اپنے لوگوں کے ساتھ WhatsApp اسٹیٹس پر تصاویر، ویڈیوز، وائس نوٹ اور ٹیکسٹ شیئر کریں۔ اسٹیکرز اور GIFs وغیرہ شامل کر کے انہیں ذاتی نوعیت کا بنائیں۔ آپ کے اسٹیٹس کی اپ ڈیٹس 24 گھنٹے بعد ویو سے غائب ہو جائیں گی۔
اسٹیکرز، اوتارز، GIF اور اوورلے ٹیکسٹ کی مدد سے، اظہار خیال کرنے، تخلیقی انداز اپنانے، اور ذاتی نوعیت کا مواد شیئر کرنے کیلئے آپ کے پاس تمام تخلیقی آپشنز موجود ہیں۔
اپنے عزیزوں کو لوپ میں رکھیں اور جب آپ انہیں کچھ دکھانا چاہیں تو اپنے اسٹیٹس میں انہیں ٹیگ کریں۔ وہ اسے لائک کر سکتے ہیں اور اس پر جواب دے کر گفتگو شروع کر سکتے ہیں۔
اپنے اسٹیٹس میں اپنی مرضی کے مطابق مواد شیئر کریں۔ جب آپ پوسٹ کرتے ہیں تو آپ یہ انتخاب کرتے ہیں کہ اسے کون دیکھ سکتا ہے، لہذا آپ مزید ذہنی سکون کے ساتھ اپنے پس پردہ مناظر شیئر کر سکتے ہیں۔