ٹیکس دہندہ
ٹیکس دہندہ (انگریزی: Taxpayer) سے مراد کوئی فرد یا ادارہ (جیسے کہ ایک کاروباری کمپنی ہو سکتی ہے) جسے کہ ٹیکس یا محصول کی ادائیگی طے کرنا ہوتا ہے۔ جدید ٹیکس دہندوں کو شناختی نمبر بھی حاصل ہو سکتے ہیں، جنہیں کسی حکومت کی جانب سے افراد یا پھر ادارہ جات کو عطا کیا جاتا ہے۔
ٹیکس حکام
[ترمیم]کئی ممالک میں ٹیکس حکام کو نگرانی، جانچ اور دیکھ ریکھ کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ 2021ء میں پاکستان میں ایف بی آر نے ملک بھر کے فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس دہندگان سے واجبات کے حصول کے لیے بینک اکائونٹ منجمد کرنے کے اختیارات بحال کر دیے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمشنز کے لیے ٹیکس دہندگان کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے کی شرط ختم کردی ہے اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی شرط بھی واپس لے لی ہے۔ اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں جس میں ایف بی آر نے تمام دفاتر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو سے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے پانچ مئی 2019 اور دس اکتوبر 2019 کو لکھے جانے والے لیٹرز میں ٹیکس دہندگان کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی ہدایات واپس لے لی گئی ہیں۔[1]
عوامی کو رعایتیں
[ترمیم]مختلف حکومتیں وقتًا فوقتًا رضا کارانہ طور پر آمدنی کے افشا پر جرمانوں اور سزاؤں کی معافی کا اعلان کرتی آئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک سوچ یہ ہے کہ چونکہ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم قانون سازی کا ایک فائدہ مند حصہ ہے، اس لیے رضاکارانہ ٹیکس کی ادائیگیوں پر جرمانہ عائد کرنے کی بجائے اسے پھنسے ہوئے ٹیکس مالیے کی وصولی میں مدد کے لیے آزادانہ طور پر اختیار کے استعمال کا اختیار بہ روئے کار لانا چاہیے۔[2]