علاقہ ٹمبکٹو
علاقہ ٹمکبٹو (Tombouctou) جمہوریہ مالی کا سب سے بڑا علاقہ ہے جو جمہوریہ کے شمال میں واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑ ے صحرا صحارہ کا جنوب مغربی علاقہ بناتا ہے۔
علاقہ ٹمبکٹو شہرت ہے یہاں واقع افسانوی شہر ٹمبکٹو کی وجہ سے جس کے افسانوں کا چرچہ 1390ء سے شروع ہوا جب یہاں کے سردار مانسا موسا (Mansa Musa) نے حج کے لیے مکہ کا سفر شروع کیا۔ راستہ میں مصر پہنچنے پر انھوں نے اتنا سونا بانٹا کہ مصر کی کرنسی اپنی قدر کھو بیٹھی۔ اس سے لوگوں میں ٹمبکٹو کے بارے میں افسانے مشہور ہونے شروع ہو گئے کہ افریقا کے وسط میں ٹمبکٹو نام کا ایک ایسا شہر بستا ہے جہاں سڑکیں اور مکانوں کی چھتیں تک سونے کی بنی ہوئی ہیں۔
علاقہ ٹمبکٹو کو 5 سرکلز میں تقسیم کیا گيا ہے۔
- ڈیرے سرکل (Dire)
- گنڈام سرکل (Goundam)
- گورما رہاروس سرکل (Gourma-Rharous)
- نیافنکے سرکل (Niafunke)
- ٹمبکٹو سرکل (Tombouctou)
ٹمبکٹو کا شہر صحارا کے جنوبی حصہ میں دریائے نائیجر کے ساحل پر آباد ہے۔ زمانہ قدیم میں افریقہ سے ہونے والی سونے کی ساری تجارت کا مرکز یہی شہر تھا اور اپنے عروج کے زمانہ میں شہر کی آبادی ایک لاکھ تک پہنچ گئي تھی جن میں سے لگ بھگ پچیس ہزار جامعہ سانکورے سے تھا جسے مغربی افریقہ کی آکسفورڈ بھی کہا جاتا ہے۔
شہر کا انحطاط مراکشیوں کے ہاتھوں فتع کے بعد ہوا۔ زیادہ تر مسلمان علما اور سائنس دان علاقہ چھوڑ گئے اور علاقہ کی مشہور یونیورسٹی بھی اسے تباہی سے نہ بچا سکی۔ اہم تجارتی راستوں سے دور علاقہ، خزانوں سے بھرا ہوا شہر فرانسیسیوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے کافی تھا۔ لیکن جب فرانسیسی 1815ء میں علاقہ میں پہنچے تو ریت کے ٹیلے اور مٹی گارے کے بنے مکانات دیکھ کر انھیں بہت مایوسی ہوئي۔ علاقہ کو فرانسیسی عہد میں دوبارہ ترقی دی گئی اور فرانسیسیوں نے اسے دوبارہ صحارہ سے تجارت کے لیے استعمال کیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر علاقہ ٹمبکٹو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |