فضل حق
Appearance
لیفٹیننٹ جنرل فضل حق' صوبہ خیبر پختونخواہ کے اکتوبر 1978ء سے دسمبر 1985ء تک گورنر اور 15ویں وزیر اعلیٰ رہے جنرل فضل حق 10ستمبر 1928ء کو محلہ بیران ضلع مردان میں پیدا ہوائے اور اپنی ابتدائی تعلیم مردان اور کوہاٹ سے حاصل کی، انہیں پرنس آف والز رائل انڈین ملٹری کالج (RIMC)دیھرادون انڈیا بھیجا گیا اور 1948ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے کمیشن حاصل کر کے بحیثیت لیفٹیننٹ بھرتی ہوئے۔ انہوں نے پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا اور 11کور کے کمانڈررہے ۔جنرل فضل حق 1988ء میں سینیٹر منتخب ہوئے اور اس کے بعد مئی1988ء میں اسی صوبے کے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ جنرل فضل حق 1991ء میں 3اکتوبر کو نا معلو م افراد کے فائرنگ سے شہید ہوئے تھے،[1]