آتشی طوفان
Appearance
آتشی طوفان آتش زدگی کی ایک ایسی خطرناک قسم ہے جس میں آگ بڑھنے اور پھیلنے کے لیے اپنا ہوائی نظام بنا لیتی ہے۔ ایسا عموماً قدرتی طور پر ہوتا ہے، جس کے محرکات عموماً جھاڑیوں سے لگنے والی آگ، موسمی حدت کے باعث جنگلوں میں لگنے والی آگ اور جنگل کی آگ وغیرہ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایشٹیگو کا آتشی طوفان اور ایش بدھوار آتشی طوفان آتشی طوفان کی مثال کے لیے خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ آتشی طوفان جان بوجھ کر بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں، مثال کے طور پر آتشیں بموں کی فضائی بمباری جیسا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران درسدن، ہمبرگ، ٹوکیو اور ہیروشیما پر ایٹم بم کا گِرانا وغیرہ