BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
انڈیا کے پانچ مربع کلومیٹر سرحدی علاقے پر ’بنگلہ دیشی قبضے‘ کی حقیقت کیا ہے؟
بنگلہ دیشی سرحدی گارڈز کی 58 ویں بٹالین کے کمانڈر کرنل رفیق الاسلام نے منگل کے روز بنگلہ دیشی میڈیا کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’دریائے کوٹلیا کے کنارے پانچ مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔‘
’یہ گوانتانامو میں زندہ رہیں گے لیکن عراق میں نہیں‘: امریکی قید خانے کے معمر ترین قیدی کے اہلِخانہ کی اپیل
القاعدہ کے ایک سابق کمانڈر جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے قابل اعتماد ساتھی ہیں،ان کے اہل خانہ نے امریکی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انھیں رہا کریں۔ گوانتانامو بے میں باقی رہ جانے والے قیدیوں میں سے ایک عبدالہادی العراقی کو ان کی جائے پیدائش عراق کی ایک جیل میں منتقل کیا جانا ہے۔
لائیو, 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج بھی سنایا نہیں جاسکا: ’عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے‘
سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے احتساب عدالت نے سترہ جنوری کی تاریخ دے دی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔
ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ: انڈرکور ایرانی سائنسدان جنھیں موساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا
27 نومبر 2020 کو، جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جب ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق میں گولیوں کا نشانہ بنے۔
فیصل آباد کے ہسپتال میں خاتون سکیورٹی گارڈ کا مبینہ ریپ: ’بےعزتی کے ڈر سے خاموش رہی اور ملزم نے اس بات کا فائدہ اٹھایا‘
مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان، جو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے ہیں، نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دن میں کس وقت کافی پینے سے ’دل کی بیماری سے موت کا خطرہ‘ کم ہو سکتا ہے؟
ایک نئی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کافی پینے کے اوقات اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کسی شخص میں جلد موت کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
نوجوانوں میں کنڈوم کے استعمال کو ترک کرنے کا رجحان جو پورن دیکھنے سے بڑھ رہا ہے
عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں کنڈوم کے استعمال میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کیا پورنوگرافی کے اثرات یا پھر اونلی فینز جیسے پلیٹفارم یا پھر نام نہاد 'قدرتی خاندانی منصوبہ بندی' کی تکنیک نوجوانوں میں اس رجحان کی وضاحت کر سکتے ہیں؟
ایک صدی پرانا قتل جس نے تاجِ برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا
سو سال قبل آج کے دن یعنی 12 جنوری سنہ 1925 کو بمبئی (اب ممـبئی) کے مضافاتی علاقے کے ایک بڑے بازار میں چند لوگوں نے ایک کار پر حملہ کیا جس پر ایک جوڑا سوار تھا۔ مرد کو گولی مار کر ہلا کر دیا گيا جبکہ عورت کے چہرے پر زخم آئے۔
روٹی ’دو وقت کی‘ لیکن کھانے کے اوقات تین: دن میں کتنی بار کھائیں اور کتنی دیر بھوکے رہیں
ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے، ہمیں کام کے دوران لنچ بریک دیا جاتا ہے، اور پھر ہماری سماجی اور خاندانی زندگی شام کے کھانے کے گرد گھومتی ہے۔ لیکن کیا یہ کھانے کا سب سے صحت بخش طریقہ ہے؟
فیچر اور تجزیے
خصوصی رپورٹس
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں