↑ "Tareekh e Pakistan - Illahi Bukhsh Soomro (قومی اسمبلی کے سپیکر۔ الٰہی بخش سومرو) | Online History Of Pakistan"۔ www.tareekhepakistan.com۔ 25 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2024
- ↑ "سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے"۔ PNN TV۔ 2024-01-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2024
- ↑ "Senior politician Illahi Bux Soomro passes away"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2024-01-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2024
- ↑ "Illahi Bukhsh Soomro"۔ Tareekh e Pakistan۔ 25 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2024
- ↑ "Senior politician Elahi Bakhsh Soomro passes away"۔ Pakistan Oberserver۔ 25 January 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2024
- 1926ء کی پیدائشیں
- 15 مئی کی پیدائشیں
- غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ برائے انجینیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تدریسی عملہ
- قومی اسمبلی پاکستان کے اسپیکر
- سومرو خاندان
- سندھی شخصیات
- ضلع جیکب آباد کی شخصیات
- این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فضلا
- فضلا فارمین کرسچین کالج
- 2024ء کی وفیات
- جنوری 2024ء کی وفیات
- بقید حیات شخصیات