مندرجات کا رخ کریں

محیطی عصبی نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محیطی عصبی نظام[1] کو انگریزی میں pheripheral nervous system کہا جاتا ہے اور مختصر طور پر اسے PNS بھی لکھتے ہیں۔ یہ نظام دراصل عصبی نظام کا ایک ایسا حصہ ہے جو مرکزی عصبی نظام سے نکل کر جسم کے جانبی اعضاء (مثال کے طور پر ہاتھ اور پاؤں) کی جانب پھیل جاتا ہے اسی وجہ سے اس کو جانبی عصبی نظام کا نام دیا گیا ہے۔

جیسا کہ مرکزی عصبی نظام میں دو اجسام ہوتے ہیں، دماغ اور نخاغی طناب۔ تو دماغ سے اور نخاغی طناب یا اسپائنل کارڈ سے نکلنے والے اعصاب یا nerves سے ہی ملکر جانبی عصبی نظام بنتا ہے۔ وہ اعصاب جو دماغ سے نکلتے ہیں تعداد میں 12 ہوتے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر دماغی اعصاب (cranial nerves) کہا جاتا ہے جبکہ وہ اعصاب جو اسپائنل کارڈ سے نکلتے ہیں ان کو نخاغی اعصاب (spinal nervers) کہا جاتا ہے اور ان کی تعداد 31 ہوتی ہے۔

  1. "اردو لغت"۔ https://udb.gov.pk/result.php?search=%D9%85%D8%AD%DB%8C%D8%B7%DB%8C۔ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حکومتِ پاکستان {{حوالہ ویب}}: |website= میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط |مسار= غير موجود أو فارع (معاونت)