مندرجات کا رخ کریں

کاروبار کی تعلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاروبار کی تعلیم (انگریزی: Business education) کے تحت طالب علموں کو کاروبار سے جڑے مبادیات، نظریات اور طریقے پڑھائے جاتے ہیں۔ اس تعلیم کو انتظامیہ کی تعلیم (انگریزی: Management education) بھی کہا جاتا ہے۔ اس زمرے میں تعلیم کئی سطحوں پر ہو سکتی ہے، جس میں ثانوی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم یا جامعاتی تعلیم شامل ہو سکتی ہے۔ اندازہ لگایا ہے کہ 38% طالب علم ایک یا اس سے زیادہ کاروباری نصابوں میں اپنے اسکولی دور میں شامل ہوتے ہیں۔

کاروبار کی تعلیم کے ابتدائی تاریخی سنگہائے میل

[ترمیم]
سال نمایاں تبدیلی
1881ء یونیورسٹی آف پینسیلوینیا کاروبار میں بیچلر پروگرام شروع کرتی ہے۔
1990ء ڈارتھ ماؤتھ کالج نے پہلی بار ماسٹر کی سطح پر کاروبار کا پروگرام شروع کیا۔
1908ء ہارورڈ یونیورسٹی ماسٹر آف بزنس مینیجمنٹ (ایم بی اے) پروگرام شروع کرتی ہے۔
1912ء ہارورڈ یونیورسٹی نے ایم بی اے دوسرے سال کے مضمون "کاروباری پالیسی" کے لیے معاملاتی مطالعہ (Case Study) طریقہ متعارف کروایا۔
1925ء اسٹانفورڈ میں بھی ایم بی اے پروگرام شروع ہوا۔

[1]

ابتدائی دور میں کاروبار کی تعلیم کی پھیکی مانگ

[ترمیم]

جدول میں بتائی سال در سال تبدیلیوں کے باوجود شروع شروع کے دور میں کاروبار کی تعلیم کی مانگ بہت کم تھی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں ایم بی اے کے آغاز کے پہلے سال صرف 33 طالب علم شامل ہوئے تھے؛ صرف آٹھ طالب علم دوسرے سال لوٹے تھے۔ 1919ء میں صرف چار ایم بی اے ڈگریاں تقسیم ہوئی تھی۔ یہ صورت حال صنعتی شعبے کی عدم حوصلہ افزائی کی وجہ سے تھا۔ تاہم بعد کے دور میں یہ مانگ بڑھتی رہی ہے اور جدید دور میں کئی جگہوں پر کاروبار کی تعلیم اسکول کی سطح پر بھی جا رہی ہے۔[1]

ثانوی تعلیم

[ترمیم]

کاروبار تعلیمی مضمون کے طور پر کئی ملکوں میں پڑھایا جاتا ہے، جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، ہانگ کانگ، بھارت، نیپال، جمہوریہ آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا، سری لنکا، زمبابوے، ارجنٹائن، تنزانیہ، ملائیشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا شامل ہیں۔ اعلٰی تعلیم سے پہلے اکثر اس کا نام کاروباری مطالعہ ہوتا ہے، جس میں کھاتہ نویسی، مالیہ، بازارکاری، ادارہ جاتی مطالعات اور معاشیات کے عناصر شامل ہوتے ہیں۔

ڈگری سطح کی تعلیم

[ترمیم]

جامعہ کی سطح پر، طالب علموں کے لیے کاروبار اور انتظامیہ میں ڈگریوں کے لیے عام طور پر بیچلر ڈگری لینے کا موقع ہے۔ مخصوص نصاب اور ڈگری دینے کے طریقہ کار پروگرام کی طرف سے اور اس خطے کی طرف سے مختلف ہوتے ہیں اگرچہ عام طور پر پروگرام یا تو انتظامیہ یا عام کاروبار کے لیے ہوتا ہے۔ یہ کبھی مخصوص علاقے پر تفصیلی خصوصی توجہ پر مشتمل بھی ہوتا ہے۔ ا س کے علاوہ عام طور پر جیسا کہ کھاتہ نویسی بازارکاری، مالیہ اور آپریشنز مینجمنٹ جیسے کچھ منتخب مضامین شامل کیے جاتے ہیں۔

انتظامیہ پر مرکوز پروگرام[2] اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ طالب علم کی عملی انتظامی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکے اور مواصلاتی صلاحیتوں اور کاروباری فیصلہ سازی کی قابلیتوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ان پروگراموں میں اس وجہ سے تربیت اور عملی تجربہ معاملاتی منصوبوں، خطابوں، تربیتی مشقوں، صنعتی دوروں اور ماہرین صنعت سے مذاکروں پر زور دیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Henry Mintzberg, “Managers Not MBAs: A hard look at the soft practice of Managing and Management Development”, 2005, Pp 20-23
  2. مثلاً دیکھیے بی بی اے پروگرام کا خاکہ: uregina.ca; Institute of International Trade آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iitrade.ac.in (Error: unknown archive URL)