احمد نگر چٹھہ (انگریزی: Ahmed Nager Chatha) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1]احمد نگر چٹھہپاکستان کے ضلع گوجرانوالہ اور تحصیل وزیر آباد کا ایک گاؤں ہے جو گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے تقریباً 30 منٹ کی ڈرایونگ کے فاصلے پر واقع ہے۔ گاؤں کی آبادی 99% مسلمانوں پر مشتمل ہے اور عام بول چال کی زبان پنجابی ہے مگر تقریباً تمام لوگ اردو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ تعلیم یافتہ افراد آسانی کے ساتھ انگلش بول اور سمجھ سکتے ہیں۔معروف نعت گو شاعر حضرت حفیظ تائب کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے سینئر صحافی و کالم نگار کلیم اللہ باری سمیت دیگر پھول نمائندہ ایکسپریس محمد عارف ناز وریاہ بھی اسی زرخیز گاؤں کی مٹی سے ہیں
شرح خواندگی تقریباً %100 ہے اور گاؤں میں لڑکے اورلڑکیوں کے لیے پرائمری اور ہائی اسکول موجود ہیں۔ یوتھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور گورئمنٹ ہائی اسکول احمد نگر سے تعلیم یافتہ نوجوان ملک اور بیرون ملک اچھی اور اعلی بنیادی ملازمتوں پر فائز ہیں۔ اور یہ اسکول شاندار اور اعلیٰ تعلیمی روایات کا حامل ہے۔