گلزار
گلزار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 اگست 1934ء (90 سال)[1] دینہ |
شہریت | بھارت برطانوی ہند (–1947) |
زوجہ | راکھی گلزار (1973–) |
اولاد | میگنا گلزار |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار [2]، منظر نویس [2]، فلم ساز ، شاعر ، مصنف ، غنائی شاعر ، نغمہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
گیان پیٹھ انعام (2023) دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2014)[3] فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (2011) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (برائے:Kajra Re ) (2006) پدم بھوشن (2004) زی سائن اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (برائے:ستیہ ) (2003) ساہتیہ اکادمی ایوارڈ (برائے:Dhuan ) (2002)[4] فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (برائے:Yaara Seeli Seeli ) (1992) قومی فلم اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (برائے:Mera Kuchh Saamaan ) (اپریل 1988) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:موسم (1975ء فلم) ) (1977) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مکالمہ (برائے:نمک حرام (1973ء فلم) ) (1974) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مکالمہ (برائے:آنند (1971ء فلم) ) (1972) |
|
نامزدگیاں | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (2019) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (2013) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (2011) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (2006) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (2003) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1999) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1992) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1989) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1984) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1981) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1980) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین غنائی شاعر (1978) |
|
IMDB پر صفحات[5] | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
گلزار ایک نامور شاعر اور ہدایت کار ہیں۔ وہ پاکستان کے شہر جہلم کے قریب دینہ میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ اصلی نام سمپیورن سنگھ ہے۔ تقسیم برصغیر کے وقت وہ بھارت چلے گئے۔ ابتدائی زندگی میں موٹر مکینک تھے۔ شاعری اور فلمی دنیا کی طرف رحجان انھیں فلمی صنعت کی طرف لے گیا۔ گلزار نے فلمی اداکارہ راکھی سے شادی کی۔
بطور ہدایت کار
[ترمیم]گلزار نے بطور ہدایتکار اجازت، انگور، دل سے، معصوم آندھی، پریچے، موسم اور ماچس جیسی فلمیں بنائیں۔ ان کا ٹیلی ڈراما مرزا غالب ایک کلاسیک کی حیثت رکھتا ہے۔
بطور شاعر
[ترمیم]گلزار نے بطور شاعر بے شمار فلموں میں کے لیے گیت لکھے۔ ان کی فلمی شاعری میں بھی ایک اچھوتا پن پایا جاتا ہے۔ ان کے انوکھے اور نادر تشہبات کا استعمال ان کے گیتوں میں نئے رنگ بھر دیتا ہے۔ ان کے گیت نہ صرف ماضی میں پسند کیے جاتے رہے ہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ان کے گانوں کو نوجوان شوق سے سنتے ہیں۔ سنیمابین چار سال قبل ریلیز ہوئی مشہور فلم بنٹی اور ببلی کے سپرہٹ گانے ’کجرا رے’ کو نہیں بھولے یا پھر فلم اوم کارا کا انتہائی مقبول گانا ’بیڑی جلائی لے‘ یا پھر حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کمینے کا ہٹ نغمہ ’رات کے بارہ بجے’ ہو جو آج بھی ٹاپ دس گانوں کی فہرست میں شامل رہتا ہے، گلزار کی قلم سے نکلا ہر نغمہ عوام کے دل و دماغ پر مخصوص چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔ فلم سلم ڈاگ ملینئیر کے لیے لکھے گئے گیتوں پر ان کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]گلزار کی شادی راکھی سے ہوئی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے جن کا نام میگھنا گلزار ہے۔ میگھنا گلزار خوش قسمت رہیں کہ انھیں اچھے اور قابل والدین ملے جنھوں نے ادبی اور تعلیمی ماحول میں ان کی پرورش کی۔ انھوں نے نیو یارک یونیورسٹی سے فلم سازی میں گریجویشن کیا اور کئی فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض انجام گئے جیسے فی الحال، جسٹ میریڈ، دس کہانیاں، تلوار، راضی اور چھپاک۔[6] چھپاک سے سارے نغمے گلزار نے ہی لکھے ہیں۔[7] میگھنا نے اپنے والد گلزار کی سوانح عمری بھی لکھی ہے جس 2004ء میں شائع ہوئی۔[8]
اعزازات
[ترمیم]گلزار نے اردو میں شاعری کی اور گیت لکھے جو ہمیشہ کانوں میں رس گھولتے رہتے ہیں۔ انھیں 2004ء میں بھارتی حکومت کی طرف سے پدما بھوشن کا خطاب ملا۔ اُن کی بے لوث خدمات کے لیے 11ویں اوسِیانز سِنے فین فلم فیسٹیول کی جانب سے 2009ء کا لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ ان کی گیتوں کے تراجم کی انگریزی میں کتاب بھی شائع ہو چکی ہے۔ گلزار صاحب کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی،حیدرآباد ننے 3 مارچ 2012 کواپنے چوتھے کانوکیشن میں ڈی۔ لٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جبکہ 2013ء انھیں ہندوستانی سینما کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا۔ اردو زبان کے ادبی خدمات کے سلسلے میں انھیں 2023ء کے گیان پیٹھ اعزاز سے نوازا گیا[9]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://www.hindustantimes.com/bollywood/birthday-special-gulzar-charms-fans-of-all-ages-these-15-songs-are-proof/story-pAawMPI1zbd5ECvBQADGrN.html
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/129572047 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ناشر: ٹائمز آف انڈیا — http://m.timesofindia.com/india/Director-lyricist-Gulzar-to-get-Dadasaheb-Phalke-award/articleshow/33670237.cms
- ↑ http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#URDU
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/409ce9a4-684c-442e-82c5-38f844eed73e — اخذ شدہ بتاریخ: 6 ستمبر 2021
- ↑ Shalini Dore، Shalini Dore (2020-01-10)۔ "Bollywood Film 'Chhapaak' Makes Serious Splash"۔ Variety (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2020
- ↑ "Women directors scale Bollywood"۔ BBC News۔ 21 فروری 2002۔ 6 جون 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2013
- ↑ "On the Shelf"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 11 جنوری 2004
- ↑ The Hindu (17 February 2024)۔ "Urdu poet Gulzar, Sanskrit scholar Rambhadracharya selected for Jnanpith Award" (بزبان انگریزی)۔ 17 فروری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2024
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر گلزار سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں گلزار سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- 1934ء کی پیدائشیں
- 18 اگست کی پیدائشیں
- گیان پیٹھ انعام وصول کنندگان
- دادا صاحب پھالکے اعزاز یافتگان
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- ساہتیہ اکیڈمی کے اعزاز یافتگان
- فلم فیئر فاتحین
- گلزار
- 1936ء کی پیدائشیں
- اردو افسانہ نگار
- اردو شعرا
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی فلم ہدایت کار
- بھارت کے اردو مصنفین
- بھارتی سکھ
- بھارتی فلم ہدایت کار
- بھارتی فلمی پیشکار
- بھارتی مرد منظر نویس
- پنجابی شخصیات
- پنجاب، بھارت کے فلم ہدایت کار
- ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے اردو ادب
- ضلع جہلم کی شخصیات
- علوم و فنون میں پدما بھوشن اعزاز وصول کردہ شخصیات
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- ہندی زبان کے غنائی شعرا
- ہندی زبان کے فلم ہدایت کار
- ہندی شعرا
- پنجاب، بھارت کے فلم پروڈیوسر
- فلم فیئر حاصل زیست اعزاز یافتگان
- گریمی ایوارڈ فاتحین
- بیسویں صدی کی بھارتی شخصیات
- اکیڈمی اعزازات کے بھارتی فاتحین